اردوئے معلیٰ

Search

 

جان ہیں آپ جانِ جہاں آپ ہیں

وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپ ہیں

 

جا بہ جا آیتوں میں عیاں آپ ہیں

ہم جہاں دیکھتے ہیں وہاں آپ ہیں

 

بے بسوں کے وکیل آپ ہیں یا نبی

بے شبہ حامیء بے کساں آپ ہیں

 

سخت ہے حشر کی دُھوپ مانا ، مگر

سر کے سائیں مرے سائباں آپ ہیں

 

ربّ نے کچھ بھی چھپایا نہیں آپ سے

واقفِ علمِ غیب و نہاں آپ ہیں

 

نعت گوئی کی دولت عطا ہو گئی

کتنے اشفاقؔ پر مہرباں آپ ہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ