اب اور نہ تڑپاؤ مدینے کی ہواؤ

مجھ کو بھی لیے جاؤ مدینے کی ہواؤ پیغامِ حضوری کو ترستا ہوں میں کب سے کچھ کان میں کہہ جاؤ مدینے کی ہواؤ آقا ہیں جہاں میرے وہ دربار ہے کیسا کچھ تو مجھے بتلاؤ مدینے کی ہواؤ سینے میں بہت آج تڑپتا ہے مرا دل ایسے میں چلی آؤ مدینے کی ہواؤ خوشبو […]

آئینہ بنے گا خود بخود میرا اعتبار کیجیے

عشق سرور مدینہ میں دل کو بیقرار کیجیے آمد رسول پاک کا ذکر بار بار کیجیے جادۂ وفا سجائیے اور مشک بار کیجیے ظلم کی اُڑیں گی دھجیاں رنج کی چھٹیں گی بدلیاں وہ بھی دن ضرور آئے گا تھوڑا انتظار کیجیے ایک لمحہ بھی نہیں سکوں کہتا ہے مرا دلِ حزیں چل کے اب […]

جب یہ سوچا شہ دیں مجھ کو سنبھالے ہوئے ہیں

وادیِ فکر میں یک لخت اجالے ہوئے ہیں پیرہن آتش عصیاں کو بنائے ہوئے ہم مغفرت کے لیے وہ راہ نکالے ہوئے ہیں اس لیے چہرے ہیں اولاد نبی کے روشن اپنے شانوں پہ قبا نور کی ڈالے ہوئے ہیں ان کو بوبکر و عمر کہیے کہ عثمان و علی جتنے کردار ہیں سرکار کے […]

ابر شہر نبی سے آیا ہے

سارا ماحول مسکرایا ہے جس کی ہر شاخ پر درود کھِلیں پیڑ آنگن میں وہ لگایا ہے دل نگر پر ہے آپ کا قبضہ ہر نفس آپ کی رعایا ہے ہر صفت میں خدائے یکتا نے بے مثال آپ کو بنایا ہے آمدِ مصطفیٰ ترے صدقے رب نے کونین کو سجایا ہے زندگی کرنے کا […]

دل اماں پائے گا کیونکر باغِ جنت چھوڑ کر

یعنی سلطانِ امم کا شہرِ رحمت چھوڑ کر مصطفےٰ کے در پہ ہر آرام ہے ارزاں مجھے کس لیے جاؤں کہیں یہ کوئے راحت چھوڑ کر رہ گزار شہر طیبہ مہرباں جس پر ہوئی روشنی میں آ گیا وہ راہ ظلمت چھوڑ کر حامل تاج شفاعت ہیں شفیع المذنبیں خلد میں تنہا نہ جائیں گے […]

حسن جان و دل نثارے مصطفیٰ کے شہر میں

خلد پرور ہیں نظارے مصطفیٰ کے شہر میں فتح یابی لشکر فرح و مسرت کا نصیب اور حسرت دم نہ مارے مصطفیٰ کے شہر میں میں نے جب پوچھا متاع نور بٹتی ہے کہاں بول اٹھے سب چاند تارے مصطفیٰ کے شہر میں ہیں وہی در اصل جان زندگی، رشک حیات ہم نے جتنے دن […]

جو باد صبح مدینے سے جھومتی آئی

گل مراد کھلا، دل میں تازگی آئی قدم حضور نے رکھے جو باغ عالم میں نکھار آیا، بہار آئی، دلکشی آئی مرے نبی تری طرز حیات کے صدقے جہاں میں امن و اماں آئے، آشتی آئی ہوا جو شاملِ احوال لطف شاہ ہدیٰ فنا رسیدہ نظاروں میں زندگی آئی قبائے نور جو پہنے مرے نبی […]

ہو تصور میں شہا روضہ ترا آٹھوں پہر

دل کو مہکاتا رہے عطرِ ثنا آٹھوں پہر ہو کسی شب خواب میں دیدارِ شاہِ مرسلاں اور پھر جاری رہے یہ سلسلہ آٹھوں پہر جلوۂ ماہِ مدینہ دیکھ لے جو ایک بار پھوٹتی ہے اس کی آنکھوں سے ضیا آٹھوں پہر قابلِ صد رشک ان کا دن ہے ان کی رات ہے ہے میسر جن […]

کر دوں میں جبیں پیش، نظر پیش، جگر پیش

طیبہ کا سفر کاش کہ اس بار ہو در پیش انسان تو انسان ہیں دینے کو سلامی ہوتے ہیں ملائک بھی وہاں آٹھوں پہر پیش ہر شام ترے در پہ جبیں سائی کو آئے دربار میں ہوتی ہے ترے روز سحر پیش نظارہ یہ قرآن کے اوراق میں دیکھو ہیں نعت میں مصروف سبھی زیر، […]

ہرشے ہے نوربار مدینہ شریف میں

ہے لیل بھی نہار مدینہ شریف میں ہر ذہن پر سکون ہے ہر آنکھ شاد کام ہر دل کو ہے قرار مدینہ شریف میں خیرات نور لینے کو آئے ہر ایک صبح خورشید تابدار مدینہ شریف میں یوں تو ہر ایک شہر میں مایوسیاں ملیں ٹوٹا نہ اعتبار مدینہ شریف میں شاہ و گدا، غلام، […]