ہر طرف لب پہ صل علیٰ ہے ہر طرف روشنی روشنی ہے

جشنِ میلاد ہے مصطفےٰ کا کیا معطر معطر گھڑی ہے آج سن لی ہے سب کی خدا نے کھل گئے رحمتوں کے خزانے جتنا دامن میں آئے سمیٹو ہر طرف رحمتوں کی جھڑی ہے چھٹ گئیں ظلمتوں کی گھٹائیں کیسے دن آج کا بھول جائیں عید میلاد آؤ منائیں کون سی عید اس سے بڑی […]

ہر گلی ہر شہر منور ہے

جشن میلاد آج گھر گھر ہے اس کی نعمت کا تذکرہ کیجیے وہ خدا جو عظیم و برتر ہے جشن میلاد ہم مناتے ہیں کیونکہ سنت یہ رب اکبر ہے ہیں جو بزم رسول کے منکر ان کی حالت تو بد سے بدتر ہے حسن یوسف کو ناز ہے جس پر کتنا پیارا وہ روئے […]

بحمداللہ عبداللہ کا نور نظر آیا

مبارک آمنہ کا نورِ دل لخت جگر آیا یہ عبدالمطلب کی خوبی قسمت کہ ان کے گھر چراغ لامکاں کون و مکاں کا تاجور آیا وہ ختم الانبیا تشریف فرما ہونے والے ہیں نبی ہر ایک پہلےسے سناتا یہ خبر آیا ربیع پاک تجھ پر اہلسنت کیوں نہ قرباں ہوں کہ تیری بارہویں تاریخ وہ […]

یومِ میلادِ حضرت پہ لاکھوں سلام

اس کی ایک ایک ساعت پہ لاکھوں سلام زلف و رخ قد و قامت پہ لاکھوں سلام ہاشمی ماہِ طلعت پہ لاکھوں سلام اس کی قرآنی سیرت پہ لاکھوں سلام مظہرِ شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام آفتابِ نبوت پہ لاکھوں سلام ماہِ گردونِ رفعت پہ لاکھوں سلام پیکرِ استقامت پہ لاکھوں سلام اس ہمالائے ہمت […]

میلادِ آنحضور کی تقریبِ عید ہے

تحریکِ نعت در دلِ عبد الحمید ہے نبیوں میں مصطفیٰ ہی وہ فردِ فرید ہے جس پر کہ ختم وحی خدائے وحید ہے وہ جانِ آرزو ہے دلوں کی امید ہے امت کی مغفرت کے لئے وہ نوید ہے حلقہ بگوش ان کا ہوا جو سعید ہے مانا نہ جس نے ان کو جہنم رسید […]

سحابِ رحمتِ باری ہے بارھویں تاریخ

کرم کا چشمۂ جاری ہے بارھویں تاریخ ہمیں تو جان سے پیاری ہے بارھویں تاریخ عدو کے دل کو کٹاری ہے بارھویں تاریخ اِسی نے موسمِ گل کو کیا ہے موسمِ گل بہارِ فصلِ بہاری ہے بارھویں تاریخ بنی ہے سُرمۂ چشمِ بصیرت و ایماں اُٹھی جو گردِ سواری ہے بارھویں تاریخ ہزار عید ہوں […]

باغِ جنت سے محمد کی خبر آئی ہے

عید میلاد کا پیغام صبا لائی ہے ایک مدت سے یہاں کفر کی تھی باد خزاں آپ آئے تو گلستاں میں بہار آئی ہے بارش ابر کرم خشک زمیں پر ہو گی رحمت نور مجسم کی گھٹا چھائی ہے آپ کے سامنے ہر جھوٹ نے دم توڑ دیا ضو فشاں چاروں طرف آپ کی سچائی […]

جشن میلاد النبی ہے صاحب قرآن کا

عید کا دن آج ہے گل صاحب ایمان کا کھل گئیں آنکھیں فرشتوں اور ملائک کی حسیں عرش پہ دیکھا ہے استقبال جو مہمان کا آپ نے محبوب کا تحفہ جہاں کو دے دیا شکرہے مولا ترا انسان پر احسان کا ہم غلامانِ نبی گل شاد ہیں دل شاد ہیں جشن ہے گل کل زمانوں […]

روحِ دیں ہے عید میلادُالنبی

کیا حسیں ہے عید میلادُالنبی سوزِ جاں ہے عید میلادُالنبی سازِ دیں ہے عید میلادُالنبی جس طرف دیکھو ملک محوِ سلام بالیقیں ہے عید میلادُالنبی وہ مکمل ہیں کتابِ معرفت شرحِ دیں ہے عید میلادُالنبی جس پہ قائم آسمانِ احدیت وہ زمیں ہے عید میلادُالنبی کیوں نظر آئیں نہ جلوے صاف صاف دُوربیں ہے عید […]

میلادُالنبی

ظلمتیں چھٹ گئیں ضو فشاں وہ ہوئے کلیاں چٹکیں ِکھلے پھول مہکی ہوا چار سو ہے خوشی پھیلی پھیلی ہوئی یہ ترنم یہ نغمے یہ ابر بہار ہر سماں ہر اُفق ہر جہت کو بہ کو رنگ اور روشنی ہر قدم ہر محل نور ہی نور چھایا فضا در فضا ان کے آنے سے ہرسو […]