نور و حضور کا یہ عجب اہتمام ہے

آنکھوں کے سامنے در عالی مقام ہے حاضر ہوں بارگاہ پیمبر میں آج میں ٹھہرا ہوا سا سلسلہ صبح و شام ہے میں آ گیا ہوں روضہ اقدس کے سامنے اے دل ذرا ٹھہر کہ ادب کا مقام ہے دربار نور اور یہ مجھ سا گناہگار حیراں ہے آنکھ، لب پہ درود و سلام ہے […]

توصیفِ شہنشاہ دو عالم کا ہے اعجاز

پہنچی سر افلاک مرے فکر کی پرواز ہر صاحب عرفاں ہے ثنا خوانِ پیمبر وہ قدسی لاہور ہو یا سعدی شیراز جو مدح پیمبر کی نہ لذت سے ہو آگاہ ہے اُس کی صدائے قلم اک نغمہ بے ساز کس شوق سے پہنچی ہے سر شہر محمد جذبوں کے بم و زیر میں ڈھل کر […]

لے کے اٹھی نغمہ صفات محمد

ظلمت شب میں حرا کی صبح مخلد وادی فاراں کی تابناک سحر سے نور فشاں ہے یہ آسمان زبر جد اُس کو ملی سروری و خسروی دہر اُس پہ اتاری گئی کتاب مجلد عکس جبیں اُس کا عکس ماہ متمم نقش نگیں اُس کا نقش لعل و زمرد اُس نے دکھائی ہے مجھ کو راہ […]

بزرگ و برتر خدا نے جب

بزرگ و برتر خدا نے جب سرور دو عالم محمد مصطفی کو پیغمبری کے انعام سے نوازا تو شہر مکہ کی ہر گلی سے یہ شور اٹھا اگرچہ یہ صادق اور امیں ہے مگر ہم ایسے رسول کو مانتے نہیں ہیں جو مال و دولت میں ہم سے کم ہے نہ صاحب سیف ہے نہ […]

سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش

آج اردو ادب کے اچھوتے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 11 مئی، 1912ء- وفات: 18 جنوری، 1955ء) ——— سعادت حسن منٹو کے والد غلام حسن منٹو قوم اور ذات کے کشمیری, امرتسر کے ایک محلے کوچہ وکیلاں میں ایک بڑے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ منٹو 11 مئی 1912کو موضع […]

میرا آئینہ افکار ہے مدحت تیری

ڈھل گئی شعر کے سانچے میں محبت تیری دوست تو دوست ترے خون کے پیاسوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے شفقت تیری آدمیت کے سب آداب سکھا دیتی ہے روحِ قرآن کا اعجاز ہے سیرت تیری تیرا ہر قول حکم ہے، تری ہر بات سند نقش ہے صفحہ ہستی پہ صداقت تیری تیری […]

سلیقہ مجھ کو آ جائے اگر نعت محمد کا

مرے ہر شعر میں موجود ہو مضمون آمد کا جو اُن کی نعت لکھوں، دید کے قابل ہو نظارہ خروشِ بحرِ فکرِ نارسا کے جزر اور مد کا مجھے اہل کرم دنیا کے بے وقعت نظر آئیں جو لکھوں تذکرہ میں آپ کے اوصاف بے حد کا شکست و ریخت آزر کے صنم خانے کی […]

تیرا کوئی ثانی نہیں یا رحمۃ للعالمیں

مہر سپہر ہفتمیں یا رحمۃ للعالمیں اے معدن فکر و نظر، اے مخزن فضل و ہنر اے علم کے حصن حصیں یا رحمۃ للعالمیں تو سربراہ عارفاں، سرآمد دانشوراں تو ہے امام المتقیں یا رحمۃ للعالمیں تو سید والا گہر، خاکی ہیں تیرے ہمسفر نوری ہیں تیرے ہم نشیں یا رحمۃ للعالمیں افضل ترا دستور […]

آپ کا ذکر مبارک لب بہ لب، شاہ عرب

آپ کی توصیف ہے وجہ طرب، شاہ عرب عمر بھر کرتا رہوں میں آپ کی مدحت رقم اسسے بڑھ کر کچھ نہیں میری طلب، شاہ عرب آپ کی ذات مقدس محسن نوع بشر آپ پر قرباں ہوں میرے جد و اَب، شاہ عرب آفتاب دہر، قندیل شبستان وجود شمع محفل، ماحی ظلمات شب، شاہ عرب […]

اے سید و سالارِ حرم، رحمت عالم

تو جملہ مکارم میں حکم، رحمت عالم توصیف تری حیطہ الفاظ میں لاؤں بے بس ہے زباں اور قلم، رحمت عالم! چمکے گا یقینا مری قسمت کا ستارا کر لوں جو تری نعت رقم، رحمت عالم سلطانی و میری ہے ترے در کی فقیری اے صاحب اکلیل و علم، رحمت عالم صحرائے زمانہ تری رحمت […]