فزوں تر عشقِ احمد مصطفیٰؐ ہو

کرم فرما زمانوں پر خدا ہو محبت ہو جو محبوبِ خداؐ سے خدا کی بندگی کا حق ادا ہو خدا کر دے عطا اٹھنے سے پہلے مری سرکارؐ کا دستِ دعا ہو مروّت، حلم ہو انساں کا شیوہ زباں پر لا الہ، صلِ علیٰ ہو حضورؐ اُمت مصائب میں گھری ہے نگہِ لطف و کرم، […]

جو مشفق ہے جو مونس مہرباں ہے، وہی تیرا خدا میرا خدا ہے

جو رحمت کا محبت کا جہاں ہے، وہی تیرا خدا میرا خدا ہے جو ہے مولا و معبودِ خلائق، جو ہے آقا و مسجودِ ملائک خدائے انس و جاں کروبیاں ہے، وہی تیرا خدا میرا خدا ہے کیا محبوبؐ اپنا جس نے پیدا، کیے کون و مکاں جس نے ہویدا وہ جو آفاق کی روحِ […]

خدا نے مجھ کو یہ اعزاز بخشا

مجھے حمد و ثنا کا کام سونپا رحیم و مُونس و مشفق خدا سا کوئی ہرگز نہیں ہے ، تھا ، نہ ہو گا خدا کا ذکر دلکش ہے دل آرا مری جاں میرے تن من میں سمایا خدا شہ رگ سے بھی نزدیک تر ہے خدا کون و مکاں میں جلوہ فرما ہوا گمراہ […]

وہ یکتا منفرد سب سے جدا ہے، خدائے مصطفیٰؐ میرا خدا ہے

وہی سب ناخداؤں کا خدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے خدا گرتے ہووں کو تھامتا ہے، خدا بے آسروں کا آسرا ہے خدا حاجت روا مشکل کشا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے وہی جو رحمۃ اللعالمیںؐ ہیں، وہی جو کہ شفیع المذنبیں ہیں خدا نے خود اُنھیں احمدؐ کہا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا […]

سرورِ قلب و جاں، اللہ ہی اللہ

کہاں تُو، میں کہاں، اللہ ہی اللہ نہاں یادِ خُدا ہے دِل میں میرے عیاں وردِ زباں، اللہ ہی اللہ طیور و جن و انسان و ملائک سبھی رطبُ اللساں، اللہ ہی اللہ تمامی اولیاء بھی، انبیاء بھی کریں ہر دم بیاں، اللہ ہی اللہ ہوئے تخلیق پل میں سارے عالم صدائے کُن فکاں، اللہ […]