تُو مالک تُو مولا تُو رَبِِّ کریم

تُو رحمان و داتا، غفور و رحیم عبادت کے لائق تری ذاتِ پاک ازل سے ابد تک ہے تُو ہی قدیم ترا شکر اے خالقِ بحر و بر دِکھایا ہمیں جادئہ مستقیم کیا تُو نے محبوبؐ ہم کو عطا یہ احسان تیرا ہے کتنا عظیم بچا لے خدایا ہمیں آگ سے عطا کر دے فردوس […]

جان ہیں آپؐ جانِ جہاں آپؐ ہیں

وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپؐ ہیں جا بہ جا آیتوں میں عیاں آپؐ ہیں ہم جہاں دیکھتے ہیں وہاں آپؐ ہیں بے بسوں کے وکیل آپؐ ہیں یا نبیؐ بے شبہ حامیء بے کساں آپؐ ہیں سخت ہے حشر کی دُھوپ مانا ، مگر سر کے سائیں مرے سائباں آپؐ ہیں ربّ نے کچھ […]

میں سیہ کار خطا کار کہاں

بزمِ کونین کے سردارؐ کہاں خواہشِ دیدِ نبیؐ ہے دل میں ورنہ بندوں سے مجھے پیار کہاں دونوں عالم نے گواہی دی ہے آپؐ سا صاحبِ کردار کہاں حسنِ یوسفؑ بھی بجا ہے لیکن آپؐ سا رُوئے ضیا بار کہاں آپؐ نے بھانپ لیا حالِ زبوں مجھ میں تھی جرأتِ اظہار کہاں میری تخلیق میں […]

میں لاکھ برا ٹھہرا، یہ میری حقیقت ہے

بس ایک ہی خوبی ہے سرکارؐ سے نسبت ہے ہر کاسہء جاں بھر دے، اوقات سے بڑھ کر دے خالی نہ کوئی جائے سرکارؐ کی عادت ہے یہ دُھوپ ستاتی ہے تن من کو جلاتی ہے اب گنبدِ خضریٰ کے، سائے کی ضرورت ہے جب تمؐ سے ہوئی نسبت، مٹی سے بنے سونا اس خاک […]

نہ ایسا کوئی تھا نہ ہے وہ پیکرِ جمال ہے

اُسؐ آفتابِ حسن کو گہن ہے نہ زوال ہے وہ فخرِ انبیاءؐ بھی ہیں، وہ جان دوسراؐ بھی ہیں حبیبِ کرد گار ہے، عطائے ذُوالجلال ہے مثال ڈھونڈنا نہیں مثال مل نہ پائے گی ہمارے دل رُبا کا رُوم رُوم بے مثال ہے مقامِ مصطفیٰؐ کی رفعتوں کی کوئی حد بھی ہے؟ جو حل نہ […]

ترےؐ غلام کا انعام ہے عذاب نہیں

یہ ایک میٹھی حقیقت ہے کوئی خواب نہیں مرے نبیؐ کے اشاروں پہ رقص کرتا ہے مرے نبیؐ کا کھلونا ہے ماہتاب نہیں وہ احترام کے قابل نہیں ہمارے لیے کہ جس کے دل میں تراؐ جذبِ اضطراب نہیں ازل سے جلوئہ یزداں چھپا رہا ، لیکن حضورؐ آپؐ سے پردہ نہیں حجاب نہیں ہر […]

حضور ؐطیبہ کے رات اور دن مجھے بہت یاد آرہے ہیں

کوئی مرے کان میں یہ کہہ دے حضورؐ تجھ کو بلا رہے ہیں وہی مری جان ، جان ِجاں ہیں جو وجہِ تخلیقِ دو جہاں ہیں نمیدہ پلکیں بچھائے رکھیے حضورؐ تشریف لا رہے ہیں کہاں زبان و کلام میرا، کہاں ثنائے حضورِ والاؐ کرم ہے اُنؐ کا کہ مجھ سے عاصی نبی ؐکی نعتیں […]

اہلِ عرب کو صاحبِ مقدور کیا ہے

ریگِ عرب کو نور علیٰ نور کیا ہے شاہِ زمنؐ نے مانگنے والوں کو بھی ہمیش جود و عطا کی بھیک سے مسرور کیا ہے دُنیا میں غم کے ماروں کی دلجوئی کے لیے خلاقِ کل نے آپؐ کو مامور کیا ہے طیبہ سے تشنہ لوٹ کے آیا نہیں کوئی ابرِ کرم نے خوب شرابور […]

والشمس والضحیٰ ہے اگر رُوئے مصطفیٰؐ

واللیل کا جمال ہے گیسوئے مصطفیٰؐ خواہش ہے ساری عمر یہی کیفیت رہے دل سوئے مدینہ ہو، نظر سوئے مصطفیٰؐ ’’مازاغ‘‘ کی مثال ہیں آنکھیں حضورؐ کی خوش کن ہلالِ عید سے َابروئے مصطفیٰؐ عنبر بھی دنگ، مشک بھی ، کافور و عود بھی بے مثل و بے مثال ہے خوشبوئے مصطفیٰؐ قیمت عقیدتوں کی […]

زمیں بھی تیریؐ فلک بھی حضورؐ تیراؐ ہے

فلک پہ چاند ستاروں میں نور تیراؐ ہے خدا نے دونوں جہاں تمؐ کو سونپ ڈالے ہیں کہ ذرّہ ذرّہ ہے تیراؐ، ضرور تیراؐ ہے یہ آن بان ترےؐ در سے ہی ملی آقاؐ یہ عزّ و شان یہ سارا غرور تیراؐ ہے ہر ایک فیصلہ تیریؐ رضا سے ہونا ہے یقیں سے کہتا ہوں […]