عنایت علی خان کا یومِ پیدائش

آج معروف مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی خان کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 10 مئی 1935ء – وفات: 26 جولائی 2020ء) —— پروفیسر عنایت علی خان 10 مئی 1935ء میں ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے۔ نومبر 1948ء میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور حیدرآباد ، سندھ میں مقیم ہوئے۔ گورنمنٹ اسکول، حیدرآباد سے میٹرک […]

اطہر شاہ خان جیدی کا یوم وفات

معروف اداکار، مزاحیہ و سنجیدہ شاعر، ڈرامہ نویس اطہر شاہ خان جیدی کا یوم وفات ہے (ولادت: یکم جنوری، 1943ء – وفات: 10 مئی 2020ء) —— اطہر شاہ خان جیدی یکم جنوری 1943ء میں برطانوی ہندوستان کی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے۔ خاندانی لحاظ سے اخون خیل پٹھان ہیں۔ چوتھی جماعت میں تھے کہ […]

ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش

آج معروف و ممتاز نعت گو شاعر اور دانشور پروفیسر ریاض احمد قادری کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 6 مئی 1965ء ) —— فیصل آباد سے متعلق پروفیسر ریاض احمد قادری’ ان شخصیات میں سے ہیں’ ادب جن کے رگ و ریشے میں رچا بسا ہے۔ رگ و ریشے میں گردش کرتا ہوا پنجابی […]

سراج الدین ظفر کا یوم وفات

آج نامور شاعر سراج الدین ظفر کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 25 مارچ 1912ء – وفات: 6 مئی 1972ء) —— سراج الدین ظفر 25 مارچ، 1912ء کو جہلم، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ ان کی والدہ بیگم زینب عبد القادر خود بھی اردو کی ایک مشہور مصنفہ تھیں اور ان کے نانا […]

ظفر گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور ادیب ظفر گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 5 مئی 1935ء – وفات: 30 جولائی 2017ء) —— ظفر گورکھپوری 5 مئی 1935ء میں ضلع گورکھپور کے ایک گاؤں بیدولی بابو میں پیدا ہوئے ،وہ بچپن میں ہی اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہو گئے اور پھر یہیں کے ہو کر […]

قمر شہباز کا یوم وفات

آج ممتاز شاعر اور دانشور قمر شہباز کا یوم وفات ہے (پیدائش: 13 اپریل 1938ء – وفات: 5 مئی 2009ء) —— ممتاز دانشور، ادیب ، ڈرامہ نگار ، کہانی نگار اور شاعر قمر شہباز نے 13 اپریل 1938ء کو نواب شاہ میں محمد مقبول بگھیو کے گھر جنم لیا۔ ان کا نام قمر الدین بگھیو […]

محسن نقوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) —— محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]

سید صادق حسین کا یومِ وفات

آج ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ کے ایک ایڈووکیٹ اور شاعر سید صادق حسین کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: یکم اکتوبر، 1898ء – وفات: 4 مئی، 1989ء) —— تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئیے —— یہ شعر ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ […]

محشر بدایونی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 4 مئی 1922ء – وفات: 9 نومبر 1994ء) —— اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا اصل نام فاروق احمد تھا اور وہ 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے […]

اختر شیرانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اختر شیرانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 4 مئی 1905ء – وفات: 9 ستمبر 1948ء) —— بیسویں صدی کے جن اردو شعرا نے رومانوی شاعر کی حیثیت سے نام پیدا کیا ان میں اختر شیرانی کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ اختر شیرانی کا اصل نام محمد داؤد خان تھا۔ وہ 4مئی […]