جنہیں ان کے در سے اجازت ملی ہے

انہیں حاضری کی سعادت ملی ہے درِ مصطفٰی آسرا بے کسوں کا یہ قرآں سے ہم کو شہادت ملی ہے خطا کار پہنچا ہے جو بھی مدینے اسے مغفرت کی ضمانت ملی ہے عمرؓ بوبکرؓ کے مقدر پہ قرباں لحد میں بھی ان کو رفاقت ملی ہے غنیؓ اور حیدرؓ کی رفعت بھی دیکھو قرابت […]

خلوت میں کبھی یاد جو آئی ترے در کی

سوچوں میں ہی تصویر بنائی ترے در کی شاہوں کے وہ صد ناز اٹھاتا بھی تو کیسے تھی جس کے مقدر میں گدائی ترے در کی آتے ہیں سلامی کو شب و روز فرشتے خلّاق نے یہ شان بنائی ترے درکی سرکار! بناؤں گا اسے آنکھ کا سرمہ اس شوق میں کچھ خاک اٹھائی ترے […]

زندگی میرے نبی کی اک جلی تحریر ہے

خُلق ان کا سر بسر قرآن کی تفسیر ہے نامِ احمد کی حلاوت سے ہوئی سرشار روح آپ کے اسمِ گرامی کی عجب تاثیر ہے گُنبدِ خضرا کو دیکھا بجھ گئی سب تشنگی شکرِ باری ! یہ ہی میرے خواب کی تعبیر ہے سینۂ ارضی پہ کوئی جس جگہ غمگین ہو ہر کسی کے واسطے […]

ہے سب سے جُدا سیدابرار کا عالم

ہے سب سے جُدا سید ابرار کا عالم لائیں جو تصور میں وہ انوار کا عالم محمود کے منصب پہ ہوا ان کا تمکّن ہو کس سے بیاں احمد مختار کا عالم ہوتا ہے جہاں ان پہ سلاموں کا وظیفہ اس گھر پہ سدا رہتا ہے انوار کا عالم قُرآن میں اخلاق حمیدہ کا ہے […]

ہر ایک مقام پہ اصلِ نشانِ رحمت ہے

حضور آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے زمینِ دل پہ ہے روِز ازل سے سایہ فگن حضور آپ کی ہر بات شانِ رحمت ہے وہی تو گالیاں سن کر دعائیں دیتے ہیں اُنہی کا خُلق ہی روحِ بیانِ رحمت ہے عمل سے عاری ہے لیکن نہیں تہی داماں ترا غلام ہے اور درمیانِ رحمت ہے […]

ضوفشاں ضو بار تیرا آستانہ گنج بخشؒ

منبعِ انوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ غمزدوں کی اشک شوئی کر رہا ہے رات دن کس قدر غمخوار تیرا آستانہ گنج بخشؒ تمکنت قائم ہے اس کی آج صدیوں بعد بھی حسن کا شہکار تیرا آستانہ گنج بخشؒ جان و دل کی راحتوں کا ہے مری سامان یہ دلبر و دلدار تیرا آستانہ گنج بخشؒ […]

گلشنِ مصطفٰی کی مہکتی کلی ، پیر مہرِ علیؒ

عکسِ حیدرؓ کی رخ پر ہے جلوہ گری ، پیر مہرِ علیؒ پرتوِ خلقِ حسنینؑ و غوث الوریؒ ، مرحبا مرحبا! حسنِ کردار میں ہیں سراپا علیؓ ، پیر مہرِ علیؒ ورثۂ فکرِ اجداد کا تُو امیں ، بےشبہ بالیقیں بانٹ دی فکرِ اجداد کی روشنی ، پیر مہرِ علیؒ منہ کے بل گر گیا […]

مادرِ مُصطفٰی کی تو کیا شان ہے

گود میں جس کے نبیوں کا سلطان ہے ہے وہ نُورِ خدا تیری آغوش میں ذرّہ ذرّہ ہی جن کا ثنا خوان ہے اُن کے ایمان کے معترض جان لیں مادرِ مصطفٰی اصلِ ایمان ہے اُن کے قدموں میں ہے جنتِ مصطفٰی جبکہ جنت بھی آقا پہ قُربان ہے سیدہ فاطمہؓ کا تو ثانی نہیں […]

بنتِ خیرالوریٰ سیدہ فاطمہؓ

اوج صدق و صفا سیدہ فاطمہؓ تیرے آنے پہ اٹھتے ہیں خود مصطفےٰ یہ ہے رتبہ ترا سیدہ فاطمہؓ سب جھکائیں گے سر حشر میں آئے گا جب ترا قافلہ سیدہ فاطمہؓ تیرا ڈھلکے جو آنچل نہ پھوٹے سحر یہ ہے تیری حیا سیدہ فاطمہؓ یہ ادب تھا کہ سورج نے دیکھا نہیں آپ کا […]

جو تولتے پھرتے ہیں ایمانِ ابو طالب

اے کاش! انہیں ہوتا عرفانِ ابو طالب کس شان سے خدمت کی خالق کے پیمبر کی اعزاز ترا عمراں ، کیا شانِ ابو طالب اصحابِ نبی بولے کیا ورقَتہ مصحف ہے! وہ ، سامنے رہتا تھا قرآنِ ابو طالب کھل جائیں گے سب عقدے یکبارگی نادانو پڑھ کے تو ذرا دیکھو دیوانِ ابو طالب رہنا […]