یا نبی گر چشمِ رحمت آپ کی مِل جائے گی

نخلِ ایماں کو ہمارے تازگی مِل جائے گی بادشاہانِ زمانہ بھی کریں گے احترام مصطفیٰ کے در کی جسکو چاکری مِل جائے گی رنج و غم نے گر ستایا ہے چلے آؤ یہاں بِالیقیں طیبہ کی گلیوں میں خوشی مِل جائے گی ہو جو عشق و معرفت کی گر نظر قرآن میں تم کو ہرجا […]

دل سے نِکلی ہُوئی ہر ایک صدا کیف میں ہے

نامِ آقا کے وسیلے سے دعا کیف میں ہے درِ سرکار سے منہ مانگی مرادیں لے کر نعمتیں ہاتھ میں ہیں اور گدا کیف میں ہے ہاتھ پھیلائے ہُوئے شاہ و گدا ہیں حاضر اُن کے دربار میں تو ابرِ سخا کیف میں ہے خُوں کے پیاسوں کو مُعافی کا دیا پروانہ فتحِ مکہ پہ […]

دلِ بے چین کی راحت نبی کی نعت ہوتی ہے

یقیناً باعثِ رحمت نبی کی نعت ہوتی ہے میسّر ہے جنھیں عشقِ شہِ دیں جانتے ہیں وہ ہر اک سُورہ ہر اک آیت نبی کی نعت ہوتی ہے بُوصیری جامی و سعدی جناب حضرتِ حساں سبھی عشاق کی زینت نبی کی نعت ہوتی ہے خدا کے فضل سے دارین میں وہ شاد رہتے ہیں کرم […]

یا رب مجھے بُلانا دربارِ مصطفیٰ میں

ہو میرا آشیانہ دربارِ مصطفیٰ میں بن کر فقیر دیکھو شاہ و گدا کھڑے ہیں سب کا ہے آب و دانہ دربارِ مصطفیٰ میں دن رات آرہے ہیں رب کے ملائکہ بھی منظر ہے کیا سُہانہ دربارِ مصطفیٰ میں دل سے صدا ہے نِکلی آتا رہوں ہمیشہ جس کا ہُوا ہے جانا دربارِ مصطفیٰ میں […]

سرورِ کونین شاہِ انبیاء سرکار ہیں

رحمتِ عالم حبیبِ کبریا سرکار ہیں رب کے پیارے ہیں محمد مصطفیٰ سرکار ہیں خلق کے آقا رسولِ مجتبیٰ سرکار ہیں ہے وجودِ پاک اُن کا وجہِ تخلیقِ جہاں اُن کے صدقے سب بنا سب کی بِنا سرکار ہیں چرخ پر عیسیٰ گئے ہیں طُور پر پہنچے کلیم پر مکینِ لامکاں شاہِ دنیٰ سرکار ہیں […]

ذِکرِ رسولِ پاک سے ہے در کُھلا نجات کا

فضلِ خدا سے مل گیا یہ راستہ نجات کا نامِ حضور کے سبب دُور ہُوئے عذاب سب جاری رہے گا تا ابد یہ سلسلہ نجات کا باتیں مرے حضور کی باعثِ علم و آگہی شوق و ادب سے کیجئے یہ تذکرہ نجات کا کشتی نبی کی آل ہے اصحابِ مصطفیٰ نُجوم آقا نے یہ بتادیا […]

صد شُکر ملی مجھ کو گدائی ترے در کی

حصے میں غلامی مرے آئی ترے در کی محسوس ہُوا یُوں مجھے حاضر ہوں وہاں میں جب بات کسی نے ہے سُنائی ترے در کی نقشہ نہ مرے دل سے نکل پائے گا ہر گِز تصویر ہے وہ اس میں بسائی ترے در کی کیا اُس کو غرض دیکھے وہ آرائشِ جنت نظروں میں چمک […]

خدا کا فضل برسے گا کبھی مایوس مت ہونا

مسلمانوں رہو یکجا کبھی مایوس مت ہونا کبھی سُستی نہیں کرنا نہ کھانا خوف تم ہر گِز مِلے گا تم کو ہی غلبہ کبھی مایوس مت ہونا رہے گا فضلِ رب سے دیکھنا اسلام ہی غالِب لگے گا کُفر کو جھٹکا کبھی مایوس مت ہونا فلسطیں کے مسلمانوں کی محنت رنگ لائے گی مِلے گی […]

میں اُن کا ہُوں گدا الحمد للہ

جو محبوبِ خدا الحمد للہ مجھے اسلام کی دولت عطا کی کرم ہے یہ بڑا الحمد للہ محبت چار یاروں کی ہے دل میں میں ان پر ہُوں فدا الحمد للہ میں خادم اُن کے اہلِ بیت کا ہُوں ہے آقا کی عطا الحمد للہ خدا کا فضل ہے مجھ کو بنایا غلامِ مصطفیٰ الحمد […]

میرے نبی کی پیاری باتیں

سچی سُتھری میٹھی باتیں رونے والے ہنس دیتے ہیں سُن کر راحت والی باتیں دشمن کا دل موہ لیتی ہیں اُن کی پیاری پیاری باتیں اُن کی زباں ہے کُن کی کُنجی اُن کی باتیں رب کی باتیں فرشِ زمیں کیا عرش سے آگے قصرِ دنیٰ تک اُن کی باتیں یادِ خدا اور فکرِ عقبیٰ […]