جو شخص محمد کا ثنا خوان رہے گا

ہر آن زمانے میں وہ ذیشان رہے گا جس دل میں محبت ہو محمد کی ہمیشہ ہر گام خدا اس کا نگہبان رہے گا اک بار مدینے میں اگر مجھ کو بلا لیں واللہ! کوئی اور نہ ارمان رہے گا گر عشقِ نبی سے ہو تری ذات منور محشر میں ترا کام بھی آسان رہے […]

مصطفےٰ آپ ہیں مرتضٰے آپ ہیں

راہبر آپ ہیں راہنما آپ ہیں میں بہک جاؤں ممکن نہیں ہے یہاں اس جہاں میں مرے مقتدا آپ ہیں عزتیں، عظمتیں ہیں سبھی آپ سے زندگی کا مری آسرا آپ ہیں آپ کے در پہ گزرے مری زندگی قلب کا آخری مدعا آپ ہیں خوف مجھ کو غموں سے نہیں ہے کوئی راحت و […]

آپ کی نعت ہار پھولوں کا

آپ کی نعت ہار پھولوں کا بڑھ گیا ہے نکھار پھولوں کا آپ کے آنے سے جہاں میں ہے موسمِ پُر بہار پھولوں کا گلِ طیبہ () سے کیجیے الفت کچھ نہیں اعتبار پھولوں کا میرے باغِ سخن کو ان کے سوا کون دے گا نکھار پھولوں کا؟ آپ کے گرد آپ کے اصحاب جیسے […]

ان کی ضیا سے پھیلی صداقت کی روشنی

اس روشنی سے پھیلی امانت کی روشنی آنے سے جن کے ہو گئیں کافور ظلمتیں وہ اپنے ساتھ لائے شریعت کی روشنی کرنے لگا ہوں جب بھی میں ذکرِ رسولِ پاک در آئی حرف حرف میں مدحت کی روشنی دنیا کی عزتیں ترے قدموں میں ہوں تمام گر دل میں ہے نبی سے محبّت کی […]

باغِ ہستی میں ہےخوشبو آپ کی مہکار سے

کھل اٹھیں پژمردہ چہرے آپ کےدیدار سے عرض ہےمیری مدینے کی بڑی سرکار سے روشنی ہو دل میں میرے آپ کے انوار سے ایک مدت سے ترستا ہوں کہ آئیں خواب میں اور جی بھر کے ہوں باتیں احمدِ مختار سے جو ہو ناموسِ رسالت کاازل سے پاسباں کب ڈرے گا وہ بھلا اک آہنی […]

نبی کے برابر ہوا ہے نہ ہو گا

کوئی ان کا ہمسر ہوا ہے نہ ہو گا ہوئی ختم ان پر نبوت ، رسالت نبی بعد ان کے ہوا ہے نہ ہو گا حکومت زمین و زماں پر ہے ان کی کوئی ان سا سرور ہوا ہے نہ ہو گا ہے اک اک صحابیؓ ہدایت کا تارا کہیں ایسا رہبر ہوا ہے نہ […]

مدحتِ مصطفیٰ گنگنانے کے بعد

دل چمکتا گیا لب ہلانے کے بعد رحمتیں، عظمتیں، عزتیں سب ملیں اس جہاں کو ترے مسکرانے کے بعد ظلمتیں مٹ گئیں روشنی ہو گئی نورِ رحمت کے تشریف لانے کے بعد دشت و صحرا کی مانند تھا یہ چمن سب بہاریں ملیں تم کو پانے کے بعد آپ ہیں راحتِ جان ودل کاسبب چین […]

ملے عظمت اسی کو بس جہاں میں

کرے جو تذکرہ ان کا زماں میں چلے جب مدحتوں کے گلستاں میں لگا خود کو ہیں ہم باغِ جناں میں نبی کے در پہ اپنا سر جھکا لو لگے گا مرتبہ ہے آسماں میں کہے اشعار جب میں نے ثنا کے حلاوت گھل گئی میری زباں میں مرے کب کام آئیں میری غزلیں؟ کہ […]

خدا کے فضل سے ہوتا ہمیں وصالِ رسول

ہماری آنکھ پہ کھلتا اگر جمالِ رسول کسی بھی رنج میں آشفتہ سر نہیں ہوتا قرار گاہ ہے میرے لیے خیالِ رسول مرے نصیب میں لکھا ہوا ہے اذنِ سفر مجھے ملے گا مدینے سے ہی نوالِ رسول فلک پہ چاند کو ٹکڑوں میں کر دیا فوراً کسی کے پاس کہاں ہے جو ہے کمالِ […]

ان کی خوشبو سے گل بھی مہکنے لگے

تازگی پائی، پا کر مچلنے لگے راحتِ دل نہ مل پائی اس کو کبھی آلِ اطہار جس کو کھٹکنے لگے مرحبا! آگئے جس گھڑی مصطفےٰ پھر اندھیروں میں جگنو چمکنے لگے بابِ رحمت کھلے مجلسِ نعت میں ابر لطف و کرم کے برسنے لگے تارِ دل پر پڑی جونہی مضرابِ عشق ساز مدحِ رسالت کے […]