جب چھڑا تذکرہ میرے سرکار کا میرے دل میں نہاں پھول کھلنے لگے

آسماں سے چلیں نور کی ڈالیاں پھر جہاں در جہاں پھول کھلنے لگے ایک پر نور قندیل چمکی ہے پھر میرے احساس میں میرے جذبات میں آنکھ پرنم ہوئی ہونٹ تپنے لگے روح میں جاوداں پھول کھلنے لگے ان کی رحمت سے پر نور سینہ ہوا مجھ گنہ گار کا دل مدینہ ہوا دھڑکنیں مل […]

چاند تاروں فلک پہ زمینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی

بادشاہوں میں بوری نشینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی کون سی آنکھ میں آپ کا غم نہیں کس کا سر آپ کے سامنے خم نہیں دل سمندر کے پنہاں خزینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی مثل قرآن ہے آپ کی زندگی جزو ایمان ہے آپ کی پیروی صادقوں غازیوں […]

محروم ہیں تو کیا غم دل حوصلہ نہ ہارے

طیبہ کے ہوں گے اک دن اے دوستو نظارے رختِ سفر کسی دن باندھیں گے ہم بھی اپنا ہم کو بھی لوگ ملنے آئیں گے گھر ہمارے آتے ہیں کام اس کے ایمان ہے یہ اپنا مشکل میں جو کوئی بھی سرکار کو پکارے جب یاد ان کی آئی بے اختیار آئی پلکوں پہ جھلملائے […]

نازِ کبریا ہے تو فخر انبیاء ہے تو

وجہِ دونوں عالم کی میرے مصطفےٰ ہے تو بے وفا زمانے کو تو نے الفتیں بانٹیں کوئی بھی نہ تھا جس کا اس کا آسرا ہے تو روشنی ترا پرتو چاندنی ترا دہوون کیا مثال دوں تیری کیا نہیں ہے کیا ہے تو قدر والی شب میں جو میں نے رب سے مانگی تھی کپکپاتے […]

زمین جس پہ نبوت کے تاجدار چلے

وہ چومنے کو نظر کاش بار بار چلے پڑیں نہ پاؤں تقدس کا یہ تقاضا ہے وہ خاک جس پہ نبی زندگی گزار چلے دلوں کو سجدہ روا اس مقام کا بھی ہے نبی کے دوش کے جس جا پہ شہ سوار چلے وہ حجرہ دیکھے جہاں عمرؓ فیصلے کرتے وہ خاک چومے جہاں حیدرِ […]

کاش سرکار کے حجرے کا میں ذرہ ہوتا

ان کے نعلین کا جاں پر میری قبضہ ہوتا حشر تک سر نہ اٹھاتا میں درِ اقدس سے میری قسمت میں ازل سے یہی لکھا ہوتا ان کے جلوؤں میں مگن رات بسر ہو جاتی ان کو تکتے ہوئے ہر ایک سویرا ہوتا ان کی راہوں میں نگاہوں کو بچھائے رکھتا ان کی آہٹ پہ […]

آپ سے مہکا تخیل آپ پر نازاں قلم ا ے رسول محترم

میری ہر اک سوچ پر ہے آپ کا لطف و کرم اے رسول محترم آپکا ذکر مقدس ہر دعا کا تاج ہے غمزدوں کی لاج ہے اسکے بن بیکار ہر اک بندگی رب کی قسم اے رسول محترم آپ آئے کائنات حسن پر چھایا نکھار اے حبیب کردگار بزم ہستی کے ہیں محسن آپکے نقش […]

ثناء خدا کی درود و سلام ہے تیرا

لبوں پہ ذکر مرے صبح و شام ہے تیرا جو تم نہ ہوتے تو بستی نہ عالم ہستی وجود کون و مکاں اہتمام ہے تیرا کوئی نہیں تیرا ہمسر نہ کوئی سایہ ہے سروں پہ سایہ ہمارے دوام ہے تیرا دلوں میں عشق نبی کا نہ دیپ جلتا ہو تو پھر فضول سجود و قیام […]

آؤ سوچوں ہی سوچوں میں ہم آقا کے دربار چلیں

مہکی یادوں کے پھول چنیں اشکوں کے لیکر ہار چلیں نہ کوئی روکنے والا ہو نہ کوئی ٹوکنے والا ہو روضے کے لمس کو جی بھر کر آنکھوں سے کرنے پیار چلیں جہاں مٹی سونا ہوتی ہے جہاں ذرے سورج بنتے ہیں اُن گلیوں کا اُن رستوں کا ہم بھی کرنے دیدار چلیں کہتے ہیں […]

ان کی دہلیز کے قابل میرا سر ہو جاتا

کاش منظور مدینے کا سفر ہو جاتا لوگ مجھ کو بھی بڑے چاؤ سے ملنے آتے محترم سب کی نظر میں میرا گھر ہو جاتا میں بھی چل پڑتا دل و جاں کو نچھاور کرنے پورا مقصد مرے جینے کا اگر ہو جاتا لیلۃ القدر ہر اک رات مری ہو جاتی عید جیسا میرا ہر […]