تو برتر تو ہی اعلیٰ، انت مولانا

ترا ہم کو سہا را ، انت مولانا جہانِ رنگ و بو تیری کہانی ہے مصنف تو ہی اس کا ، انت مولانا زمین و آسماں میں حکمتیں تیری کوئی ڈھونڈے تو ہوں وا، انت مولانا ترے بندے تجھے چاہیں ہمیشہ ہی کوئی تجھ سا حسیں کیا ، انت مولانا وسیلہ حشر میں تیرا نبیؐ […]

کوئی ہم نفس نہیں ہے ، کوئی چارہ گر نہیں ہے

نہیں اس طرف ہے کوئی وہ نظر جدھر نہیں ہے ترا غم ، تری محبت ، ہے جبینِ دل کا مرکز مرا ذوقِ سجدہ ریزی ابھی دربدر نہیں ہے نہیں دل ہے دل وہ جس میں تری یاد ہو نہ باقی جو اٹھے نہ تیری جانب وہ نظر نظر نہیں ہے مرا حال غم سنا […]

مشہور و معروف شاعر بیخودؔ بدایونی کا یوم پیدائش

آج مشہور و معروف شاعر بیخودؔ بدایونی کا یوم پیدائش ہے بیخودؔ بدایونی کا اصل نام محمد عبد الحئی صدیقی تھا۔ آپ 17 ستمبر 1857ء کو بدایوں کے ایک صوفی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اُس زمانے کے رواج کے مطابق بے خود نے پہلے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ […]

معروف شاعر اور نقاد کمار پاشی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر ،افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اور نقاد کمار پاشی کا یومِ وفات ہے۔ کمار پاشی غیر منقسم ہندوستان کی ایک ریاست بہالپور میں پیدا ہوا تھا تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ جے پور گیا اور پھر اپنے خاندان کیساتھ دہلی میں جا بسا۔ یہیں اس کی ادبی سرگرمیوں […]

آپ ہیں کبریا میرے مولا ہیں آپ

آپ کا دان ہے ، میرے داتا ہیں آپ میں غلامِ غلامانِ احمدؐ جو ہوں ہے کرم آپ کا ، میرے آقا ہیں آپ کوزہ گر آپ سا، ہے نہ ہوگا کبھی چاک کن آپ کا ، کیا ہی دانا ہیں آپ کاش ہو جاؤں میں عشقِ میں اب فنا صاحبِ لم یزل، میری منشا […]

تاج سعید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر تاج سعید کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 16 ستمبر، 1933ء – وفات: 23 اپریل، 2002ء) —— تاج سعید پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم تھے۔ —— حالات زندگی —— تاج سعید 16 ستمبر، 1933ء کو پشاور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے، ان […]

اور کہاں کو جائیں یا رب

تیرے ہی در آئیں یا رب کیوں نہ تیرے نغمے گائیں تیرا ہی تو کھائیں یارب کُن سے قائم کردی دنیا قرباں تیرے جائیں یارب اوپر نیچے تو ہی تو ہے ہر سو، دائیں بائیں یا رب تیری چاہت تک نہ پہنچیں مل کے ستر مائیں یا رب

درگزر کر مری خطا مولا

مجھ کو تیرا ہی آسرا مولا درد مندوں کا درد دے مجھ کو تجھ سے میری یہی دعا مولا تیری وحدت پہ میری موت آئے ہے اسی میں مری بقا مولا صلہ رحمی کے راستے پر ڈال ہم کو غفلت سے تو جگا مولا تیرے بندوں کو تیری رحمت سے تیرے رستے پہ ہی چلا […]

ابو الفضل صدیقی کا یومِ وفات

آج اردو کے صف اول کے افسانہ نگار ابو الفضل صدیقی کا یومِ وفات ہے۔ ابوالفضل صدیقی اردو زبان کے وہ ممتاز، منفرد اور صاحبِ اسلوب افسانہ نگار ہیں، جن کے ذکر کے بغیر بقول ڈاکٹر جمیل جالبی ’’تاریخِ ادب مکمل نہیں ہو سکتی۔‘‘ ابوالفضل صدیقی نے بڑی فعال، بھرپور، غم و الم، نشیب و […]

جن پر تری نگاہ پڑی وہ سنور گئے

جن سے تری نگاہ پھری وہ بکھر گئے اس دور پر ملال میں آئے گی کیا ہنسی خنداں لبی کے یار زمانے گذر گئے منزل تمام عمر نہیں مل سکی انہیں رستے میں پا کے چھاؤں کہیں جو ٹھہر گئے آلامِ زندگی میں مزہ زندگی کا ہے وہ کیا جیئیں گے جو غمِ دوراں سے […]