بتاؤ دونوں جہانوں کی آگہی ہے کوئی

حبیبِ رب سے بڑا معتبر نبی ہے کوئی اصولِ بندگیء رب اطاعتِ سیّد نبی کے عشق سے بڑھ کر بھی بندگی ہے کوئی نبی نے ہر گھڑی اُمت کی لاج رکھی ہے جو حق ادا نہ کرے اُن کا اُمتی ہے کوئی جنہیں نبیء مکرم نواز دیتے ہیں غنی ہیں اتنے وہ سب اُن کو […]

حُسن کا مرکز سراپا آپ کا

کس قدر پُرنور نقشہ آپ کا آپ کے اعضا توازن میں مثال قدّ و قامت درمیانہ آپ کا زُلف ہے والّیل ، اَبرو ہیں ہلال چاند سا ماتھا کُشادہ آپ کا خوبرو آنکھیں ہیں دونوں سرمُگیں والضحیٰ مکھڑا ہے پیارا آپ کا کُن کی کنجی ہے زباں بس آپ کی رونقِ کُل مسکرانا آپ کا […]

رسولِ عالمیں میرے نبی ہیں

امام المرسلیں میرے نبی ہیں سراپا معجزہ ، نورِ مجسم وہ رحمت کے نگیں میرے نبی ہیں کمالِ مظہرِ حُسنِ خدا سے حسین و مہ جبیں میرے نبی ہیں سراج السّالکین و عارفیں بھی امیرِ المتقیں میرے نبی ہیں یہی قرآن بھی کہتا ہے سُن لو کہ جانوں سے قریں میرے نبی ہیں مٹائے ظلمتوں […]

آپ کا جود و کرم شاہِ امم

خوب سب پہ دم ، بدم شاہِ امم عرشِ اعظم کی بلندی بھی تو ہے آپ کے زیرِ قدم شاہِ امم آپ آئے تو جہاں والوں کے سب مٹ گئے رنج و الم شاہِ امم انبیاء و مرسلیں میں آپ ہیں سب سے اعلیٰ ، محترم شاہِ امم آپ ہیں صادق ، امیں ، اُمّی […]

بندگی کا سلسلہ اور آگہی کا سلسلہ

نعت کے ہر حرف سے ہے روشنی کا سلسلہ نعت قرآنِ الٰہی ، نعت تعلیماتِ دیں نعت سے ہے قربتِ ربِ جلی کا سلسلہ نعت ہی صبحِ ازل سے عشق کا اظہار ہے نعت سے ہے قلبِ مومن کی خوشی کا سلسلہ کُن سے پہلے کی حقیقت نعت ہے ، بس نعت سے حمد ہے […]

خدا کا شکر کہ حصے میں آئی نعتِ نبی

دل و نگاہ میں میرے سمائی نعتِ نبی اندھیری رات میں قرطاس پر چمکتی ہے مرے قلم کی بھی یہ روشنائی نعتِ نبی نبی کی نعت کا شیدائی صرف میں ہی نہیں خدا کی پڑھتی ہے ساری خدائی نعتِ نبی درود پڑھتے ہوئے ماں نے میری اے یارو! نبی کے عشق کی گھٹی پلائی نعت […]

ہوا پُرکیف ہے ساری جہاں رقصیدہ ، رقصیدہ

مدینہ نور جس کے ذرّے بھی تابندہ ، تابندہ درودوں اور سلاموں کی محافل روز ہوتی ہیں مدینے میں فرشتوں کی بڑی سنجیدہ ، سنجیدہ سراپا نور ہیں وہ نور جن کے نور سے عالم زمیں کیا آسماں ، کون و مکاں رخشندہ ، رخشندہ نبی جی آپ کی چشمِ عنایت کی ضرورت ہے غموں […]

زمیں کیا آسماں پر گفتگو ہے

مرے آقا کی ہر جا جستجو ہے اُنہی سے نور ہے کون و مکاں میں اُنہی سے گلشنوں میں رنگ و بو ہے مدینے کے گلی ، کوچوں میں اب بھی مرے آقا کی خوشبو چار سو ہے نبی کی نعت لکھنا اور پڑھنا مری پہچان ، میری آبرو ہے مجھے طیبہ بلا لیجے کہ […]

جس دل میں بس گئی ہے محبت رسول کی

اُس دل پہ رب کا فضل ، عنایت رسول کی قرآن میں جو شان خدا نے بیان کی اب کون کر سکے گا یوں مدحت رسول کی؟ اپنے تو خیر اپنے کہا اور سب نے بھی بیّن دلیلِ صدق صداقت رسول کی قرآں و اہلِ بیت کے دامن کو تھام لو یہ پاس ہیں ہمارے […]

ثنائے مصطفی ہے اور میں ہوں

کرم کی انتہا ہے اور میں ہوں تصوّر میں درِ شاہِ عطا ہے عطاؤں پر عطا ہے اور میں ہوں مجھے بھی ایک جلوہ پیارے آقا میری یہ التجا ہے اور میں ہوں میری خوش بختیاں کہ میرے لب پر درودوں کی صدا ہے اور میں ہوں اُنہی کی جستجو میں زندگی ہے اُنہی سے […]