ساری اُمَّت کے نگہباں آپ پر ہر دَم سلام

مرکزِ دِین اور اِیماں آپ پر ہر دَم سلام خُلق میں، کِردار میں، اَفکار میں، اِظہار میں آپ ہیں بے مثل سُلطاں آپ پر ہر دَم سلام آپ کا ذِکرِ مبارک آفریں صَد آفریں باعثِ تسکینِ ہر جاں آپ پر ہر دَم سلام اپنے تو اپنے رہے اغیار پر بھی آپ کے جاری ہیں رحمت […]

مرحبا! رحمت دوامی پر سلام

آپ کی ذاتِ گِرامی پر سلام دُشمنوں کے دِل میں بھی گھر کر گئی آپ کی شیریں کلامی پر سلام سارے انسانوں کے مُحسن آپ ہیں آپ کے ہر نامِ نامی پر سلام آپ کی ہر اک ادا صَد آفریں امن کی صوتِ پیامی پر سلام آپ کی نسبت کی برکت مرحبا! ہر گدا کی […]

کامِل ترین اُسوہ کے پیکر سلام ہو

اے ساری کائنات کے سرور سلام ہو بس آپ ہیں اِلٰہَ کی رحمت جہان میں بس آپ ہی ہیں خَلق کے رہبر سلام ہو حُسنِ سلوک، جُود و سخا میں بھی، خُلق میں کوئی نہیں ہے آپ سے بڑھ کر سلام ہو ظُلمت کدوں میں صِدق و صَفا کا یہ سلسلہ ہے آپ سے ہی […]

زمیں پر مصطفی آئے مبارک ہو، مبارک ہو

حبیبِ کِبریا آئے مبارک ہو، مبارک ہو ہمارے ناخدا، رُوحِ جہاں وہ محسنِ اعظم امام الانبیاء آئے مبارک ہو، مبارک ہو بہارِ خُلد لے کر اِس گُلستانِ عنایت میں وہی بادِ صبا آئے مبارک ہو، مبارک ہو کرم کی بارشیں بھی ہو رہی ہیں ذرّے، ذرّے پر سخی مشکل کشا آئے مبارک ہو، مبارک ہو […]

رحمت کا اِک جہان ہے کوچہ حضور کا

رِفعت کا آسمان ہے کوچہ حضور کا دُنیا میں رنگ و نور کی روشن مثال ہے خوشیوں کا پاسبان ہے کوچہ حضور کا بہرِ گناہ گار ہے بخشش کا راستہ خُلدِ بریں کی جان ہے کوچہ حضور کا راحت، سکون، امن و اماں، بندگی کا حُسن جود و سخا کی کان ہے کوچہ حضور کا […]

بہتر سبھی ہوتے گئے حالات مسلسل

جب سے ہے کرم اُن کا مِرے ساتھ مسلسل سرکارِ دوعالم کے مدینے سے جہاں کو مِلتی ہے عنایات کی سوغات مسلسل ہاتھوں پہ وار دوں میں جہاں کا تمام حُسن بھرتے ہیں سب کی جھولیاں وہ ہاتھ مسلسل آقا کی رہبری کا یہ احسان دیکھیے پاتا ہوں میں سب عزتیں دن، رات مسلسل وہ […]

دوجہاں میں سب سے پیارا آپ سے بڑھ کر ہے کون

بے سہاروں کا سہارا آپ سے بڑھ کر ہے کون آمنہ بی بی کے گلشن کا مَہکتا پھول ہو سعدیہ کا بھی دُلارا آپ سے بڑھ کر ہے کون زِندگی کو تازگی بخشی نبی جی آپ نے رب کی رحمت کا اشارہ آپ سے بڑھ کر ہے کون آپ کو تخلیق کر کے بولے یہ […]

ہے آرزُو کہ اُٹھوں اور سُکون پا جاؤں

نبی کی نعت کہوں اور سُکون پا جاؤں نبی کا راستہ یارو! ہدایتوں والا اِسی پہ میں بھی چلوں اور سُکون پا جاؤں حضور شہرِ مدینہ بہشت میرے لیے ہمیشہ اس میں رہوں اور سُکون پا جاؤں نبی کے نام سے پہچانا جاؤں دُنیا میں جیوں تو ایسے جیوں اور سُکون پا جاؤں بروزِ حشر […]

چین پائیں گے سب مدینے میں

ہم بھی پہنچیں گے جب مدینے میں کاش! رہ جائیں اُن کی چوکھٹ پر حسرتِ دِل ہے رَب مدینے میں شاہِ بطحا کی دِید ہو جائے نعت ہی کے سبب مدینے میں جو زمانے میں رہتے تھے غمگین شاد رہتے ہیں اب مدینے میں قُربِ آقا نصیب ہوتا ہے کوئی روتا ہے جب مدینے میں […]

عِلم نے حُضور آپ سے

پائے ہیں سُرور آپ سے گُلشنِ جہاں میں نو بہار ہر طرف ہے نُور آپ سے امرِ کُن کے اِنقلاب کا ہو گیا ظہور آپ سے قابلِ صَد احترام ہیں جو نہیں ہیں دُور آپ سے عِشق جس کی حد نہیں کوئی عِشق وہ حُضور آپ سے نعت کہنے کا رضاؔ کو بھی مِل گیا […]