گھٹا فیضان کی امڈی ہوئی ہے

چمن کی ہر کلی نکھری ہوئی ہے حرا کا چاند پہنچا ہے فلک پر عرب کی سرزمیں اونچی ہوئی ہے لبا لب بھر گیا ہے ظرف امکاں تجلی اس قدر پھیلی ہوئی ہے زمیں پر آسماں اترا ہے یا پھر بلندی پر زمیں پہنچی ہوئی ہے غرور و عرش و کرسی مٹ گیا ہے نگاہ […]

محمد مظہر شان خدا ہیں

محمد بندہ یزداں نما ہیں محمد رحمتوں کی وہ گھٹا ہیں کہ جس کی ذیل میں ارض و سما ہیں محمد ہیں مدارِ حسن و خوبی محمد صدرِ بزمِ ا نبیائ ہیں محمد عظمتوں کی آخری حد محمد خوبیوں کی انتہائ ہیں وہی ہیں بے سہاروں کا سہارا وہی بے آسروں کا آسرا ہیں وہکتا […]

’’منظور تھی جو شکل تجلی کو نور کی‘‘

وہ شکل دل نواز تھی قسمت حضور کی گھونگھٹ میں کنت کنزل کے شرما رہے تھے کیوں پیش نظر ضرور تھی صورت حضور کی تخلیق کائنات کا باعث حضور ہیں تزئین کائنات ہے بعثت حضور کی رنگ بہار گلشن ہستی کی تازی سنت حضور کی ہے شریعت حضور کی کہتا ہے جس کو لہجہ جبریلؑ […]

یہ ان کی نوازش ہے کہ ہم جھوم رہے ہیں

ورنہ دل ناشک پہ تو غم جھوم رہے ہیں محروم نہیں کوئی بھی فیضان نظر سے وجدان میں گہرے ہیں جو کم جھوم رہے ہیں مضمون انوکھے ہیں بہت نعت نبی کے سن سن کے جنہیں لوح و قلم جھوم رہے ہیں کیا جانئے کی نام دیا ان نے اجل کو پروانے سر تیغ ستم […]

کسی کی ہے یہ تمنا نصیب میں اس کے

طواف روضہ خیر الانام ہو جائے کسی کا شوق کہ جی بھر کے چوم لے جالی قبول اس کا درود و سلام ہو جائے کسی کا دل ہے کہ اس طور خواب میں آئیں کہ اس کا نیند سے اٹھنا حرام ہو جائے کسی کی ہے یہ دعا بیدم و رضا کی طرح جہان نعت […]

ہر صاحب دل، صاحب جاں، صاحب ادراک

ہر صاحب دل، صاحب جاں، صاحب ادراک , اے صاحب لولاک رکھتا ہے ترے شوق میں دامان جگر چاک , اے صاحب لولاک پڑتی ہیں تمدن میں ترے بعد سے گرہیں , گر غور سے دیکھیں کھلتے ہیں ترے قرب سے تہذیب کے پیچاک , اے صاحب لولاک منظر جو ترے شوخ اشاروں نے بنا […]

وہ شمع علم کہ نور اس کا خانہ خانہ ملا

وہ ابر لطف کہ فیض اس کا دانہ دانہ ملا اتر کے غار حرا سے بڑھا جو سوئے حرم حرم کو رحمت یزداں کا شامیانہ ملا جہان فکر و عمل پر عجب بہار آئی دل و نگاہ کو انداز معجزانہ ملا خدا نے ان کو عطا کی جوامع الکلمی سخن سخن میں معارف کا اک […]

چشم و چراغ عالم امکاں کی بات کر

نور نگاہ دیدہ یزداں کی بات کر صبح ازل کے نیر تاباں کی بات کر شام ابد کی شمع فروزاں کی بات کر قلب تپان و دیدہ گریاں کی بات کر یعنی نبی کی دید کے ساماں کی بات کر دامن ہو گرد گرد، گریباں ہو تار تار یوں اشتیاق کوچہ جاناں کی بات کر […]

کسی کو تخت ملا، تاج خسروانہ ملا

کسی کو تیغ ملی، زور ترکمانہ ملا کسی کو سوز ملا، جذب عاشقانہ ملا کسی کو حسن ملا، ناز دلبرانہ ملا کسی کو عقل ملی ، علم کا خزانہ ملا کسی کو سجدے ملے، گریہ شبانہ ملا کسی کو کشف ملا ، ذوق عارفانہ ملا کسی کوخامہ مشکین شاعرانہ ملا یہ سب نقوش ہیں باطل، […]

عالم تمام عکس جمال محمد است

آرے وجود ما ز نوال محمد است بنگر نواختن کہ سر عرش پیش او نقش خرام ناز بلالؓ محمد است بعد از رسیدنش بہ نہایات قرب و شوق رجعت بہ سوی خلق، کمال محمد است از نا کسی و خردی خود می دہد نشاں آنکس کہ در تلاش مثال محمد است تکمیل دیں چوں شد […]