جس جگہ آپ کے قدموں کے نشاں ہوتے ہیں

اس جگہ پیدا نئے کون و مکاں ہوتے ہیں آپ کی یاد سے دِل میں ہے چراغاں کا سماں آپ ہی راحتِ جاں، فیض رساں ہوتے ہیں رُوبرو رکھتے ہیں وہ چہرۂ زیبائے رسول اُن کے دیوانے ہیں جیسے بھی، جہاں ہوتے ہیں آپ کے ایک اشارے سے سِرک جاتے ہیں راہِ عُشاق میں جو […]

خُداوندا! مرا دِل شاد رکھنا

مرے دِل میں نبی کی یاد رکھنا عطا کرنا مجھے عشقِ محمد محبت کا نگر آباد رکھنا جو ہیں عُشاق محبوبِ خُدا کے اُنھیں آلام سے آزاد رکھنا مری سرکار پر سب کچھ عیاں ہے تو کیوں لب پر کوئی فریاد رکھنا چلیں جو رہنما طیبہ کی جانب انھیں رہبر، اُنھیں اُستاد رکھنا مری سرکار […]

درِ سرکار تک پہنچا ہوں جب سے

سکوں پایا، قرار آیا ہے تب سے جو مانگو گے سِوا اُس سے ملے گا درِ سرکار سے مانگو ادب سے مجھے عشق و محبت کا خزانہ ملا سرکار سے، بڑھ کر طلب سے وہ محبوبِ زماں، محبوبِ یزداں حقیقت ہے عیاں کہتا ہوں سب سے کٹا لیتے ہیں سر اُمت کی خاطر سبق سیکھیں […]

ذِکرِ سرکار آؤ عام کریں

تشنہ کاموں کو شاد کام کریں ذِکرِ خیر البشر عبادت ہے آپ کا ذِکر صبح و شام کریں حمد و نعت و ثنا، درُود و سلام یہ عمل روز و شب مدام کریں آپ قدموں میں بھی بُلا لیں گے ہم سفر کا تو اہتمام کریں سر نِگوں، سر بلند ہو جائیں اُن کے قدموں […]

ذِکرِ سرکار ہر زباں پر ہے

نگہِ سرکار ہر جہاں پر ہے اُن کا سایا ہے سب زمانوں پر نقشِ پا اُن کا آسماں پر ہے اُن کی رحمت ہے عالمیں کے لیے اُن کا احسان ہر زماں پر ہے جھولیاں سب کی بھرتی جاتی ہیں ایک میلہ سا آستاں پر ہے جس جگہ اُن کا نقشِ پا دیکھا میں نے […]

رنج و آلام جب ستائیں گے

ہم درِ مصطفی پہ جائیں گے اُن کے درِ پر جبیں جھُکائیں گے زندگی بھر نہیں اُٹھائیں گے تکتے جائیں گے گنبدِ خضریٰ پیاس نظروں کی ہم بجھائیں گے آپ کے نقشِ پا کی خاکِ شفا شہرِ طیبہ سے لے کے آئیں گے ساری دُنیا کے عالم و فاضل آپ کے در سے نُطق پائیں […]

رُخ روئے مُنوّر کا جدھر آپ نے پھیرا

کھُل برسے گا رحمت کا اُدھر ابر گھنیرا چھٹ جائیں گی تاریکیاں اُس نورِ مُبیں سے ماحول کو چمکائے گا پُرنور سویرا سرکار کی اِک نگہِ کرم سے ہے فروزاں دِل جس پہ مسلط تھا گھٹا ٹوپ اندھیرا سرکار کے قدموں میں جو لمحات گزارے اُن لمحوں پہ ہے مان مجھے ناز ودھیرا اُونچا رہے […]

سارے عالم آپ کے زیرِ اماں زیرِ نگیں

رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں پیکرِ جُود و سخا، فیض و عطا، صادق امیں رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں آپ کے دم سے محبت، عشق و مستی کو ثبات نورافشاں سب زماں کون و مکان و شش جہات آپ کے در پر خمیدہ سر مرا میری جبیں رحمۃ اللعالمیں یا رحمۃ اللعالمیں آپ امام الانبیا، […]

شاہِ بطحا! مجھے نظر دے دیں

میں ہوں نادان کچھ خبر دے دیں آپ تک میری عرض پہنچائیں میری آہوں میں یہ اثر دے دیں پیار دیں، عشق دیں، محبت دیں اپنے الطاف کا نگر دے دیں آپ جس کو پسند فرمائیں کوئی ایسا مجھے ہنر دے دیں آپ کے پاس بار بار آؤں مری قسمت میں یہ سفر دے دیں […]

صاحبِ حُسن و جمال! آیا ہوں

بے بسی کی مثال، آیا ہوں مُجھ پہ سرکار ایک نگہِ کرم میں پریشان حال آیا ہوں میں تہی دست، برگِ آوارہ عکسِ حزن و ملال آیا ہوں ہیں مجسم عطا مرے آقا میں مجسم سوال آیا ہوں دِل میں سرکار اب قدم رکھیں سب کو دِل سے نکال آیا ہوں ہجر کی تلخیوں سے […]