جس کے ہونٹوں پہ محمد کا ترانہ ہو گا

دیکھنا حشر میں وہ خلد روانہ ہو گا جب رُخِ نور سے پردوں کو اٹھانا ہو گا سارا عالم مرے آقا کا دِوانہ ہو گا ایک دن آئے گا جاؤں گا مدینے میں بھی اُن کے روضے کے قریں میرا ٹھکانا ہو گا لطف فرمائیں گے سرکارِ دوعالم جس دم ابرِ رحمت کے برسنے کا […]

ناموں میں سب سے پیارا محمد کا نام ہے

کتنا حسین و اعلی محمد کا نام ہے جس کے لیے خدا نے بھی خود کو کیا عیاں عرشِ عُلیٰ کا نعرہ محمد کا نام ہے کس کے لیے ہوئی ہے یہ تخلیق کائنات اس بات کا خلاصہ محمد کا نام ہے قرآن ہے گواہ کہ ربِ عظیم کی رحمت کا بھی اشارہ محمد کا […]

آپ کی یادوں سے جب میری شناسائی ہوئی

دل کی دھرتی پر خوشی کی بزم آرائی ہوئی آپ کے حُسنِ صباحت کے سُنے جب تذکرے آنکھ یہ میری زیارت کی تمنائی ہوئی لب پہ آنے سے فقط اک الصلٰوۃ والسلام دل میں میرے شادمانی اور رعنائی ہوئی آپ کو دیکھا ہے جس نے اُس نے حق دیکھا حضور بات سچی آپ کی ہے […]

اے کاش! ہم بھی ہوں درِ انور کے سامنے

پھیلائے ہوئے جھولیاں سرور کے سامنے آنکھوں سے چومیں نقشِ کفِ پائے مصطفی گنبد کے سائے میں بڑے منبر کے سامنے جنت تو اُن کے شہر کی ادنیٰ کنیز ہے کچھ اور مانگ آ کے تونگر کے سامنے اللہ کے حبیب تو مرکز ہیں دوستو! دنیا تو گھوم جاتی ہے محور کے سامنے بھر ، […]

آپ کا مقام یا نبی

سب سے اونچا نام یا نبی انبیاء ، رسل ہیں مقتدی آپ ہیں امام یا نبی پڑھ رہے ہیں سب مَلَک درود دم ، بدم سلام یا نبی آپ کو جو رب سے ہے ملا پاک ہے کلام یا نبی چل رہے ہیں آپ سے تمام جگ کے سب نظام یا نبی آپ کے جو […]

قدرت کا شاہکار سراپا حضور کا

کامل ترین دنیا میں اُسوہ حضور کا آزاد ہیں گمانِ حدود و قیود سے ہر دور مصطفی کا ، زمانہ حضور کا والیل میں ہے مدحتِ گیسوئے مصطفی اور والضحٰی میں چہرئہ زیبا حضور کا خلقِ خدا کو ملتا ہے جو کچھ جہان میں پانی کا قطرہ ، قطرہ ہے دانہ حضور کا اللہ کے […]

دوستو! نور کے خزینے کا

پیار دل میں ہے بس مدینے کا نور پھیلا ہوا ہے عالم میں نورِ وحدت کے اُس نگینے کا گلشنِ رنگ و بو میں ہے اُن کے رشکِ عنبر اثر پسینے کا اُن کے آنے سے پوری دنیا میں سب نے سیکھا ہے ڈھنگ جینے کا میں بھی پڑھ کر مدینے جاؤں گا ذکر قرآن […]

ہر لفظ کہہ رہا ہے مقدّس کتاب کا

رحمٰن ہے ثنا خواں رسالت مآب کا جن خوابوں میں آتے ہیں نظر سیّدِ عالم میں منتظر ہوں برسوں سے ایسے ہی خواب کا لگ جائے گر مرض تو شفائیں عطا کرے کیا معجزہ ہے مومنو اُن کے لعاب کا توحیدِ خداوندی کی تشہیر ہو گئی کتنا اثر ہے دیکھیئے اُن کے خطاب کا رعنائیاں […]

میرے آقا آپ کے قدموں میں آنا زندگی

آپ کی اُلفت کے سائے میں ہے جینا زندگی آپ کے دربار سے جو بٹ رہا ہے یانبی خوانِ فَضلُ اللہَ جس کا دانہ ، دانہ زندگی خوش نصیبی اور مشکل میں پرکھ کر دیکھ لو محفلِ ذکرِ نبی میں آنا ، جانا زندگی آپ کے عشاق نے ثابت کیا ہر موڑ پر دار ہو […]

اے والیء مدینہ بلوائیے مدینہ

مشکل ہوا ہے جینا بلوائیے مدینہ روضے کی جالیوں کو چوموں ، گلے لگاؤں حسرت ہے یہ دیرینہ بلوائیے مدینہ مجھ پر حضورِ عالی کیجے نظر کرم کی گردش میں ہے سفینہ بلوائیے مدینہ طیبہ ہو مجھ سا عاصی اور آپ کی عطائیں اور دولتِ سکینہ بلوائیے مدینہ عصیاں کا بار سر پر ہائے! عذاب […]