مری کہانی میں کردار بھی اسی کا تھا

سہا جو میں نے وہ آزار بھی اسی کا تھا وہ جس کو ہونے کا احساس بھی دیا ہم نے ہماری ذات سے انکار بھی اسی کا تھا وہ ایک عہد بھی ہم سے وفا نہ کر پایا مگر یہ دل کہ وفا دار بھی اسی کا تھا بچھڑ گیا ہے تو اب دھوپ بھی […]

مرے لیے بھی رعایت تو ہو نہیں سکتی

کہ اب دوبارہ محبت تو ہو نہیں سکتی جہاں پہ تیز ہواؤں کی حکمرانی ہو وہاں چراغوں کی عزت تو ہو نہیں سکتی تمھارے عشق میںباندھی ہے دھڑکنوں کی لے اب اس سے بڑھ کے ریاضت تو ہو نہیں سکتی اگر ہے عشق تو صحرا میں آپ آ جائیں حضور شہر میں وحشت تو ہو […]

میں جتنی مشکل سے اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں

یقین جانو یہ کوئی نیکی کما رہا ہوں یہ میرے کمرے کا سارا منظر دھواں دھواں ہے جلا رہا ہوں ، کبھی میں سگریٹ بجھا رہا ہوں ترے بدن پرگڑی ہوئی ہیں کسی کی نظریں میں ایک کتے کو اپنا کھانا کھلا رہا ہوں مقابلہ ختم ہوگا اب جان سے گزر کر کوئی رعایت نہیں […]

چراغ ِ عشق جلا ہے ہمارے سینے میں

چراغ عشق جلا ہے ہمارے سینے میں بدن یہاں ہے مگر روح ہے مدینے میں حضورِ پاک کے قدموں کی خاک مل جائے عطا کی کوئی نہیں ہے کمی خزینے میں میں کربلا سے چلوں اور حرم میں جا پہنچوں کرم ہو مجھ پہ محرم کے اس مہینے میں سنہری جالیاں چوموں تو دم نکل […]

کیے ہیں نذر دل و جان بھی، کلام کے ساتھ

دعا قبول ہوئی ہے مری سلام کے ساتھ منافقین ِ محبت کے خط بھی جھوٹے تھے انہیں بلایا گیا حسنِ اہتمام کے ساتھ بھلا دیا گیا کوفہ نژاد لوگوں کو حسین زندہ رہیں گے یونہی دوام کے ساتھ یہ تخت و تاج کی جس کو لڑائی کہتے ہو جہاد کہتا ہوں میں، ظلم کے نظام […]

ہر اک سے آنکھ ملاؤگے، مارے جاؤ گے

ہر اک سے آنکھ ملاؤ گے، مارے جاوٗ گے زیادہ بوجھ اٹھاؤ گے، مارے جاوٗ گے کوئی نہیں ہے یہاں اعتبار کے قابل کسی کو حال سناؤ گے ،مارے جاؤ گے ہر ایک شاخ پہ چھڑکا ہوا ہے زہر یہاں شجر کو ہاتھ لگاؤ گے ، مارے جاوٗ گے دھوئیں میں ملنا مقدر ہے ان […]

ہنستا رہتا ہوں اور خوشی کم ہے

زندگی میں بھی زندگی کم ہے کیا ہوا تجھ کو میرے شہرِ سخن شعر اتنے ہیں ، شاعری کم ہے کتنا لمبا ہے ہجر کا رستہ تیری یادوں کو ڈائری کم ہے ٹھوکریں لگ رہی ہیں کیوں اتنی آنکھ بند ہے کہ روشنی کم ہے میں بھی عادی سا ہوگیا غم کا تیرے چہرے پہ […]