خُلق اور خَلق میں بس آپ ہیں عالی مقام

جملہ مخلوقات میں ہیں آپ سب سے محتشم نعت گوئی کا ادا حق ہو یہ ممکن ہے کہاں فضل ربی کی بدولت لکھ رہے ہیں نعت ہم آفتاب نور ہیں فضل و کرم میں طور ہیں اے نبیِ محترم ہیں آپ دریائے کرم یا نبی دیدار کی لذت ہمیں بھی ہو نصیب رحمۃ للعالمیں ہم […]

قلم خوشبو کا مل جائے صحیفہ نعت کا لکھّوں

ادب گاہِ حرا لکھّوں انہیں بعد از خدا لکھّوں نہیں آسان ہے حمد و ثنا اور نعت کا لکھنا نبی کو میں نبی لکھّوں خدا کو میں خدا لکھّوں سند بن جائے اک اک حرف میری نعت کا مولیٰ امام احمد رضاؔ جیسی میں نعت مصطفیٰ لکھّوں

مری ہر نعت کا لہجہ نیا اوّل سے آخر تک

مرا ہر شعر ہے رب کی عطا اوّل سے آخر تک میں اپنے دل سے کچھ لکھتا نہیں مدح محمد میں ثنا خواں ہوں بحکم کبریا اوّل سے آخر تک یقیناً دور ہوں گے مسئلے سب عصر حاضر کے ترے پیش نظر ہوں مصطفیٰ اوّل سے آخر تک شفاعت کی طلب سب کو یقیناً حشر […]

ہے ہم کو آپ کے رب کا سہارا محترم آقا

نہیں دنیا میں کوئی بھی ہمارا محترم آقا عمل ہو آپ کے گر اسوۂ حسنہ پہ انساں کا چمک جائے مقدر کا ستارا محترم آقا بٹے ہیں مسلکوں کے تنگ خیموں میں ابھی تک ہم خسارہ ہی خسارہ ہے ہمارا محترم آقا