یا رسول خدا لیجئے اب خبر

آفتوں میں ہوا مبتلا ہر بشر بس یہ فریاد کرتے ہیں شام و سحر آئیں دربار میں دیجیے اذنِ سفر میں یہ سمجھوں گا ہے بندگی عرش پر آستاں ان کا چوما کرے یہ نظر پل صراطی سفر سخت مشکل سفر کیجئے اس کو آساں شہِ بحر و بر اتنا تو ہو عقیدت میں میری […]

عرشِ علیٰ پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور

عرشِ عُلیٰ پہ جانے والے میرے آقا میرے حضور قربت رب کی پانے والے میرے آقا میرے حضور گرتوں کو اٹھوانے والے میرے آقا میرے حضور روتوں کو ہنسوانے والے میرے آقا میرے حضور اللہ اللہ ان کی رفعت اللہ اللہ وہ سیرت دشمن کو اپنانے والے میرے آقا میرے حضور درسِ صداقت سب کو […]

ان کے پسینے کی خوشبو تو گلشن گلشن چھائی ہے

نام ہے پیارا جن کا محمد ان کا جہاں شیدائی ہے میرے عقیدت کے اشکوں کو لوگ جواہر کہتے ہیں پھول کھلے ہیں نعتِ نبی جب لبوں پر آئی ہے فرشِ زمیں پر بکھرے دیکھے ہم نے موتی چمکیلے یادِ سرور کی بدلی اشکوں کی بارش لائی ہے اللہ اللہ جوبن پر ہیں خوب بہاریں […]

ہر لمحہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں

کس درجہ منور ہیں دن رات مدینے میں پھیلائے ہی رہتے ہیں ہاتھوں کو بھکاری سب ملتی ہے جو بخشش کی سوغات مدینے میں جب گنبدِ خضریٰ پر ڈالوں گا نظر پہلی آئیں گے بلندی پر جذبات مدینے میں معراج کے نوشہ جو موجود یہاں پر ہیں آتی ہے فرشتوں کی بارات مدینے میں یہ […]

عشق احمد کا قرینہ آ گیا

میری نظروں میں مدینہ آ گیا جھک گئے ارض وسما بہرِ ادب مرحبا لالِ امینہ آ گیا جب بھی ان کو راہبر میں نے کیا میرا ساحل پر سفینہ آ گیا ہو مبارک آمنہ بی بی کے گھر رحمتِ رب کا خزینہ آ گیا اے فداؔ یادِ نبی کی شکل میں میرے دامن میں نگینہ […]

من عرف نفسہ فقدعرف ربہ

سکونِ جاں کے لیے، دل کی روشنی کے لئے ہے تیرا جلوہ ہی سرمایہ بندگی کے لئے تجلی طور کی موسیٰ کے ہوش کھو بیٹھی تھا عرش پہ ترا جلوہ عیاں نبی کے لئے تلاش کرتے ہیں دیر و حرم میں لوگ تجھے نہاں ہے جلوہ ترا دل میں بندگی کے لئے گداز قلب میں […]

اک نظر بر حالِ ما آقائے من پیارے نبی

ہوں غریب و بے نوا آقائے من پیارے نبی پتھروں نے بند مٹھی میں بصد عجز و نیاز آپ کا کلمہ پڑھا آقائے من پیارے نبی مل نہ پایا اس جہاں میں آپ کے گستاخ کو قعرِ ذلت کے سوا آقائے من پیارے نبی اقتدار و دولت و زر مجھ غلامِ زار کو آپ کے […]

آپ کا ذکر ہونٹوں پہ ہے دم بدم

آپ کی ذات ہے برتر و محتشم ہم کو طیبہ بلا لیں براہِ کرم اے حبیبِ خدا اے شفیعِ امم ہم کو گھیرے ہوئے ہیں جہاں کے الم رحمت عالمیں افضل و محترم غم کے مارے ہوئے ہیں پریشان ہم اے حبیبِ خدا اے شفیعِ امم کب سے ہم ہیں طلب گارِ چشمِ کرم ہو […]

ہم کو یوں عشقِ محمد کا صلہ ملتا ہے

بندگی کرتے ہوئے ہم کو خدا ملتا ہے عشقِ احمد میں ہوئے گم تو حقیقت یہ ہے نعت گوئی میں عجب ہم کو مزہ ملتا ہے پڑھتے رہتے ہیں عقیدت سے درود اور سلام غنچۂ حسرتو ارمان کھلا ملتا ہے لعنت و قہرِ الہی کے سوا اے یارو منکرِ عظمتِ سرکار کو کیا ملتا ہے […]