حمیدہ اختر حسین کا یوم پیدائش

آج مشہور ادیبہ بیگم حمیدہ اختر حسین رائے پوری کا یوم پیدائش ہے اردو کی مشہور ادیبہ بیگم حمیدہ اختر  22 نومبر 1918ء کو ہردوئی کے مقام پر پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد ظفر عمر اردو کے پہلے جاسوسی ناول نگار تسلیم کئے جاتے ہیں۔ بیگم حمیدہ اختر کی شادی 1935ء میں اختر حسین […]

محمد احسن فاروقی کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور نقاد اور افسانہ، ناول نگار ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 نومبر، 1913ء – وفات: 26 فروری، 1978ء) اردو کے نامور نقاد اور افسانہ، ناول نگار ڈاکٹر محمد احسن فاروقی 22 نومبر 1913ء کو قیصر باغ لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ احسن فاروقی لکھنؤ یونیورسٹی کے فارغ […]

اطہر نفیس کا یوم وفات

آج ممتاز شاعر اطہر نفیس کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 22 فروری، 1933ء – وفات: 21 نومبر 1980ء) ———- نام کنور اطہر علی خاں اور اطہر تخلص تھا۔ ۲۲؍فروری۱۹۳۳ء کو علی گڑھ(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے ۔اطہرنفیس طویل عرصے تک روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہے۔ انھوں نے کالم بھی لکھے اورمختلف عہدوں […]

ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم، معروف تاریخ داں اور محقق پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 20 نومبر 1903ء- وفات: 22 جنوری 1981ء) ———- پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی (انگریزی: Ishtiaq Hussain Qureshi)، پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم، معروف مورخ، محقق، ڈراما نویس، کراچی یونیورسٹی کے […]

شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم پیدائش

آج سندھی زبان کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم پیدائش ہے۔ تاریخ پیدائش : 18 نومبر 1689ء بمطابق 6 صفر 1101ھ , جمعۃ المبارک , سوئی قندر (بھٹ شاہ) ہالا , سندھ (پاکستان) تاریخ وفات : 1 جنوری 1752ء بمطابق 14 صفر 1165ھ , ہفتہ, بھٹ شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاه […]

سید قاسم محمود کا یوم پیدائش

آج اردو کے ممتاز افسانہ نگار، مترجم، صحافی اور متعدد حوالہ جاتی کتب کے مولف سید قاسم محمود کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 17 نومبر 1928ء – وفات: 31 مارچ 2010ء) —— اردو کے ممتاز افسانہ نگار، مترجم، صحافی اور متعدد حوالہ جاتی کتب کے مولف سید قاسم محمود 17 نومبر 1928ء کو کھرکھودہ ضلع […]

جمیلہ ہاشمی کا یومِ پیدائش

آج اردو زبان کی ممتاز ادیبہ ، افسانہ و ناول نگار اور ماہرہ تعلیم جمیلہ ہاشمی کا یومِ پیدائش ہے۔ جمیلہ ہاشمی 17 نومبر 1929ء کو گوجرہ ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا نام برکت علی تھا۔ وہ کسی وجہ سے مفقود الخبر ہوگئے تو والدہ اور ننہیال نے ان […]

غلام عباس کا یومِ پیدائش

آج اردو کے نامور ادیب، افسانہ نگار، صحافی اور مترجم جناب غلام عباس کا یومِ پیدائش ہے۔ غلام عباس 17 نومبر 1909ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کی زندگی کا بیشتر حصہ لاہور، دہلی اور کراچی میں بسر ہوا۔ انہوں نے اپنی تعلیم لاہور میں مکمل کی۔ آل انڈیا ریڈیو کے رسالے […]

امید فاضلی کا یوم پیدائش

آج نامور شاعر امید فاضلی کا یوم پیدائش ہے امید فاضلی ( 17 نومبر 1923ء ۔ 29 ستمبر 2006ء ) کا شمار پاکستان کے نامور شاعروں اور مرثیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ابتدائی زندگی اور کیرئیر کا آغاز ارشاد احمد فاضلی المعروف امید فاضلی 17 نومبر 1923 کو ڈبائی، بلندشہر ضلع، برطانوی ہندوستان میں پیدا […]

عنایت اللہ التمش کا یوم وفات

آج معروف صحافی، افسانہ نگار، تاریخی ناول نگار اور مدیر عنایت اللہ التمش کا یوم وفات ہے عنایت اللہ مغربی پنجاب کی سطح مرتفع پوٹھوہار کے معروف شہر (اس وقت کا گاؤں) گوجرخان میں یکم نومبر، 1920ء کو پیدا ہوئے۔ راجپوت برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ التمش تخلص استعمال کرتے تھے۔ ——۔۔ تعلیم ——۔۔ عنایت […]