رزمِ ہستی میں ہتھیلی پہ کوئی سر لائے

کاش وہ وقت کبھی عشقِ پیمبر ﷺ لائے ہر سخن ور پہ یہ لازم ہے پئے مدحِ نبی ﷺ سارے الفاظ ہی سچائی کے مظہر لائے اُن ﷺ کے دربار میں پہنچے تو یہ احساس ہوا ’’ہم تو پتھر تھے مگر کیسا مقدَّر لائے!‘‘٭ گفتگو زار بنا ڈالا ہے میدانِ عمل گزراں وقت عمل کا […]

شہرِ طیبہ میں میسر روح و دل کو تھا سکوں

اُس فضا سے دور آ کر چھن گیا سارا سکوں ہے اگر شکوہ کہ دنیا میں نہیں ملتا سکوں اُسوۂ سرکار ﷺ اپنا، پائے گا ہر جا سکوں! دل میں رکھ یادِ نبی ﷺ، ہونٹوں پہ رکھ پیہم درود دیکھ ہوتا ہے مُیسر پھر تجھے کیسا سکوں! ربِ کعبہ! قربِ طیبہ کی دعائیں ہوں قبول! […]

ہر سانس تیرے اذن کی محتاج ہے مری

تیری نگاہِ لطف ہی معراج ہے مری میرے کریم مجھ پہ عنایت کی اک نظر درپیش ہے مجھے نئے آفاق کا سفر تیرے کرم کی شمع سے روشن ہو زندگی یعنی حیات اصل میں ہو جائے بندگی عرفان و آگہی کے چراغوں کی روشنی پاتی رہے حیاتِ دو روزہ سدا مری شعروں میں فہمِ دیں […]

دعا کو بھیک مل جائے اثر کی

ملے توفیق طیبہ کے سفر کی شعورِ پیرویِ مصطفی دے مرے اللہ ! سُن لے چشمِ تر کی وہی اُسوہ رہے پیہم نظر میں کہ جس پر ہے بِنا اُجلی سحر کی ضرورت ہے مری تاریکیوں کو ابو القاسم کی سیرت کے قمر کی گزرنا ہے جہانِ آب و گل سے الٰہی! خیر ہو میرے […]

خامے کے لیے سہل ہو سچ کا یہ سفر بھی

اللہ ! تری حمد کا آ جائے ہنر بھی حاصل ہو مجھے درجۂ احسان تو مولا مل جائے مری زیست کی ہر شب کو سحر بھی کعبے کی تجلی جو کسی دل میں اُتر جائے اس دل کے لیے ہیچ رہیں شمس و قمر بھی دل اپنی طرف کھینچ لیا ہے تو مرے رب! دیدے […]

کشتِ جاں میں جو غنچہ کھلا حمد کا

رنگ لفظوں میں خود آ گیا حمد کا جب سے روحوں نے میثاق میں ’’ہاں‘‘ کہا ہر زماں، ہر مکاں، غل ہوا حمد کا وادیٔ دل میں اک روشنی ہو گئی فکر نے قصد جب بھی کیا حمد کا صرف اللہ باقی رہے گا سدا نور پھیلے گا لا انتہا حمد کا رنگ مٹ جائیں […]

اِک صنفِ سُخن جس کا تعلق ہے نبی سے

صد شکر کہ نسبت ہے طبیعت کو اُسی سے انمول ہیں آنسو بھی کرو قدر کچھ ان کی دوزخ بھی بجھا سکتے ہو آنکھوں کی نمی سے ہیں عدل کے پیکر سبھی اصحابؓ، نبی کے اُلفت ہے مسلماں کو بلاشبہ سبھی سے جس طرح اُجالوں کی پرستار ہے دنیا اے کاش ہو نفرت بھی اسے […]

اساسِ دہر ہے روح و رواں ہے

مری سرکار سا کوئی کہاں ہے وہی عالم کا والی اور مولا اسی کا اسم ہی وردِ لساں ہے وہ اُمّی ہو کے مصدر علم کا ہے وہ عالم ہے امامِ عالماں ہے وہی ہر درد کا ہر روگ کا رد وہی رحم و کرم کا آسماں ہے وہی روئے حرم کی ہر دمک ہے […]

وہ اللہ کے حکم کی حد ہے

اسمِ محمدؐ اسمِ صمد ہے وہ ہادی وہ حامیء عامی وہ دل کے ہر روگ کا رد ہے ہے احمدؐ سردارِ رسولاں وہ مرسل دلدار احد ہے اس کے کرم کا آسرا دل کو ہر دم حاصل اس کی مدد ہے ہر اک مدح روا ہے اس کو احمدؐ کا مدّاح احد ہے ورد کرو […]