ادب سے جو بھی مدینے میں سر جھکاتے ہیں

میرا یقیں ہے خدا سے مراد پاتے ہیں بہشت اُن کے مقدر پہ ناز کرتی ہے جو خوش نصیب مدینے بلائے جاتے ہیں امیر ، شاہ و گدا ہر گھڑی زمانے میں نبی کے خوانِ کرم سے ہی ٹکڑے کھاتے ہیں بلائے اُن کو جو رو کر مدد کو آتے ہیں اسیرِ رنج و بلا […]

مدحتِ شاہِ دو عالم کا ثمر کیا کہنے!

مجھ پہ اللہ کی رحمت کا اثر کیا کہنے! پوچھ لو زائرِ طیبہ سے بہت پیارا ہے ساری دنیا سے مدینے کا سفر کیا کہنے! آپ کی جشنِ ولادت کی خوشی میں آقا رب نے بخشے سبھی ماؤں کو پسر کیا کہنے! ساری دنیا میں کہیں اور نہیں ہے بے شک خلد سے بڑھ کے […]

عالی شاں آپ سا نہیں دیکھا

مہرباں آپ سا نہیں دیکھا گو کہ جلوے ہیں لاکھ پردوں میں قربِ جاں آپ سا نہیں دیکھا سارے عالم کو روشنی بخشی ضوفشاں آپ سا نہیں دیکھا شبِ معراج عرشِ اعظم کا میہماں آپ سا نہیں دیکھا عاصیوں کو سنبھالنے والا نگہباں آپ سا نہیں دیکھا نعمتیں بے حساب بٹتی ہیں آستاں آپ سا […]

آسماں سے نور کی برسات ہے

کس قدر پُر نور بزمِ نعت ہے ہر دلِ صادق میں یادِ مصطفی ہر لبِ صادق پہ اُن کی بات ہے آنے والے ہیں محمد مصطفی وجد میں محفل ہے ، ہر اک ذات ہے چاند ، تاروں میں عجب ہے دلکشی اللہ ، اللہ کیا سہانی رات ہے دامنِ دل لے کے آ جاؤ […]

رنج و الم سے دُور بلا لیجئے حضور

قربِ دیارِ نُور بلا لیجئے حضور آنکھوں میں خواب طیبہ کے دل میں ہیں حسرتیں کچھ کیجیئے حضور بلا لیجئے حضور گو لائقِ دیار نہیں پھر بھی میرے شاہ اک بار تو ضرور بلا لیجئے حضور میں نے سنا ہے نور کی برسات ہوتی ہے طیبہ میں ہے سُرور بلا لیجئے حضور دنیا کے ظلم […]

اپنے روضے پر بلاؤ یا نبی

مجھ کو بھی جلوہ دکھاؤ یا نبی چین آ جائے گا اس بے چین کو اپنے سینے سے لگاؤ یا نبی جام عنایت کا مجھے بھی ہو عطا تشنگی میری مٹاؤ یا نبی جو بھی دیکھے آپ کا کہنے لگے ایسا دیوانہ بناؤ یا نبی میرے دل کی آرزو ہے بس یہی میری کُٹیا میں […]

امن اور آگہی ، بندگی ہیں نبی

سر سے پاؤں تلک روشنی ہیں نبی سارے عالم کو بانٹیں گے رحمت نبی جسمِ کونین کی زندگی ہیں نبی جن کا ثانی زمانے میں کوئی نہیں ایسے شہ کارِ ربِ جلی ہیں نبی جن سے رُشد و ہدایت کے سب سلسلے ضوفشاں شمعِ حق آخری ہیں نبی جانِ صدیق ہیں ، تاجِ فاروق ہیں […]

سوئی قسمت جگائیں گے آقا

جلد طیبہ بلائیں گے آقا میری آنکھوں کو بھی وہ نورانی اپنے جلوے دکھائیں گے آقا حالِ دل سن کے میرا مجھ کو بھی اپنے سینے لگائیں گے آقا محفلِ نعت میں سجاؤں گا میرے بھی گھر میں آئیں گے آقا مجھ پہ رحمت کی اک نظر کر کے میری بگڑی بنائیں گے آقا قبر […]

کس قدر احسان ہے کہ شاد ہے

آپ کی یادوں سے دل آباد ہے مجھ کو بھی طیبہ بلا لیجے حضور دست بستہ آپ سے فریاد ہے آپ کے دربار سے جو پھر گیا بس وہی بدبخت ہے ، ناشاد ہے مومنو! پڑھتے رہو اُن پر درود ربِ عالم کا یہی ارشاد ہے یہ زمیں ، یہ آسماں ، کون و مکاں […]

دِوانو! حُسن کا شہکار دیکھو

مرے سرکار کا دربار دیکھو سنہری جالیاں ، گنبد کی رونق فلک کو چومتے مینار دیکھو اُنہی کے گل بدن کی چار جانب ابھی تک ہے وہاں مہکار دیکھو درودوں اور سلاموں میں مگن ہیں نبی کے عشق میں حبدار دیکھو عطا کیں دشمنوں کو بھی قبائیں امام الانبیاء کا پیار دیکھو نہیں ہے کوئی […]