منو بھائی کا یوم پیدائش

آج ممتاز کالم نگار اور ڈرامہ نگار منو بھائی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 6 فروری، 1933ء- وفات: 19 جنوری، 2018ء) —— منو بھائی(اصل نام: منیر احمد قریشی) پاکستان کے مشہور کالم نویس، مصنف اور ڈراما نگار تھے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے۔ ان کا سب سے مشہور ڈراما […]

اب مجھے درد کا احساس بھی کم ہوتا ہے

اب مرا ضبط بہت دور مجھے لے آیا عشق کب تھا کہ جھلسنے کی ہوس تھی مجھ کو یہ مرا شوق سرِ طور مجھے لے آیا موت کا رقص بھلا کون دکھا سکتا تھا ہجر جب ہو گیا مجبور مجھے لے آیا تو نے ہر بار کواڑوں کو مقفل رکھا اور یہ دل کہ بدستور […]

سردار نقوی کا یوم وفات

آج ممتاز مرثیہ گو شاعر پروفیسر سردار نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش:21 مارچ، 1941ء – وفات: 5 فروری، 2001ء ) —— نام سید سردار محمد ، تخلص سردارؔ ، امروہہ سادات کے نقوی سادات گھرانے کے فرد ، والد کا اسمِ گرامی سید انوار محمد نقوی ۔ والدہ گرامی ، فرذق ہند شمیم امروہوی […]

غلام رسول سعیدی کا یوم وفات

آج مفسر قرآن شارح صحیحین علامہ غلام رسول سعیدی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 14 نومبر 1937ء – وفات: 4 فروری 2016ء) —— علامہ غلام رسول سعیدی اہل سنت و جماعت کے نمائندہ عالم دین اور ایک عظیم محقق تھے۔ آپ کراچی پاکستان کے رہنے والے تھے۔ ایک بڑے مشہور مدرسے کے شیخ الحدیث تھے۔ […]

محمود شام کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور صحافی، ادیب اور شاعر محمود شام کا یوم پیدائش ہے (پیدائش:5 فروری 1940ء ) —— جناب محمود شام کا اصل نام محمد طارق محمودہے اور وہ 5 فروری 1940ء کو راجپورہ (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد جھنگ میں سکونت اختیار کی۔ متعدد جرائد اور اخبارات سے وابستہ […]

ارم لکھنوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر شہنشاہ حسین ارم لکھنوی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 1910ء- وفات: 5 فروری، 1967ء) —— بہت زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا یہی کوئی سو برس پہلے کی بات ہے برصغیر میں لکھنؤ کو کوچۂ سخن وراں کا درجہ ملا ہوا تھا اور دلی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب وہاں سے […]

آنس معین کا یوم وفات

آج 29 نومبر معروف شاعر ” آنس معین ” کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 29 نومبر 1960ء – وفات: 5 فروری 1986ء) —— آنس معین کاسوانحی خاکہ, تحریر و ترتیب: طفیل ہوشیار پوری —— نام: سَیّد آنؔس معین ادبی نام :آنؔس معین تخلص : آنؔس مقام و تاریخ ِ ولادت: لاہور:29نومبر1960 محمد طفیل (مدیر […]

سید نفیس الحسینی کا یوم وفات

آج پاکستان کے نامور خطاط، شاعر ،عالم دین اور معروف روحانی شخصیت علامہ سید نفیس الحسینی نفیس رقم کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 11 مارچ 1933ء – وفات: 5 فروری 2008ء) —— سید نفیس الحسینی کا اصل نام سید انور حسین تھا اور وہ 11 مارچ 1933ء کو ضلع سیالکوٹ موضع گھوڑیالہ میں پیدا ہوئے […]

جرم محمد آبادی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) —— جناب جرم محمد آبادی کی ولادت 4 فروری 1903 میں ہوئی ۔ ہوش سنبھالا تو مشرقی طرزِ تعلیم شروع ہوئی ۔ مولانا محمد ہارون صاحب قبلہ مرحوم مصنف علوم القرآن ایسے فاضل جیّد کے درس میں […]

باقر نقوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، ادیب، مترجم اور محقق باقر نقوی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 4 فروری، 1936ء- وفات: 13 فروری، 2019ء) —— سید محمد باقر نقوی المعروف باقر نقوی 4 فروری 1936ء کو الہ آباد اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام سید محمد باقر نقوی رکھا گیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم الہ آباد سے حاصل […]