درِ خیرالورا ہے اور میں ہوں

میرے غم کی دوا ہے اور میں ہوں مُرادوں کو ملی ہے منزلِ شوق دُعاؤں کا صلہ ہے اور میں ہوں خوشا قسمت کہ محرابُ النّبی میں کسی کا نقشِ پا ہے اور میں ہوں درِ اقدس کے آگے دل ہے لرزاں کہ اُن کا سامنا ہے اور میں ہوں ہوا ہوں بابِ رحمت سے […]

حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے

جو یادِ مصطفی سے دل کو بہلایا نہیں کرتے زباں پر شکوۂ رنج و الم لایا نہیں کرتے نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے یہ دربار محمد ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے محمد مصطفی کے باغ کے سب پھُول ایسے ہیں جو […]

خوشبو ہے دو عالم میں تری اے ُگلِ چیدہ

خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گلِ چیدہ کس منہ سے بیاں ہو ترے اوصافِ حمیدہ تجھ سا کوئی آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں دیتا ہے گواہی یہی عالم کا جریدہ اے ہادیٔ برحق! تری ہر بات ہے سچی دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے تیرے لب کا شنیدہ اے رحمتِ عالم! […]

کچھ ایسا کر دے مرے کردگار آنکھوں میں

ہمیشہ نقش رہے روئے یار آنکھوں میں فرشتو پوچھتے کیا ہو کہ کس کا بندہ ہوں لو آؤ دیکھ لو تصویرِ یار آنکھوں میں یہ دل تڑپ کے کہیں آنکھ میں نہ آجائے کہ پھر رہا ہے کسی کا مزار آنکھوں میں نظر میں کیسے سمائیں گے پھول جنت کے کہ بس چکے ہیں مدینے […]

کس چیز کی کمی ہے مولا تری گلی میں

دنیا تیری گلی میں عقبیٰ تری گلی میں دیوانگی پہ میری ہنستے ہیں عقل والے رستہ تری گلی کا پوچھا تری گلی میں دیوانہ کر دیا ہے دیوانہ ہو گیا ہوں دیکھا ہے میں نے ایسا جلوہ تری گلی میں موت و حیات میری دونوں ترے لیے ہیں مرنا تری گلی میں جینا تری گلی […]

لوح بھی توُ قلم بھی توُ تیرا وجود الکتاب

گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب عالمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ ذرّۂ ریگ کو دیا توُ نے طلوعِ آفتاب شوکتِ سنجر و سلیم تیرے جلال کی نمود فقرِ جنید و بایزید تیرا جمالِ بے نقاب شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام میرا قیام بھی حجاب میرا سجود […]

میرا دل اور میری جان مدینے والے

تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے باعثِ ارض و سما صاحبِ لولاک لما عینِ حق صورت انسان مدینے والے بھردے بھردے مرے داتا مری جھولی بھردے اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے پھر تمنّائے زیارت نے کیا دل بے چین پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے تیرا در چھوڑ کے […]

آئی نسیمِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کھنچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ ہمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مصحفِ ایماں روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کے مراد دل آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے پہنچیں تو ہم تا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم طوبیٰ کی جانب تکنے والوں ، آنکھیں کھولو […]

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسول خوشا وہ آنکھ جو ہو محوِ حُسن روئے رسول بلائیں لوں تری اے جذبِ شوق صَلِّ علیٰ کہ آج دامنِ دل کھنچ رہا ہے سوئے رسول تلاش نقش کف پائے مصطفی کی قسم چُنے ہیں آنکھوں سے ذرّات […]

دل میں ہو یاد تری گوشہء تنہائی ہو

پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت خاکِ طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو آج جو عیب کسی پر نہیں کُھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے مری حشر […]