ادنیٰ ہوں میں، عظیم سیادت حسینؓ کی

کیسے بیاں ہو رفعت و عظمت حسینؓ کی صحنِ نبی میں گزرا ہے بچپن حسینؓ کا پشتِ نبی پہ کھیلنا عادت حسینؓ کی فردوس بھی اُسی کی ہے ایماں بھی اُس کی دین رکھی ہے جس نے دل میں محبت حسینؓ کی افضل ہیں بعدِ انبیاء اصحابِ اہلِ بیت اور اُن میں ہے نمایاں فضلیت […]

مرکزِ علم و فکر و حقیقت

زیبِ مقامِ کشف و کرامت حاملِ مسندِ عزت و عظمت گوشہ نشیں، در حجرئہ اُلفت ارفع و اعلیٰ فہم و فراست واقفِ رازِ حسنِ بلاغت عالمِ و عاملِ علمِ شریعت زیبائے مسندِ درسِ ہدایت از دمِ اول تا دمِ آخر شیوئہ اطہر، زُہد و عبادت صالح و مصلح قانع و صابر صاحبِ تقویٰ، گنجِ لیاقت […]

رحمتِ حق کا خزانہ مل گیا

آپ کا عشقِ یگانہ مل گیا در بدر ہونے کا مجھ کو ڈر نہیں مل گیا مجھ کو ٹھکانہ مل گیا ہم غریبوں ، بے نواؤں کے لئے شاہِ دیں کا آستانہ مل گیا رفعتیں اس کا مقدر ہو گئیں جس کو حرفِ عاجزانہ مل گیا اک زمانہ ہو گیا اُنؓ کا غلام آپ کا […]

مرتبہ کیا ہے خیرالانام آپ کا

بس خدا جانتا ہے مقام آپ کا اہلِ جنت پڑھیں گے ہمیشہ درُود ذکر ہوتا رہے گا مدام آپ کا چومتے ہیں ہمیشہ جھکا کر نظر جب بھی عشاق سنتے ہیں نام آپ کا کب بنے گا مری حاضری کا سبب کب ملے گا مجھے بھی پیام آپ کا کب تلک آنکھ ترسے گی دیدار […]

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

دو جہاں کے تاجدار مرحبا اے رسولِ ہاشمی خوش آمدید دو جہاں کی زندگی خوش آمدید اے حبیبِ کردگار مرحبا اے رسولِ ذی وقار مرحبا جشن میں زمین آسمان ہے دشت میں بہار کا گمان ہے ہے فضا بھی مشکبار مرحبا اے رسولِ ذی وقار مرحبا آپ اگر ذرا سا مسکرائیں گے رنج و غم […]

سعادت یہ خیر اُلبشر دیجئے

اُجالوں سے دامن کو بھر دیجئے مری برق پائی کو ہے انتظار مجھے آپ اِذنِ سفر دیجئے طلب گارِ دیدار ہوں یا نبی جھلک اک شہِ بحر و بر دیجئے ہمیشہ ثناء گوئی کرتا رہوں مجھے مدحتوں کا ہنر دیجئے ’’مواجہ‘‘ پہ روزانہ ہو حاضری مدینے کے شام و سحر دیجئے کروں آپ کی نذر […]

رُوئے پُر نور ہے والضحیٰ آپ کا

نام ہے احمد مجتبیٰ آپ کا عرشِ حق آپ کا مقتضا ، منتظر راستہ سدرۃ المنتہیٰ آپ کا آپ کے ہیں زمیں آسمان بحر و بر یعنی سب کچھ ہے یا مصطفیٰ آپ کا آپ کا دور ملتا ہمیں بھی اگر دیکھتے حسنِ بدر اُلدجیٰ آپ کا انبیا تھے ستارے سبھی چھپ گئے چاند نکلا […]

اُمی نے بہرہ مند کیا عقل و خرد سے

واقف کیا شعور کو معبودِ اَحد سے اے فخر انبیا تری توصیف کس سے ہو توصیف ہے وریٰ تری ہر حرف و عدد سے ہو جاتی ہیں آسان سبھی مشکلیں میری اللہ کی عطا سے، محمد کی مدد سے بس ایک عطا اور شہِ جود و عطا ہو کر دینا سرفراز غلامی کی سند سے […]

کرم ،جود و عطا ،الطاف تیرے

بہت مشہور ہیں اوصاف تیرے ستارے جادۂ منزل نہیں تھے ستاروں سے وریٰ اہداف تیرے شہادت دے رہا ہے ’’سنگِ اسود‘‘ یہ سب درپن ملے شفاف تیرے نظیریؔ، قدسیؔ و سعدیؔ و جامیؔ ہیں کعبؓ ،حسانؓ بھی وصاف تیرے طوافِ کعبہ کے دوران اکثر یہ دل پھرتا رہا اطراف تیرے

ممدوح تُو ہے تا ابد

مداح تیرا ہے صمد اے راحتِ قلب و نظر ہو تم ہی محبوب اَحد تیرے محاسن ان گنت اوصاف تیرے بے عدد اس لوحِ دل پر نقش ہیں جانِ جہاں کے خال و خد قربان تجھ پر جان و دل قربان میرے اب و جد یاربّ نبی کے نور سے پُر نور ہو کنجِ لحد […]