سوادِ عشق نبی کیا کمال ہوتا ہے

دیارِ روح میں حسن و جمال ہوتا ہے جو اس چراغ کا پروانہ بن کے رہ جائے اسے نہ کھال نہ جاں کا خیال ہوتا ہے سخاوتوں کے خزانے نثار ہوتے ہیں عقیدتوں کا سفر لازوال ہوتا ہے پھر ایک بار زیارت سے جاں مشرف ہو لبوں پہ شام و سحر یہ سوال ہوتا ہے […]

نور سے اپنے ہی اک نور سجایا رب نے

پھر اسی نور کو محبوب بنایا رب نے ان کی ہر بات میں رکھ رکھ کے محبت کی مٹھاس پیکرِ خُلق کا دیدار کرایا رب نے انبیا جب تیرے دیدار کو بے تاب ہوئے پھر امامت کو سرِ عرش بلایا رب نے پیکر حسن میں سب خوبیاں اپنی بھر کر تجھ کو قرآن کی صورت […]

وہ جدا ہے راز و نیاز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں

وہ الگ ہے ذات نماز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں یہ کہا زمیں سے حسیں کوئی مرے مصطفےٰ سے بھی بڑھ کے ہے تو کہا یہ عجز و نیاز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں یہ کہا فلک سے کہ اور کوئی تیری رفعتوں سے ہے آشنا تو کہا یہ اس نے بھی راز […]

صبح بھی آپ سے شام بھی آپ سے

میری منسوب ہر اک گھڑی آپ سے میرے آقا میرا تو یہ ایمان ہے دونوں عالم کی رونق ہوئی آپ سے آپ میرے تصور کی معراج ہیں میرے کردار میں روشنی آپ سے گر گیا تھا خود اپنی نظر سے بشر آج اس کو ملی برتری آپ سے آپ خالق کی بے مثل تخلیق ہیں […]

دیکھنے والی ہے اس وقت قلم کی صورت

چومتا جاتا ہے کاغذ کو حرم کی صورت اس پہ تحریر ہوئی جاتی ہے آقا کی ثناء بن رہی ہے مرے عصیاں پہ کرم کی صورت آپ کا پیار سنبھالا جو نہ دیتا مجھ کو اور ہی ہوتی مرے رنج و الم کی صورت شہر تو شہر ہے شیدائی مرے آقا کے "​دشت میں جائیں […]

تری یاد کا سدا گلستاں مری نبضِ جاں میں کھلا رہے

مری سانس جس سے مہک اٹھے وہ قرار دل میں بسا رہے میں پڑا رہوں تری راہ میں تری چاہتوں کی پناہ میں مجھے ٹھوکروں کی نہ فکر ہو مرا زخم زخم ہرا رہے مری زندگی کا ہر ایک پل ترے پیار سے بنے با عمل تری چاہتوں پہ جیوں مروں ترے غم کی دل […]

ذکرِ نبی اسرارِ محبت ، صلی اللہ علیہ و سلم

حق کا پیمبر ختم رسالت ، صلی اللہ علیہ و سلم صبح ازل کی جان بھی ہے و ہ شام ابد کی شان بھی ہے وہ اس کی ثنا گو ہر اک ساعت ، صلی اللہ علیہ و سلم ذکر نبی میں دل کی طرب ہے دل کی طرب خوشنودی رب ہے رب کی رضا […]

مریضِ عشقِ رسول ہوں مجھے اور کوئی دوا نہ دو

یہی نام میرا علاج ہے یہی نام لیتے رہا کرو مرے ہم سخن مرے ساتھیو مرے مونسو مرے وارثو تمہیں مجھ سے اتنا ہی پیار ہے مرے ساتھ صلِ علیٰ پڑھو کوئی چھیڑو قصے حضور کے گریں بت زمیں پہ غرور کے کھلیں باب عقل و شعور کے دل مضطرب کو قرار ہو مری زندگی […]

ہے یہ دربارِ نبی خاموش رہ

چپ کو بھی ہے چپ لگی خاموش رہ بولنا حدِ ادب میں جرم ہے خامشی سب سے بھلی خاموش رہ ان کے در کی مانگ رب سے چاکری تجھ کو جنت کی پڑی خاموش رہ ہے ذریعہ بہترین اظہار کا اک زبانِ خامشی خاموش رہ دل سے ان کو یاد کر کے دیکھ تو پاس […]

ہر طرف لب پہ صل علیٰ ہے ہر طرف روشنی روشنی ہے

جشنِ میلاد ہے مصطفےٰ کا کیا معطر معطر گھڑی ہے آج سن لی ہے سب کی خدا نے کھل گئے رحمتوں کے خزانے جتنا دامن میں آئے سمیٹو ہر طرف رحمتوں کی جھڑی ہے چھٹ گئیں ظلمتوں کی گھٹائیں کیسے دن آج کا بھول جائیں عید میلاد آؤ منائیں کون سی عید اس سے بڑی […]