سرورِ قلب و جاں ہے، ربِ ہست و بُود تُو ہی تُو
ہر اِک ذرے میں، ہر قطرے میں بھی موجود تُو ہی تُو ملائک اِنس و جاں عابد ہیں، بس معبود تُو ہی تُو زمانے سجدہ گاہیں، اے خدا مسجُود تُو ہی تُو
معلیٰ
ہر اِک ذرے میں، ہر قطرے میں بھی موجود تُو ہی تُو ملائک اِنس و جاں عابد ہیں، بس معبود تُو ہی تُو زمانے سجدہ گاہیں، اے خدا مسجُود تُو ہی تُو
نبی کا سنگِ در میری جبیں ہو نگاہوں میں بسا ہو سبز گنبد لبوں پر مدحتِ سلطانِ دیں ہو سکوں کی روشنی صد آفریں ہے نبی کی یاد ہی دل کی مکیں ہو محبت ، پیار ، امن و آشتی کا مرا کردار سنت کا امیں ہو ہمیشہ دین کے میں کام آؤں مرا ہر […]
خدا کے نُور سے ماحول، تاباں و فروزاں ہے مُنور نُور سے اُس کے مکان و لامکاں ہے جو اُس کی حمد سے غافل ہے، راہ گم کردہ انساں ہے
خوشی مقصود ہے رب العلیٰ کی کرو خالق کی بھی جی بھر عبادت کرو خدمت بھی مخلوقِ خدا کی
سُکونِ قلب مِلا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ ہر ایک دَرد اِسی سے ہُوا ہے دُور مِرا ہر ایک غَم کی دَوا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وجودِ باری کی معبودیت کا اعلاں بھی جمالِ لُطف و عطا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ فقط مِرا ہی نہیں دو جہاں کی ہر شے کا ہے وردِ صبح و مَسَا […]
تو لاشریک ہے سارا جہان تیرا ہے عظیم خلق میں رکھا ہمیں ترا احسان نبیؐ کا عشق ملا ہے تو دان تیرا ہے کہوں میں نعت کبھی حمد میں بیان کروں سکھا رہا ہے مجھے جو قران تیرا ہے نہیں ہے کوئی سزاوارِ بندگی مولا جبین رکھنے کو بس آستان تیرا ہے کریم تیرا ہی […]
ترا ہم کو سہا را ، انت مولانا جہانِ رنگ و بو تیری کہانی ہے مصنف تو ہی اس کا ، انت مولانا زمین و آسماں میں حکمتیں تیری کوئی ڈھونڈے تو ہوں وا، انت مولانا ترے بندے تجھے چاہیں ہمیشہ ہی کوئی تجھ سا حسیں کیا ، انت مولانا وسیلہ حشر میں تیرا نبیؐ […]
آپ کا دان ہے ، میرے داتا ہیں آپ میں غلامِ غلامانِ احمدؐ جو ہوں ہے کرم آپ کا ، میرے آقا ہیں آپ کوزہ گر آپ سا، ہے نہ ہوگا کبھی چاک کن آپ کا ، کیا ہی دانا ہیں آپ کاش ہو جاؤں میں عشقِ میں اب فنا صاحبِ لم یزل، میری منشا […]
تیرے ہی در آئیں یا رب کیوں نہ تیرے نغمے گائیں تیرا ہی تو کھائیں یارب کُن سے قائم کردی دنیا قرباں تیرے جائیں یارب اوپر نیچے تو ہی تو ہے ہر سو، دائیں بائیں یا رب تیری چاہت تک نہ پہنچیں مل کے ستر مائیں یا رب
مجھ کو تیرا ہی آسرا مولا درد مندوں کا درد دے مجھ کو تجھ سے میری یہی دعا مولا تیری وحدت پہ میری موت آئے ہے اسی میں مری بقا مولا صلہ رحمی کے راستے پر ڈال ہم کو غفلت سے تو جگا مولا تیرے بندوں کو تیری رحمت سے تیرے رستے پہ ہی چلا […]