خلق لائے گی کہاں سے تیرے جیسا یا حسینؑ

مصطفیٰ نانا، علیؑ بابا ہے تیر ا یا حسینؑ جادۂ عشق نبی پر گامزن ایسے تھا شاہ دوڑتا جاتا تھا جیسے رستہ یا حسینؑ راز سارے معرفت کے کھل رہے تھے دم بدم پا لیا تھا آپ کی آنکھوں نے جلوہ یا حسینؑ بے خبر تھے دین کے دشمن تیری تعریف سے اور تو نے […]

نہیں ہے شام تو ظلمت بلا کے شام کرو

نبی کی آل کا اتنا تو احترام کرو سجا کے نیزے کو، اک سر یہ کہتا پھرتا ہے ‘‘حسینؑ ہوں‘‘ مجھے اب کافرو سلام کرو بتا گئے ہمیں وہ راستہ ہدایت کا کہ ظلمتوں میں شہادت کا اہتمام کرو حضور فرطِ مسرت سے دیں جواب اس کا درودِ پاک کو، کلمے کو اتنا عام کرو […]

شبیرؑ ترے صبر کو ہم کیسے بھلائیں

اندر سے نکل پڑتی ہیں ماتم کی صدائیں اک بوند بھی پانی کی اُٹھا کر نہیں لائیں تھیں کس کے تعاقب میں وہاں تیز ہوائیں شبیرؑ کھلے آپ پہ اسرارِ حقیقت کب لوگ سرِ دار یوں عرفان کو پائیں اسلام کو کی زیست عطا جان کے بدلے دیتی ہیں جبیں آج بھی سیّد کو دعائیں […]

یہ روایت یہاں کردار کی رکھی جائے

سر سے تزئین، سرِ دار کی رکھی جائے کربلا کچھ بھی نہیں عصر سے کہتے ہیں حسینؑ کوئی مشکل میرے معیار کی رکھی جائے دیں محمد کا بچانا ہو تو مانندِ حسینؑ مرتبت حیدرِ کرّار سے رکھی جائے جب کہ سب کہتے ہیں اس وقت ہمارا ہے حسینؑ دل میں الفت اُسی سرکار کی رکھی […]