باقر شمس کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، مؤرخ اور محقق محمد باقر شمس کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 10 اگست 1909ء – وفات: 7 جنوری 2007ء) نوٹ : تاریخِ پیدائش کتاب شخصیت و فن ، تصنیف : حسین انجم سے لی گئی ہے ۔ —— لکھنؤ کا ایک علمی گھرانہ خاندانِ اجتہاد کے نام سے مشہور ہے ۔ […]

فرمان فتح پوری کا یوم وفات

آج پاکستان کے نامور ماہر ِ لسانیات ، محقق ، ادیب ، نقاد اور شاعر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا یوم وفات ہے ۔ —— (پیدائش: 26 جنوری، 1926ء- وفات: 3 اگست، 2013ء) —— فرمان صاحب کا خاندانی نام سید دلدار علی تھا۔ وہ 26جنوری1926 کو فتح پور(سہوہ) کے ایک حنفی سید خاندان میں پیدا […]

شکیل بدایونی کا یوم پیدائش

آج معروف فلمی نغمہ نگار اور شاعر شکیل بدایونی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 3 اگست 1916ء – وفات: 20 اپریل 1970ء) —— شکیل بدایونی : سوانحی حالات و ادبی خدمات از ڈاکٹر اطہر مسعود خان —— اردو کی غزلیہ شاعری اور فلمی گیتوں کے لحاظ سے جن چند شاعروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ […]

علی افتخار جعفری کا یوم پیدائش

آج مشہور شاعر علی افتخار جعفری کا یوم پیدائش ہے۔ —— (پیدائش: 2 اگست، 1969ء- وفات: 9 فروری، 2014ء) —— علی افتخار جعفری 2 اگست 1969ءکو پیدا ہوئے تھے ۔ وہ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔ سوڈان میں کچھ عرصہ انہوں نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات […]

توفیق رفعت کی برسی

آج پاکستان کے ممتاز انگلش شاعر اور مترجم توفیق رفعت کی برسی ہے۔ (پیدائش: 7 جون 1927ء – وفات: 2 اگست 1998ء) —— کسی بھی فن سے وابستہ شخصیت کو اگر کوئی بات دُکھ دے سکتی ہے تو وہ اسکی دھرتی کے لوگوں کی اسکے فن سے ناواقفیت ہے۔ کچھ ایسا ہی 7 جون 1927 […]

مینا کماری کا یوم پیدائش

آج عظیم اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری ناز کا یوم پیدائش ہے (پیدائش : 1 اگست 1933ء -وفات : 31 مارچ 1972ء) —— مینا کماری: ٹریجڈی کوئین کی ٹریجڈی دنیا میں آنے سے پہلے ہی شروع ہو گئی تھی تحریر : طاہر سرور میر —— مینا کماری اپنی کہانی سناتی ہیں کہ میری ٹریجڈی میرے […]

عدیم ہاشمی کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر اور ڈرامہ نگار عدیم ہاشمی کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: یکم اگست، 1946ء – وفات: 5 نومبر، 2001ء) —— عدیم ہاشمی یکم اگست، 1946ء کو ڈلہوزی، بھارت برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام فصیح الدین تھا۔۔ عدیم ہاشمی کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔ ان […]

اسلم کولسری کا یوم پیدائش

آج اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر، مترجم اور صحافی اسلم کولسری کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 1 اگست 1946ء – وفات: 7 نومبر 2016ء) —— اسلم کولسری یکم اگست1946میں کولسر ضلع اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔ کولسر سے لاہور منتقل ہونے کے بعد وہ روزنامہ مشرق سے وابستہ ہو گئے تھے۔اردو سائنس بورڈ […]

ماہ لقا بائی چندا کا یوم وفات

آج اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ ماہ لقا بائی چندا کا یوم وفات ہے (پیدائش: 7 اپریل 1768ء– وفات: 1 اگست 1824ء) —— ماہ لقا بائی چندا اردو زبان کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ تھی۔ ماہ لقا بائی کا تخلص چندا تھا۔ ماہ لقا کا شمار حیدرآباد، دکن کے اردو زبان کے اولین شعرا […]

وزیر الحسن عابدی کا یومِ پیدائش

آج فارسی زبان و ادب کے ممتازعالم، اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر ، غالب شناس، محقق اور مترجم وزیر الحسن عابدی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: یکم اگست، 1913ء- وفات: 29 جون، 1979ء) —— پروفیسر سید وزیر الحسن عابدی فارسی زبان و ادب کے ممتازعالم، اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر […]