میری بس ایک آرزو چمکے

تیرا محبوب رو برو چمکے حمد تیری میں جب گلو چمکے تیری رحمت بھی چار سُو چمکے کوئی مشکل نہیں تجھے پانا آرزو میں جو جستجو چمکے جب تصور میں تو مہکتا ہے ذہن میں جیسے گل شبو چمکے جو تصور میں ہے نبی میرے جب بھی چمکے وہ ہو بہو چمکے ہو کرم تیرا […]

مہکی ہے فضا گیسوئے محبوب عرب سے

خوشبوئے سحر آنے لگی کاکل شب سے دیکھے تو کوئی معجزہ گنبد خضریٰ تقدیر بدل جاتی ہے اک جنبش لب سے اللہ رے تہذیب مدینہ کی یہ عظمت جنت کی ہوا بھی یہاں آتی ہے ادب سے دھڑکن جو مرے دل میں ہے الفت کی ہے دھڑکن یہ جلوۂ عالم ہے عقیدت کے سبب سے […]

مرے خدا کو جو پیارا ہے یارسول اللہ

جہاں میں دین ہمارا ہے یارسول اللہ کرم میں دیر تو ہوتی نہیں ترے صدقے طلب نے جب بھی پکارا ہے یارسول اللہ ترے وجود سے مہکا جو اک مدینہ ہے زمیں کی آنکھ کا تارا ہے یارسول اللہ ترے لیے ہے زمیں پر جو رنگ فطرت کا جہاں کو رب نے سنوارا ہے یار […]

مرا کہ بادہ ندارم، ز روزگار چہ حظ

ترا کہ ہست و نیاشامے از بہار چہ حظ میں کہ میرے پاس شراب نہیں ہے میرے لیے اِس دنیا میں رہنے کا کیا لُطف؟ اور تُو کہ تیرے پاس شراب ہے لیکن تُو پی نہیں سکتا، تجھے اِس باغ و بہار کا کیا فائدہ؟

مجھ پر میرے مولا کی ہے رحمت کی برسات

میرا جیون پاک نبی کے قدموں میں سوغات ہر سوایک اندھیر نگر تھا، جیون غم کی شام آپ محمد کی آمد ہے دنیا میں شب برات جو شیطان کے بہکاوے میں، جنت ہم نے کھوئی آپ مدینے میں آئے وہ لے کر اپنے ساتھ جی کرتا ہے یثرب کے صحرا میں خوب نہاؤں مجھ ناچیز […]

فکر میں شان نبوت دیکھتا ہوں آپ کی

دلنشیں سیرت میں صورت دیکھتا ہوں آپ کی آپ کے چہرے پہ روشن نور ہے توحید کا اور آنکھوں میں رسالت دیکھتا ہوں آپ کی کون دیکھے آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سر خمیدہ ساری اُمت دیکھتا ہوں آپ کی انگلیوں میں آپ کی شق القمر کا معجزہ شمس لوٹا نے کی ندرت […]

فلک سے خوشبو بکھر رہی ہے، زمیں کا چہرہ دمک رہا ہے

سحر نمودار ہو رہی ہے، نقاب رُخ سے سِرک رہا ہے تری ولادت سے ریگ صحرا کا ذرہ ذرہ چمک رہا ہے قلم قصیدہ سُنا رہا ہے، سُخن کا طائر چمک رہا ہے بصارتوں کو ملی بصیرت، نبی کی صورت تمام رحمت احد کے شفاف آئینے میں، وہ نور احمد دمک رہا ہے کرم خدا […]

شعور و فکر میں ارفع مقام آیا ہے

کمال شخص ہے کیا نور ساتھ لایا ہے خدا نے نور سے اپنے اُسے سجایا ہے نہ اُس کے روپ سا کوئی نہ اُس کا سایا ہے جمال آپ کا !ہو پھول کوئی جنت کا خدا نے نور کا جلوہ ہمیں دکھایا ہے مری حیات نے لکھا ہے آپ کو دل پر مرے شعور نے […]