عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ، ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

سب کہو آمدِ مصطفٰی مرحبا ، ہے سہانی گھڑی عیدِ میلاد کی یہ فرشتوں کے لشکر ، یہ نوری سماں ، جشنِ میلاد پر خوش ہے سارا جہاں نور ہی نور ہے آج چھایا ہوا ، ہے ہمیں بھی خوشی عیدِ میلاد کی مصطفی آ گئے ، مجتبٰی آ گئے، ساری مخلوق کے رہنما آ […]

صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے

صبح میلاد النبی ہے کیا سہانا نور ہے آ گیا وہ نور والا جس کا سارا نور ہے بزم طیبہ کیسی نورانی ہے، کتنا نور ہے نور ہے پھر نور کس کا جو سراپا نور ہے عرش نوری، فرش نوری، ذرہ ذرہ نور ہے نور کا دربار ہے، ہر سمت چھایا نور ہے ڈالی ڈالی […]

بزمِ رسولِ پاک سجانے کا وقت ہے

سوئے ہُوئے نصیب جگانے کا وقت ہے دل میں نبی کی یاد بسانے کا وقت ہے ہر وقت ، نعت سننے سنانے کا وقت ہے دنیا کو اب کہاں کسی خاطر میں لاؤں میں اب تو مرا مدینے کو جانے کا وقت ہے مژدہ ملے گا حشر میں عصیاں کے ماروں کو ان سے شفاعت […]

التزامِ کیفِ خوش کن، اہتمامِ رنگ و نور

ماہِ میلاد النبی ہے صبح و شامِ رنگ و نور نور کی آمد کے ہیں تذکار بحرِ نور میں شعر و مصرع، حرف و لہجہ سب کلامِ رنگ و نور آسماں سے چل پڑے ہیں نوریوں کے قافلے قدسیوں کے لب پہ جاری ہے سلامِ رنگ و نور اِس زمیں پر اور ہی رنگینیٔ ترحیب […]