یونہی نہیں بہ حجّتِ لولاک میں کہوں

منت پذیر اس کی ہے یہ بزمِ کاف و نوں از چہرۂ صبیح، گریبانِ صبح چاک رنگِ شفق ہے ماند زِ رخسارِ لالہ گوں فی الذّات و فی الصّفاتِ خدا وہ نہیں شریک مخلوقِ کائنات میں سب سے بڑا ہے یوں پڑھتے رہیں جو مصحفِ قرآنِ مصطفیٰ پائیں گے حکمتوں کے گہر ہائے گوناگوں مال […]

ذرا ہیں لوگ مُختلف، ذرا سی ہے سِپاہ اور

ہے اِس کا نام "​شہرِدِل”​، ہے دِل کا بادشاہ اور ہے دِل کا اور کربلا، ہے مُختلف فُرات بھی کہ اِس کا ہے حُسین اور، ہے اِس کا ذُوالجِناح اور جو میں نے جِسم و رُوح سب ہی پیش کر دئے اُسے تو عاشِقی نے یہ کہا کہ "​ایک دو گواہ اور”​ وہ ہاتھ جوڑ […]

چَل آ اِک ایسی نظم کہوں ، جو لفظ کہوں وہ ہو جائے

بس’’ اشک‘​‘​ کہوں تو ، اِک آنسو ترے گورے گال کو دھو جائے مَیں’’ آ‘​‘​ لکھوں ، تُو آ جائے، میں ’’بیٹھ‘​‘​ لکھوں ، تُو آ بیٹھے مرے شانے پر سر رکھے تو، مَیں’’نِیند‘​‘​ کہوں ، تُو سو جائے میں کاغذ پر’’تِرے ہونٹ‘​‘​ لکھوں ، تِرے ہونٹوں پر مُسکان آئے میں’’ دِل‘​‘​ لکھوں ، تُو […]

سجا کر سر پہ وہ تاجِ نبوت زرنگار آیا

رسولِ ہاشمی آیا نرالا تاجدار آیا وہ ختمِ مرتبت عالی نسب فرخ تبار آیا وہ بزمِ نازِ حسنِ لم یزل کا راز دار آیا خدا کی صنعتِ تخلیق کا وہ شاہکار آیا امام الانبیاء، ختم الرسل سا تاجدار آیا بہاروں کے لئے مژدہ کہ وہ جانِ بہار آیا ہوا شاداب گلشن ہر شجر پر برگ […]

کیفِ دل کب سخن وری سے ملے

ہاں مگر مدحتِ نبی سے ملے علم و دانش نہ آگہی سے ملے راہِ حق اس کی پیروی سے ملے روئے روشن ہو رشکِ ماہِ منیر لب گلِ تر کی پنکھڑی سے ملے اہلِ عالم کو رہنما کامل ہر سبق سیرتِ نبی سے ملے دینِ قیم صحیفۂ قرآں یہ خزانے اسی سخی سے ملے لے […]

مظہرِ شانِ خالق و جامعِ ہر صفات کا

ذکر زباں پہ ہے مری سرورِ کائنات کا ہے وہی نقشِ اولیں نقش گرِ حیات کا سہرا انہیں کے سر بندھا رونقِ کائنات کا وہ ہے چراغِ ضو فشاں محفلِ شش جہات کا اہلِ جہاں کو رہنما شاہرہِ نجات کا قابلِ دید رنگ ہے حسنِ تعلقات کا رحمتِ کائنات سے خالقِ کائنات کا اسرا کی […]

دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی

نبی کی مَحمِدت کرنا مزید امرِ سعادت بھی نبی کی ذات میں رب نے سمو دی شانِ صنعت بھی مثالی حسنِ صورت نیز ہے بے مثل سیرت بھی اسی پر منتہی کارِ نبوت بھی رسالت بھی اسی پر دیں ہوا کامل، ہوئی کامل شریعت بھی کشش اس طرح رکھتی ہے نبی کی ذات و شخصیت […]

محبت سے سرشار ہو کر لکھی ہے

بصد شوق سنیے کہ نعتِ نبی ہے توجہ خصوصی جو اللہ کی ہے دیارِ نبی میں عجب دلکشی ہے ضیا گستری ہی ضیا گستری ہے وہ منظر ہے ہر سو کہ بس دیدنی ہے وہ ماحولِ روضہ میں خوشبو بسی ہے کوئی جیسے جنّت کی کھڑکی کھلی ہے یہ اعزاز و اکرامِ خاکِ مدینہ جبینِ […]

آمنہ بی کا پسر، راج کنور، لختِ جگر

ہے شہنشاہِ زمن، ختمِ رسل، فخرِ بشر چاک رکھے شبِ یلدا کا جگر تا بہ سحر بزمِ عالم میں سجی ایسی کہاں شمعِ دِگر دوپہر، چار پہر، بلکہ ہے سچ آٹھ پہر ہر جگہ صلِّ علیٰ تذکرۂ خیرِ بشر رزم گاہِ حق و باطل میں وہ ہے شیرِ ببر ایک آئے نہ مقابل جو چلے […]

زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں

زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح نسلِ انساں میں پیدا کیا ہی نہیں میرے اللہ نے مصطفیٰ کی طرح شانِ تکریم و عزت کا کیا پوچھنا شانِ محبوبیت آپ کی مرحبا قلبِ مخلوق میں آرزو کی طرح قلبِ خلاق میں مدعا کی طرح خاتم الانبیاء، خاتم المرسلیں منتہی آپ […]