اردوئے معلیٰ

Search

حسن جان و دل نثارے مصطفیٰ کے شہر میں

خلد پرور ہیں نظارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

فتح یابی لشکر فرح و مسرت کا نصیب

اور حسرت دم نہ مارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

میں نے جب پوچھا متاع نور بٹتی ہے کہاں

بول اٹھے سب چاند تارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

ہیں وہی در اصل جان زندگی، رشک حیات

ہم نے جتنے دن گزارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

وہ جنہیں آلام کی آندھی اڑائے در بدر

ان کو ملتے ہیں سہارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

لے کے بوسہ گنبد سر سبز کا باد سحر

اپنی قسمت کو سنوارے مصطفیٰ کے شہر میں

 

اے صدف! چل تو بھی بھر لے اپنا کشکول مراد

ہیں رواں رحمت کے دھارے مصطفیٰ کے شہر میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ