شریف المجاہد کا یومِ وفات

آج معروف پاکستانی صحافی ، مصنف اور پروفیسر شریف المجاہد کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: یکم جولائی 1926ء – وفات: 27 جنوری 2020ء) —— پروفیسر شریف المجاہد یکم جولائی 1926 کو مدراس (جسے اب چنئی کہا جاتا ہے) ہندوستان میں پیدا ہوا۔ انہوں نے 1949 میں بی اے مکمل کیا اور 1951 میں مدراس […]

ڈاکٹر جعفر بلوچ کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر، معلم، نقاد، محقق اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر جعفر بلوچ کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 27 جنوری، 1947ء- وفات: 27 اگست، 2008ء) —— ڈاکٹر جعفر بلوچ 27 جنوری 1947ء کو ضلع لیہ، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام غلام جعفر تھا۔ ڈاکٹر جعفر بلوچ تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے […]

تمہارے لمس کی حدت سے تن جھلستا تھا

میں برف پوش ، مگر آگ کو ترستا تھا پگھل رہا تھا مرا ضبط ، اور ہر قطرہ مرے وجود پہ تیزاب سا برستا تھا مرا جنون بھی سر بہ سجود ہے آخر مرا غرور تو پہلے ہی دست بستہ تھا تنے ہوئے تھے سبھی تار بربطِ دل کے وہ انہماک سے ہستی کے تار […]

حضرت خواجہ غلام فرید (1845 تا 1901)

سلسلہء چشتیہ کے شیخِ طریقت اور صوفیانہ رنگی میں ڈھلی سرائیکی شاعری کی اصل پہچان حضرت خواجہ غلام فرید بہاولپور کے قصبے چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے. نسب کے لحاظ سے آپ قریشی فاروقی ہیں. والد خواجہ خدا بخش بھی اپنے زمانے کے صوفی بزرگ تھے. آپ کا تاریخی نام خورشید عالم رکھا گیا مگر والدہ […]

حضرت بابا بُلھے شاہ (1680 تا 1757)

مشرق کے عظیم انقلابی صوفی شاعر حضرت بابا بُلھے شاہ اوچ گیلانیاں(ریاست بہاولپور) کے سید خاندان کے شاہ محمد درویش کے ہاں پیدا ہوئے جو عربی، فارسی اور علومِ قرآنی کے بڑے عالم تھے. والد نے آپ کا نام عبداللہ رکھا جس سے بُلھا شاہ یا بابا بُلھے شاہ مشہور ہو گیا. آپ کے والدین […]

حضرت سخی سلطان باھو (1630 تا 1691)

Sultan Bahu پنجاب کے صوفی اکابرین میں سے عارفوں کے سلطان حضرت سخی سلطان باھو کی ولادت عہدِ شاہجہانی میں شور کوٹ(ضلع جھنگ) کے حافظ بازید محمد کے ہاں ہوئی جو فوج میں اعلیٰ عہدہ رکھتے تھے اور ایک پابندِ شریعت فقیہ تھے. سلطان باھوکی والدہ بی بی راستی ایک کامل عارفہ تھیں جنھیں حضرت […]

مادھو لال حسین (1538 تا 1599)

مشہور صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین رح ٹکسالی دروازہ لاہور میں شیخ عثمان کے ہاں پیدا ہوئے۔ مادھو لال حسین کے والد پیشے کے لحاظ سے جولاہے کا کام کرتے تھے۔حفظِ قرآن اور دینی علوم حاصل کرنے کا سلسلہ چھتیس برس تک چلتا رہا یہاں تک کہ آپ کی ملاقات شیخ سعد اللہ نامی ملامتی […]

ریحان اعظمی کا یومِ وفات

آج معروف شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 7 جولائی 1958ء – وفات: 26 جنوری 2021ء) —— ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی نے 1974ء میں باقاعدہ شاعری کا آغازکیا اورایک […]

حضرت فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ (1173 تا 1266)

ہمارے آج کے سلسلے کی پہلی عظیم شخصیت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ ہیں جنھیں ہماری پنجابی شاعری کا باوا آدم بھی کہا جاتا ہے۔آپ ملتان کے قصبے کھوتوال میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے جوانی تک شکر کے حوالے سے مختلف کرامات کے ظہور نے آپ کو” شکر گنج” یعنی شکر […]

فرمان فتح پوری کا یوم پیدائش

آج پاکستان کے نامور ماہر ِ لسانیات ، محقق ، ادیب ، نقاد اور شاعر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 26 جنوری، 1926ء- وفات: 3 اگست، 2013ء) —— فرمان صاحب کا خاندانی نام سید دلدار علی تھا۔ وہ 26جنوری1926 کو فتح پور(سہوہ) کے ایک حنفی سید خاندان میں پیدا ہوئے۔ […]