امکان جس قدر مرے صبح و مسا میں ہیں

شکرِ خدا کہ سارے حریمِ ثنا میں ہیں خود رفتگی کی صورتِ حیرت ہے چار سُو منظر نظر نواز ترے نقشِ پا میں ہیں شاید کہ تھام لائی ہے خاکِ کرم کا لمس احساس ہُوبہُو وہی بادِ صبا میں ہیں اِک رتجگے کے روگ میں ڈھلتی رہی حیات تسکیں کے سلسلے ترے خوابِ لقا میں […]

ذیشان ساحل کا یومِ پیدائش

آج ممتاز شاعر ذیشان ساحل کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 15 دسمبر 1961ء – وفات: 12 اپریل 2008ء) —— 15 دسمبر 1961ء کو ممتاز شاعر ذیشان ساحل حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں پولیو سے پیر خراب ہوجانے اور کائی فوسکو لیوسیس نامی بیماری کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپائے۔ اس […]

مَیں کم طلب ہوں پہ شانِ عطا تو کم نہیں ہے

حضور آپ کے ہوتے ذرا بھی غم نہیں ہے وہ جاں نہیں جِسے حاصل نہیں خرام ترا وہ دِل نہیں جو تری بارگہ میں خَم نہیں ہے جو تیری مدح نہ کرتی ہو وہ زباں کیسی جو تیری نعت نہ لکھتا ہو وہ قلم نہیں ہے بقیع و روضہ پہ موقوف کیوں کہ شہرِ نبی […]

زیست کا لمحۂ ُپر کیف ہے کعبے کا طواف

حاصلِ عمرِ رواں ہے ترے کو چے کا طواف جسم کو تھام کے لے آیا ہُوں واپس، لیکن دل کو کرنا تھا ابھی تیرے مدینے کا طواف سب زمانوں کی بہاروں پہ ہے واجب واللہ دشتِ طیبہ کے مہکتے ہوئے کانٹے کا طواف رات تو بِیت گئی دید کے انعام کے ساتھ صبح پھر کرتی […]

خامۂ نور سے خیالِ نور

نعت گویا ہے اِک کمالِ نور پورا قرآن ہی تری سیرت آیتیں ہیں تری خصالِ نور مَیں اندھیروں سے دور ہوں ، واللہ ساتھ رہتا ہے وہ مآلِ نور روشنی کے سبھی حوالے ُحسن تیری زُلفوں کی کب مثالِ نور پھر تو ایسے نہیں ہوا ، جیسے زُلف و رُخ میں تھا اتصالِ نور بوسۂ […]

ہو گئے نطق کے پیرایۂ اِظہار تمام

حد سے باہَر ہی رہے آپ کے انوار تمام ساعتِ رؤیتِ اوّل ہی تھی ایمان نواز خود ہی اقرار میں ڈھل جاتے تھے انکار تمام آپ کی نعت ہے تدبیرِ شفائے ُکلی آپ کے ذِکر سے کھِل اُٹھتے ہیں بیمار تمام روشنی، رنگ، یہ نعتیں ، یہ درود اور سلام آپ کے آنے کے ہوتے […]

لفظ میں تاب نہیں، حرف میں ہمت نہیں ہے

لائقِ حمد، مجھے حمد کی طاقت نہیں ہے ایک آغاز ہے تو، جس کا نہیں ہے آغاز اک نہایت ہے مگر جس کی نہایت نہیں ہے وحشتِ قریۂ دل میں ترے ہونے کا یقیں ایسی جلوت ہے کہ مابعد بھی خلوت نہیں ہے ترا بندہ ہوں، ترے بندے کا مداح بھی ہوں اس سے آگے […]

تو ہست تو ہی بود، تیری ذات لاشریک ​

تو ہست تو ہی بود ، تیری ذات لا شریک دائم ترا وجود ، تیری ذات لا شریک​ تو رازق و کریم ، تیرا نام کبریا ہم ہیں تیرے حمود ، تیری ذات لا شریک​ پروردگار خالق و پست و بلند تو بے بندش و قیود ، تیری ذات لا شریک​ یہ ساری کائنات ، […]

اَے دُنیا کے باغ کے مالی

اَے اپنے بندوں کے والی دِل کے مالک ، جان کے مالک دُنیا اور جہان کے مالک دوسرا تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا داتا کوئی نہیں بخش ہمارے جسم کو طاقت بخش ہمیں محنت کی عادت پڑھنے پر دِل مائِل کردے علم وہنر میں کامل کردے ہمت دے کچھ کام کریں ہم جگ میں […]

عارف شفیق کا یوم وفات

آج معروف صحافی اور شاعر عارف شفیق کا یوم وفات ہے (پیدائش: 31 اکتوبر 1956ء – وفات: 14 دسمبر 2019ء) —— عارف شفیق 31 اکتوبر 1956ء میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ شعبۂ صحافت سے وابستہ ہوئے اور کئی اخبارات کے چیف ایڈیٹر بھی رہے. […]