ریحان اعظمی کا یومِ وفات

آج معروف شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 7 جولائی 1958ء – وفات: 26 جنوری 2021ء) —— ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی نے 1974ء میں باقاعدہ شاعری کا آغازکیا اورایک […]

حضرت فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ (1173 تا 1266)

ہمارے آج کے سلسلے کی پہلی عظیم شخصیت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ ہیں جنھیں ہماری پنجابی شاعری کا باوا آدم بھی کہا جاتا ہے۔آپ ملتان کے قصبے کھوتوال میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے جوانی تک شکر کے حوالے سے مختلف کرامات کے ظہور نے آپ کو” شکر گنج” یعنی شکر […]

فرمان فتح پوری کا یوم پیدائش

آج پاکستان کے نامور ماہر ِ لسانیات ، محقق ، ادیب ، نقاد اور شاعر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 26 جنوری، 1926ء- وفات: 3 اگست، 2013ء) —— فرمان صاحب کا خاندانی نام سید دلدار علی تھا۔ وہ 26جنوری1926 کو فتح پور(سہوہ) کے ایک حنفی سید خاندان میں پیدا ہوئے۔ […]

تمہارے درد سے اپنے ملال سے خائف

گزر رہی ہے عجب ماہ و سال سے خائف جھجھک رہا ہے دریدہ دہن ، تکلم سے وہ حال ہے کہ نظر ہے جمال سے خائف تمہارا حسن مہربان ہے ، مگر دل ہے تمہارے قرب سے لرزاں وصال سے خائف حضورِ وقت کھڑا ہے شکست خوردہ جنوں حسابِ سُود و زیاں کے سوال سے […]

تو سنگِ درِ یار سلامت ہے ، جبیں بھی؟

گویا کہ فسانے میں بڑے جھول رہے ہیں تم محوِ تکلم جو نہیں ہو تو یہ کیا ہے اشعار بھلا کس کی زباں بول رہے ہیں آواز کھنکتی ہے سماعت میں ابھی تک الفاظ ابھی کان میں رس گھول رہے ہیں تُم درجہ ِ احسان کی تکمیل ، مجسم ہم دستَ طلبگار ہیں ، کشکول […]

تیری آغوش کی جنت سے نکالے ہوئے ہم

در بدر آج بھی ہیں خواب سنبھالے ہوئے ہم جام ہو کر بھی کہاں تیرے لبوں تک پہنچے جشن کی رات ہواؤں میں اچھالے ہوئے ہم آ گرے لوٹ کے دامن میں ہی کھوٹے سکے تیرے در سے بھی ہمارے ہی حوالے ہوئے ہم رُل گئے خاک میں دوپہر کے ہوتے ہوتے صبح کی گود […]

کوئی صدا ، سوال ، طلب ، کچھ نہیں رہا

اب ماسوائے جان ، بہ لب ، کچھ نہیں رہا اب ہمکلام ہو ، تو ذرا احتیاط سے لہجے میں اب لحاظ ، ادب ، کچھ نہیں رہا جوڑا تھا جو وجود بدقت ، بکھر چکا تم آج لوٹتے ہو کہ جب کچھ نہیں رہا اُٹھتے ہیں اُس کے ہاتھ فقط الوداع کو اب گویا […]

انور پیرزادہ کا یومِ پیدائش

آج سندھ کے معروف ترقی پسند شاعر، محقق اور ادیب انور پیرزادہ کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 25 جنوری 1945ء – وفات: 7 جنوری 2007ء) —— انور پیرزادہ سندھی اور انگریزی زبان کے ایک پرجوش اور تخلیقی مصنف، شاعر، صحافی اور ریسرچ اسکالر تھے۔ زندگی بھر انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خوشحالی پر […]

ماحول خوابناک ، نہ ہی وقت شب کا تھا

اس وقت تیز دھوپ تھی یہ خواب جب کا تھا کوئی نہ تھا کمال ، تمہارے فقیر میں بس خانماں خراب کا لہجہ غضب کا تھا دہلیز پر نثار کیا ، تاج دار سر وہ حسن مستحق ہی نیاز و ادب کا تھا جس کو سخن کے سحر نے خاموش کر دیا یہ جادوئی کلام […]

عمر بس اعداد کی گنتی سے بڑھ کر کچھ نہیں

زندگی ، کارِ عبث، جس کی نہایت موت ہے لوٹ کر جانے کا کس کمبخت کو اب حوصلہ راہ سے بھٹکے ہوؤں کو اب ہدایت موت ہے یہ بکھیڑا ، جو بنامِ زندگی پالا گیا اس مشقت کی غرض کہیے کہ غایت موت ہے وہ جو اپنی ذات کے زندان میں بے چین ہیں ان […]