شہِ کوثر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو

مہِ انور کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو درودوں اور سلاموں کے ترانے گنگناؤ سب مرے رہبر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو زمین و آسماں جن کے لیے تخلیق فرمائے اُسی افسر کی آمد ہے مبارک ہو ، مبارک ہو ہوائیں مسکراتی ہیں ، فضائیں گیت گاتی ہیں نبی سرور […]

مومنوں پر رب کا احساں جشنِ میلاد النبی

کس قدر شاداں و فرحاں جشنِ میلاد النبی باعثِ دین اور ایماں جشنِ میلاد النبی اور بخشش کا بھی ساماں جشنِ میلاد النبی نور کا چشمہ رواں ہے ابرِ رحمت کی جھڑی آ گئے ہیں نورِ یزداں جشنِ میلاد النبی آؤ ، آؤ سائلو جو مانگنا ہے مانگ لو آج بھر جائیں گے داماں جشنِ […]

کُفر کی تاریک راتوں کو مٹایا آپ نے

عبد کو معبود سے آ کر ملایا آپ نے سنگ باروں کو عطا کی اپنی رحمت کی قبا دشمنِ جاں کو بھی یاروں میں بٹھایا آپ نے ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو قابلِ عزت کیا بے نواؤں اور یتیموں سے نبھایا آپ نے اسوئہ کامل دیا اک ضابطہ اخلاق کا نسلِ آدم کو سبق […]

سرورِ ارض و سما آئے کہو صلِّ علیٰ

شہنشاہِ انبیاء آئے کہو صلِّ علیٰ آمنہ بی بی کے دل کے چین آئے مرحبا! سعدیہ کے دلربا آئے کہو صلِّ علیٰ وجد میں کعبے کی دھرتی ، وجد میں ہے کائنات تاجدارِ دوسرا آئے کہو صلِّ علیٰ عیدوں کی بھی عید کا دن بارہ ماہِ نور کی جس میں وہ نور الہدیٰ آئے کہو […]

زمیں والو! مبارک ہو شہِ ابرار آئے ہیں

خدا کی مِلک کے وہ مالک و مختار آئے ہیں ازل سے جن کے آنے کی نویدیں انبیاء نے دیں وہی رہبر ، وہی تو خلق کے سردار آئے ہیں جہاں سے چھٹ گئے ظلم و ستم کے سب اندھیرے بھی اُجالے ہو گئے جب پیکرِ انوار آئے ہیں یتیموں ، بے نواؤں کے غموں […]

دِوانو! جشن مناؤ نبی کی آمد ہے

جہاں میں دھوم مچاؤ نبی کی آمد ہے غمِ حیات کو تسکینِ دائمی حاصل خوشی کے دیپ جلاؤ نبی کی آمد ہے خدا کی نعمتیں بھی بٹ رہی ہیں دنیا میں سبھی کو مکے بلاؤ نبی کی آمد ہے جلوسِ جشنِ ولادت میں ہیں ملائک بھی غلامو! جھومتے جاؤ نبی کی آمد ہے چمن ، […]

دلوں کو با خبر کر لو مرے آقا کی آمد ہے

نگاہیں معتبر کر لو مرے آقا کی آمد ہے تڑپنا چھوڑ دو اے غم کے مارو ، بے سہارو سب مقدّر باثمر کر لو مرے آقا کی آمد ہے کرم کی بدلیاں چھائی ہوئی ہیں آسمانوں پر دُعائیں پُراثر کر لو مرے آقا کی آمد ہے ادا کرتے ہوئے شکرِ خدا سارے درودوں سے زبانیں […]

روشنی ہی روشنی ہے آمدِ سرکار ہے

چار سو چھائی خوشی ہے آمدِ سرکار ہے گنگناتی ہیں ہوائیں ، محوِ رقصاں ہے فضا آب و گل میں تازگی ہے آمدِ سرکار ہے آسمانوں کے ملائک بھی زمیں پر جلوہ گر جستجو میں زندگی ہے آمدِ سرکار ہے آمنہ بی ، بی کے گھر میں جشن ہے میلاد کا نور کی محفل سجی […]

ذرّہ ، ذرّہ جہاں کا بنا طور ہے

جس طرف دیکھئے نور ہی نور ہے کس کی آمد کے چرچے ہیں کیوں آج یہ سارا عالم مسرت سے معمور ہے کس لیے ہے فلک سر جھکائے ہوئے کیوں زمیں اپنی قسمت پہ مغرور ہے جشن برپا ، صدائیں ہیں صلِّ علیٰ کیوں مَلَک شادماں ، دنیا مسرور ہے ہر طرف راحتیں کیوں نئی […]

آپ آئے سب پہ رحمت ہو گئی

شامِ ظلمت صبحِ طلعت ہو گئی آپ کی مسکان سے یاسیّدی ساری دنیا خوبصورت ہو گئی عظمتیں ہی عظمتیں اُن کے لیے آپ سے جن کو محبت ہو گئی آپ کی نعلینِ اقدس کے طفیل سرزمینِ طیبہ جنت ہو گئی شاہِ بطحا کی عنایت دیکھئے نعت کہنا میری قسمت ہو گئی دَھن لٹایا آپ کے […]