نبی کی چشمِ کرم کے صدقے فضائے عالم میں دلکشی ہے

گلوں میں کلیوں میں رنگ و نگہت ہے چاند تاروں میں روشنی ہے جو آپ آتے نہ اس جہاں میں وجودِ کونین بھی نہ ہوتا بس آپ کے دم قدم سے آقا جہاں کی محفل سجی ہوئی ہے ہوا ہے ظلمت کا چاک سینہ گرے ہیں جھوٹے خدا زمیں پر کرن نبوت کی پھوٹتے ہی […]

لوں نام نبی قلب ٹھہر جائے ادب سے

صد شکر یہ اعزاز ملا ہے مجھے رب سے دنیا ہی بدل دی ہے مرے ذوق نے میری میں صاحبِ کردار ہوا تیرے سبب سے اے سرورِ کونین تیرے در کے تصدق ملتا ہے یہاں سب کو سوا اپنی طلب سے احسان ترا کیسے بھلا دوں شہِ والا پہچان ہوئی رب کی ہمیں تیرے سبب […]

ترا تذکرہ مری بندگی ترا نامِ نامی قرارِ جاں

اے حبیبِ رب اے شہِ عرب ترا پیار ہے میرا آسماں تری ذاتِ پاک کے فیض سے سبھی کائنات میں رنگ ہے تری شان زینتِ زندگی تیرا ذکر رونقِ دو جہاں مرے دل میں ایک خدا رہا تو ملا تو کفر ہوا ہوا تری ذاتِ پاک کے معجزے میں کہاں کہاں نہ کروں بیاں کڑی […]

مدینے کی فضاؤں میں بکھر جائیں تو اچھا ہو

ہم اپنی موت کو حیران کر جائیں تو اچھا ہو نہیں ہے حوصلہ روضہ تمہارا تکتے رہنے کا جنوں کہتا ہے تکتے تکتے مر جائیں تو اچھا ہو مری نم ناک آنکھوں کا یہی اب تو تقاضہ ہے تمہارے پیار کی حد سے گزر جائیں تو اچھا ہو جو ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں میرے سینے میں […]

بنامِ مصطفےٰ ہو امن یا رب پھر کراچی میں

مرے کشمیر کے بھی دن سدھر جائیں تو اچھا ہو میں جن کو روح کے قرطاس پہ محسوس کرتا ہوں وہ جذبے کاش کاغذ پر اتر جائیں تو اچھا ہو وہاں کیسی محبت دل جہاں سجدوں سے قاصر ہو جبینِ دل کو لے کر ان کے در جائیں تو اچھا ہو خیالوں میں کئی الفاظ […]

یہ لبوں کی تھرتھراہٹ یہ جو دل کی بے کلی ہے

ترے پیار کی بدولت مجھے میرے رب نے دی ہے تیری یاد کے تصدق تیرے پیار کے میں قرباں تیری بندہ پروری سے مری آنکھ شبنمی ہے مہہ و مہر کو بھی اتنی نہ ہوئی نصیب شاید جو تیری ضیا سے ہر سو مرے چاندنی کھلی ہے تیرا نام لے کے سونا تجھے یاد کر […]

اے شہ عرب شہ انبیاء تیری سب صفات میں چاندنی

تو خدا کا پیار ا رسول ہے تیری بات بات میں چاندنی تیرا پیار جس کا نصیب ہے وہ خدا کے کتنا قریب ہے وہ جہاں کہیں بھی چلا گیا رہی اسکی گھات میں چاندنی تیری یاد کا جو گزرا ہوا میرا دل بھی رشک قمر ہوا تیری یاد ہی کا ہے معجزہ کھلی مری […]

ارض و سما میں جگمگ جگمگ لحظہ لحظہ آپ کا نام

گلشن گلشن ، صحرا صحرا ، مہکا مہکا ، آپ کا نام پربت پربت ، بادل بادل ، برکھا برکھا، آپ کا نام جنگل جنگل، وادی وادی، قصبہ قصبہ، آپ کا نام تپتی زمیں پر برسی رحمت قیصر و کسریٰ خاک ہوئے ملک عرب میں جس دن اترا اجلا اجلا آپ کا نام کنکر کنکر […]

ملے جس سے قلب کو روشنی وہ چراغِ مدحِ رسول ہے

نہیں جس میں یاد حضور کی وہ تمام عمر فضول ہے تجھے دل میں جس نے بسا لیا تجھے جس نے اپنا بنا لیا یہ جہان اس کی نگاہ میں فقط اک سراب ہے دھول ہے جو ترا ہوا وہ مرا ہوا جو ترا نہیں وہ مرا نہیں یہ کلام حق کا ہے فیصلہ یہ […]

نظر میں گنبد خضرا بسا کے لے آنا

درِ رسول کی یادیں سجا کے لے آنا جو مل سکے نہ تمہیں دو جہاں کی وسعت سے وہ حاجیو! مرے آقا سے جا کے لے آنا جہاں جہاں پہ تمہاری نظر کرے سجدے وہاں وہاں کے مناظر سما کے لے آنا میرا سلام بھی جا کر حضور سے کہنا جو اب جو ملے اسکو […]