نبی کے راستے کی خاک لوں گا

میں سب سے قیمتی پوشاک لوں گا محل مینار کیا کرنے ہیں مجھ کو مدینے کے خس و خاشاک لوں گا شاہِ کونین کی فاقہ کشی سے میں اپنی روح کی خوراک لوں گا میری نامہ بری آنسو کریں گے میں ان سے دیدہ نمناک لوں گا میری خواہش اگر پوچھی انہوں نے میں استحکام […]

یا رحمتہ العالمین

الہام جامہ ہے تیرا قرآں عمامہ ہے تیرا منبر تیرا عرشِ بریں یا رحمتہ العالمین آئینہء رحمت بدن سانسیں چراغِ علم و فن قربِ الٰہی تیرا گھر الفقر و فخری تیرا دھن خوشبو تیری جوئے کرم آنکھیں تیری بابِ حرم نُورِ ازل تیری جبیں یا رحمتہ العالمین تیری خموشی بھی اذاں نیندیں بھی تیری رتجگے […]

نبیوں کے نبی، اُمّی لَقَبی کونین کے والی! میں تیرا سوالی

نبیوں کے نبی، اُمّی لَقَبی کونین کے والی میں تیرا سوالی کر مجھ کو عطا، تھوڑی سی ضیا تارے تیرے موتی، چندا تیری تھالی میں تیرا سوالی یہ کس نے کہا سایہ ہی نہ تھا مجھ کو نظر آیا ہر سُو تیرا سایا جو تیرا ہُوا رَبّ اُس کا ہُوا پائی ہے خدائی جس نے […]

جہل کا سر درِ ابلاغ پہ خم تُو نے کیا

ظلمتِ کفر کو خورشیدِ حرم تُو نے کیا جس سے انکار کوئی قوم نہیں کر سکتی آدمیت پہ وہ احساں وہ کرم تُو نے کیا چاند تاروں سے بھی آگے تھی رسائی تیری آسمانوں کو مشرف بہ قدم تُو نے کیا چل پڑیں لوگ بھٹک کر نہ جُدا رستوں پر اس لیے دین میں دنیا […]

میں محمد سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا […]

اویسیوں میں بیٹھ جا ، بلالیوں میں بیٹھ جا

طلب ہے کچھ تو بے طلب سوالیوں میں بیٹھ جا یہ معرفت کے راستے ہیں اہلِ دل کے واسطے جنیدیوں سے جا کے مل، غِزالیوں میں بیٹھ جا صحابیوں سے پھول ، تابعین سے چراغ لے حضور چاہئیں تو اِن موالیوں میں بیٹھ جا درود پڑھ ، نماز پڑھ، عبادتوں کے راز پڑھ صفیں تو […]

جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر […]

خود میرے نبی نے بات یہ بتا دی ، لانبی بعدی

ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی ، لانبی بعدی لمحہ لمحہ اُن کا طاق میں ہوا جگمگانے والا آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا لہجہء خدا میں آپ نے صدا دی، لانبی بعدی تھے اصول جتنے اُن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں دیں کے سارے رستے آپ تک […]

تصور سے بھی آگے تک درو دیوار کُھل جائیں

میری آنکھوں پہ بھی یا رب تیرے اسرار کُھل جائیں میں تیری رحمتوں کے ہاتھ خود کو بیچنے لگوں مری تنہائیوں میں عشق کے بازار کُھل جائیں جوارِ عرشِ اعظم اس قدر مجھ کو عطا کردے مرے اندر کے غاروں پر ترے انوار کُھل جائیں اتاروں معرفت کی ناؤ جب تیرے سمندر میں تو مجھ […]

مرا پیمبر عظیم تر ہے

کمالِ خلاق ذات اُس کی جمالِ ہستی حیات اُس کی بشر نہیں عظمتِ بشر ہے مرا پیمبر عظیم تر ہے وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ وہ خود ہی قانون خود حوالہ وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری وہ آپ مہتاب آپ ہالہ وہ عکس بھی اور آئینہ بھی وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ […]