بات کر میرے ہم نشیں کچھ بھی

مجھ کو تو سوجھتا نہیں کچھ بھی لمس ہونٹوں کو چاہیے تیرا دست و عارض لب و جبیں کچھ بھی منہدم ہو رہا ہے دل کا مکاں اور کہتا نہیں مکیں کچھ بھی وسوسے نوچتے رہے دل کو کر نہ پایا ترا یقیں کچھ بھی ہم ، تہی دست بحرزادوں کو دے نہ پائی کوئی […]

مکان لاکھ لبھاتے ، مگر بلاتا تھا

وہ راستہ، کہ مکانوں کے بعد آتا تھا ذرا سی دیر کو لگتا کہ رائیگاں نہ گئے وہ جب کبھی مرے اشعار گنگناتا تھا تمہارے لمس کی طاری تھی سرخوشی اس پر یہ دل بھلا مرے پہلو میں کب سماتا تھا وہ انہماک کے عالم دم بخود اور میں کہ جیسے شعر نہیں واقعہ سناتا […]

ہوا نہ تارِ تنفس میں ارتعاش تلک

بچھڑ گیا ہے کوئی اس قدر خموشی سے حیات سر کو جھکائے کھڑی ہے صحرا میں کہ باز آ نہ سکا قیس سر فروشی سے ملا ہے عکس سرِ آئینہ اگرچہ ابھی ملا نہیں ہے مگر خاص گرمجوشی سے زمینِ آتش و آہن تو پار کرنی ہے وجود چور سہی خانماں بدوشی سے ہزار عیب […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]

شکرِ خدا کے آج گھڑی اُس سفر کی ہے

جس پر نثار جان فلاح و ظفر کی ہے گرمی ہے تپ ہے درد ہے کلفت سفر کی ہے نا شکر! یہ تو دیکھ عزیمت کدھر کی ہے کس خاکِ پاک کی تو بنی خاکِ پا شفا تجھ کو قسم جنابِ مسیحا کے سر کی ہے آبِ حیاتِ روح ہے زرقا کی بوند بوند اکسیرِ […]

حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجئے

نار سے بچنے کی صورت کیجئے اُن کے نقشِ پا پہ غیرت کیجئے آنکھ سے چھپ کر زیارت کیجئے اُن کے حسنِ با ملاحت پر نثار شیرۂ جاں کی حلاوت کیجئے اُن کے در پر جیسے ہو مٹ جائیے ناتوانو! کچھ تو ہمت کیجئے پھیر دیجئے پنجۂ دیوِ لعیں مصطفےٰ کے بل پہ طاقت کیجئے […]

حروف کیا ترے قد کی برابری کرتے

کہاں سے ہم ترے شایان شاعری کرتے تمہارا فیض نہ ہوتا تو ہم سے تن آساں محبتیں بھی جو کرتے تو سرسری کرتے بھلا ہو وہ تو تمہارا کہ پر ہی کاٹ دیے وگرنہ ہم بھی ستاروں کی ہم سری کرتے تمہارا ذکر محاسن فنون کا ٹھہرا نہیں تو کون تھے ہم کیا سخنوری کرتے

ادھ کھلی گرہ

میں اساطیر کا کردار نہ ہی کوئی خدا میں فقط خاک کے پیکر کے سوا کچھ نہ سہی میری تاویل ، مرے شعر، حکایات مری ایک بے مایہ تصور کے سوا کچھ نہ سہی میری پروازِ تخیل بھی فقط جھوٹ سہی میرا افلاکِ تصور بھی قفس ہو شاید میرا ہر حرفِ وفا محض اداکاری ہے […]

ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش

آج معروف و ممتاز نعت گو شاعر اور دانشور پروفیسر ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 6 مئی 1965ء ) —— فیصل آباد سے متعلق پروفیسر ریاض احمد قادری’ ان شخصیات میں سے ہیں’ ادب جن کے رگ و ریشے میں رچا بسا ہے۔ رگ و ریشے میں گردش کرتا ہوا پنجابی […]

سراج الدین ظفر کا یوم وفات

آج نامور شاعر سراج الدین ظفر کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 25 مارچ 1912ء – وفات: 6 مئی 1972ء) —— سراج الدین ظفر 25 مارچ، 1912ء کو جہلم، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ ان کی والدہ بیگم زینب عبد القادر خود بھی اردو کی ایک مشہور مصنفہ تھیں اور ان کے نانا […]