اردوئے معلیٰ

Search

سرورِ ارض و سما آئے کہو صلِّ علیٰ

شہنشاہِ انبیاء آئے کہو صلِّ علیٰ

 

آمنہ بی بی کے دل کے چین آئے مرحبا!

سعدیہ کے دلربا آئے کہو صلِّ علیٰ

 

وجد میں کعبے کی دھرتی ، وجد میں ہے کائنات

تاجدارِ دوسرا آئے کہو صلِّ علیٰ

 

عیدوں کی بھی عید کا دن بارہ ماہِ نور کی

جس میں وہ نور الہدیٰ آئے کہو صلِّ علیٰ

 

جھولیاں بھر جائیں گی سب آمنہ کے گھر چلو

وہ سخاوت کے شہا آئے کہو صلِّ علیٰ

 

جشنِ میلاد النبی ہے نور کی برسات ہے

سب کے وہ خیرالوریٰ آئے کہو صلِّ علیٰ

 

سب پکارو جھوم کر آقا کی آمد مرحبا

خلق کے حاجت روا آئے کہو صلِّ علیٰ

 

آمنہ بی ، بی کا گھر ہے اور اجالے ہیں رضاؔ

گھر میں جب شاہِ وریٰ آئے کہو صلِّ علیٰ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ