حضور آئے بہاروں پر عجب رنگِ بہار آیا

حضور آئے رُخِ ہستی پہ اک تازہ نکھار آیا حضور آئے مہ و خورشید تارے جگمگا اُٹھے حضور آئے تو ہر ذرّہ مثالِ زر نگار آیا حضور آئے تو خوشبوؤں کے نافے کھل گئے ہر سو ہر اک کوچہ ہر اک قریہ مہکتا مشکبار آیا حضور آئے تو انساں نے شعورِ زندگی پایا تو پھر […]

مہکے تمہاری یاد سے یوں قریۂ وجود

سانسیں پڑھیں سلام، پڑھیں دھڑکنیں درود شاخِ خیالِ شوق پہ ہو دید کا ثمر یوں کشتِ جاں میں نخلِ تمنّا کی ہو نمود چہرہ ہو سمتِ کعبہ تو دل ہو تری طرف کیف و سرور و نُور میں ڈوبے رہیں سجود عقل و دل و نگاہ کروں فرشِ راہ مَیں میرے خیامِ عجز میں گر […]

مسافرانِ رہِ مدینہ محبتوں کا سفر مبارک

سعادتوں کا نجابتوں کا مسرّتوں کا سفر مبارک وہ جس کے کانٹے گلاب جیسے وہ جس کے کنکر حریر و دیبا وہ راحتِ قلب و جاں میں ڈھلتی مشقتوں کا سفر مبارک ہوائیں جیسے مہک رہی ہوں فضائیں جیسے چمک رہی ہوں وہ رنگ و خوشبو میں تاباں فرحاں مسافتوں کا سفر مبارک وہ روح […]

یہ جو عشّاق ترے طیبہ میں آئے ہوئے ہیں

اپنی تقدیر ترے در پہ جگائے ہوئے ہیں سر پہ رکھے ہوئے ہیں عیب کی گٹھری لیکن سُن کے جاءوک وہ امید لگائے ہوئے ہیں ہم سے ناکارہ و مجرم بھی ہیں مہمانوں میں اور کچھ خاص ترے پیارے بھی آئے ہوئے ہیں یہ تری آل کے گوہر، یہ ترے نُورِ نظر بندہ پرور ہیں […]

جس نے یادوں میں ہمیں عرشِ خدا پر رکھا

ہم نے مشکل میں اسے حامی و یاور رکھا خیرہ کرتے بھی تو کیسے ہمیں مغرب کے چراغ سامنے ہم نے ہمیشہ رُخِ دلبر رکھا جان سرکار کے قدموں پہ نچھاور کردی دل بھی سرکار کی راہوں میں بچھا کر رکھا تجھ کو چاہا تجھے سوچا تجھے لکھا برسوں دید کی پیاس کو اکثر لبِ […]

رنگ ، خوشبو ، صبا ، خوش فضا آپ سے

حسن و خوبی کی ہر اِک ادا آپ سے مہر و احسان ، لطف و عطا آپ سے عدل ، انصاف ، عہد و وفا آپ سے چاند ، سورج ، کرن ، نکہتیں ، رونقیں چاندنی ، روشنی اور ضیا آپ سے حسنِ صوت و صدا ، رنگِ حرفِ دعا اوجِ صدق و صفا […]

یہ جو حسنِ خیال ہے آقا

تیرا فیضِ جمال ہے آقا جس میں جتنی ہیں خوبیاں، یکسر آپ ہی کا کمال ہے آقا سیرتِ نور کی ہے تابانی یہ جو حسنِ خصال ہے آقا جو بھی دنیا میں سچ کی دولت ہے تیرا عکسِ مقال ہے آقا یہ جو تاروں میں جگمگاہٹ ہے تیری گردِ نعال ہے آقا تیری راہوں کا […]

ربّ کے محبوب کی ہر بات ہے اعلیٰ افضل

سارے عالم میں وہی ذات ہے اعلیٰ افضل مصدرِ آیۂ رحمات ہے اعلیٰ افضل محورِ نقطۂ برکات ہے اعلیٰ افضل صاحبِ حسن و کمالات ہے اعلیٰ افضل واجبِ عزّ و کرامات ہے اعلیٰ افضل وجہِ لولاک و سمٰوٰت ہے اعلیٰ افضل باعثِ کون و مکانات ہے اعلیٰ افضل صاحب ذکر و اشارات ہے اعلیٰ افضل […]

آپ کی رب کو تحیّات ہے اعلیٰ افضل

آپ کی خوئے سلامات ، ہے اعلیٰ افضل حکمِ ربیّ ہے یہ فرمان شہِ والا بھی بھیجیں سب مل کے سلامات ہے اعلیٰ افضل وہ کہ ہے سیّدِ ایّام بہ قولِ آقا گر کریں کثرتِ صلوات ہے اعلیٰ افضل تیری سیرت کا کرشمہ ہے، ترے خُلق کی خیر اب زمانے میں مساوات ہے اعلیٰ افضل […]

نگاہوں میں چمکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا

مرے دل میں دمکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا بہارِ جاں فزا کہیے نگارِ دل ستاں کہیے خیالوں میں مہکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا ریاضِ جاں میں کھلتے ہیں حسیں موسم گلابوں کے بہشت آثار لگتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا خدا کے نور کے جلوے فرازِ طور کے لمعے بہ […]