کھیل آسان تو نہیں، مرے دوست

!کھیل آسان تو نہیں، مرے دوست تُو پریشان تو نہیں، مرے دوست؟ کس لیے تم جتاتے رہتے ہو !عشق احسان تو نہیں، مرے دوست زخم کھا کر بھی چُپ رہے کب تک ؟ !سنگ انسان تو نہیں، مرے دوست دوستی میں بھی تیرے مدّ نظر !نفع نقصان تو نہیں، مرے دوست بن کے فارس جو […]

غضب کی دُھن، بلا کی شاعری ہے

غضب کی دھن ، بلا کی شاعری ہے خموشی انتہا کی شاعری ہے بجز سجدہ نہیں ہے داد ممکن ترا چہرہ خدا کی شاعری ہے اسے اب پھیلنے سے کون روکے یہ خوشبو تو ہوا کی شاعری ہے بلک اٹھے ہیں سارے سننے والے یہ کس درد آشنا کی شاعری ہے

خواب کدھر چلا گیا ؟ یاد کہاں سما گئی ؟

چشم و چراغِ عشق کو کون ھوا بُجھا گئی ؟ ھجر تو جاگتا رھا رُوح کے درد زار میں جسم کی خواب گاہ میں وصل کو نیند آ گئی وقت نے ختم کردیے سارے وسیلے شوق کے دل تھا، اُلٹ پلٹ گیا ! آنکھ تھی، بُجھ بُجھا گئی نرم لبوں سے سخت بات ایسے ادا […]

نشے میں ڈُوب گیا مَیں ، فضا ھی ایسی تھی

دیارِ حُسن کی آب و ھوا ھی ایسی تھی نہال کر دیا پلکوں کی اوٹ سے مجھ کو نگاہِ یار ! تری کم نگاھی ایسی تھی ھماری پُوری گواھی بھی معتبر نہ رھی کسی حسِین کی آدھی گواھی ایسی تھی بدن کی شاخ پہ ایک آدھ پھُول بھی نہ رھا ھوائے موسمِ ھجراں بلا ھی […]

چمکتے اشکوں کی تسبیح لے کے ہاتھوں میں

میں تجھ کو ڈھونڈتا پھرتا ہوں طاق راتوں میں وہ ہنس رہا تھا مگر سُن کے رو پڑا میں تو بڑی شدید اُداسی تھی اُس کی باتوں میں کچھ اِس لیے بھی ہے میری غزل میں سُرخی سی میں بھرتا رہتا ہوں اپنا لہو دواتوں میں چلو یہ مانا تری جیت ہے عظیم مگر ہماری […]

کسی بھی طَور بہلتا نہیں جنُوں تیرا

مرے تڑپتے ھوئے دِل ! مَیں کیا کرُوں تیرا ؟ بھُلا دِیا مجھے تُونے اگرچہ دم بھر میں دُعا ھے آخری دم تک مَیں دم بھروں تیرا طلسمِ ہوشرُبا سے بھی کچھ زیادہ تیز جمالِ یار ! بہت تیز ھے فسُوں تیرا دیے جلاوؑں گا ، اے دوست ! اپنی آنکھوں کے تُو آئے گا […]

گر چاہتے ہو حسرتِ ناکام دیکھنا

بُجھتے دیے کی لَو کو سرِ شام دیکھنا تھوڑی ہے زندگی مگر آغاز تو کرو لازم نہیں ہے عشق کا انجام دیکھنا میں سجدہ ریز ہوں مرے مسلک میں ہی نہیں چوکھٹ سے سر اُٹھا کے سرِ بام دیکھنا میں تو وہاں بھی سب سے زیادہ ہوں کسمپرس فہرستِ بے کساں میں مرا نام دیکھنا […]