ابتدائے کلام کرتا ہوں

دم تری بندگی کا بھرتا ہوں جب تری حمد کان پڑتی ہے دلِ مردہ میں جان پڑتی ہے صبح کا نور ہے کتاب تری حمد کرتا ہے آفتاب تری رات دِن کے ورق اُلٹتا ہے لطف تیرے سے وقت کٹتا ہے کوہساروں کو تو نے چمکایا برف کا تاج اُن کو پہنایا چاندنی تیرے گیت […]

سب سے اعلیٰ سب سے ارفع شانِ ربُ العالمین

ساری تعریفیں ہیں بس شایانِ ربُ العالمین ہر طرف ہے اُس کی قدرت کا کرشمہ آشکار ہر جگہ ہے جلوۂ تابانِ ربُ العالمین ہے کشادہ سب کی خاطر اُس کا دربارِ کرم عام ہے سب کے لیے فیضانِ ربُ العالمین سر وہی ہے جس میں ہو سودا خدائے پاک کا دل وہی ہے جس میں […]

زبانِ ناقص سے کیا بیاں ہو خدائے برتر کمال تیرا

نگاہ و دل میں سما رہا ہے جلال تیرا جمال تیرا – ترے ہی ایک لفظ کُن کے صدقے میں بن گئی کائنات ساری ازل سے یوم النشور کی شام تک ہے تیرا ہی فیض جاری حسین تر ہے ، عظیم تر ہے ، یہ رتبۂ لازوال تیرا – حیات تجھ سے ، ممات تجھ […]

کیسے کوئی سمجھے ترے اسرار الٰہی

تو ربِ علٰی مالک و مختار الٰہی یہ چپ مجھے خاموش نہ کر دے ترے ہوتے دے نطق کو اب طاقتِ اظہار الٰہی واصف ہیں ترے برگ و شجر اور پرندے ہے اذنِ ثنا مجھ کو بھی درکار الٰہی یکتائی میں یکتا ہے تو واحد ہے احد ہے تو اول و آخر ہے تو غفار […]

میرے مالک تری حمد اور ثنا مشکل ہے

نہ زباں اہل ہے میری نہ دل اس قابل ہے چھوٹا منہ اور بڑی بات ارے توبہ توبہ تو کہاں میں کہاں تو حق ہے بشر باطل ہے تو ہے وہ ذات کہ اپنے آپ پہ ہے ناز تجھے میں وہ انسان جو خود اپنے سے بھی بیدل ہے تیرے علموں کی حدیں راز ترے […]

واحد و یکتا اللہ اللہ

کون ہے تنہا؟ اللہ اللہ میرا مولیٰ اللہ اللہ میرا داتا اللہ اللہ بہتی دریا اللہ اللہ گرتا جھرنا اللہ اللہ میرا مالک میرا خالق میرا ماوا اللہ اللہ وصف تمہاری کیسے لکھے گا خاک کا پتلا اللہ اللہ پروت کرتے پتھر کرتے ذکر تمہارا اللہ اللہ عرش بریں تا روئے زمیں ہے تیرا اجالا […]

تری حمد و ثنا لکھتا ہے روز و شب قلم میرا

الہٰی خوب بدلا تو نے عنوانِ قلم میرا وفور معصیت سے کیا کہوں کیا تھا الم میرا مٹایا ہے تیری رحمت نے میرے دل سے غم میرا سُنا تھا نام تیرا ہی ہوا تھا جب جنم میرا وہی وردِ زباں جب بھی رہے جب نکلے دم میرا غرض دنیا سے ہے مجھ کو نہ مافیہا […]

مالکِ بحر و بر بھی تو، خالقِ خشک و تر بھی تو

تیرا جمال ہی عیاں، قریہ بہ قریہ، کو بہ کو شام و سحر ہے فکر کو صرف تری ہی جستجو تیرے فراق ہی میں ہے ارض و سما کی ہا و ہو تیرے کرم پہ منحصر، فکر و خیال کی نمو کیسے ہو تیری معرفت، نفس ہے خود مرا عدو جبکہ ترا ظہور ہے نکتہ […]

یارب! تری رحمت کا خزینہ نظر آئے

بے تاب نگاہوں کو مدینہ نظر آئے ہے عُمرِ رواں گردشِ طوفاں سے ہراساں کر فضل کہ منزل پہ سفینہ نظر آئے مجھ کو بھی بلانا مرے مالک! ، مرے داتا! جب آتا ہوا حج کا مہینہ نظر آئے سب لوگ کہیں دیکھ کے آقا کا گدا ہے اے کاش! کہ جینے میں یہ جینا […]

ہے مشکل میں تیری یہ مخلوق ساری خدایا کرم کر خدایا کرم کر

ہمیں اس وبا سے ملے رستگاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر یہ گاڑے ہیں پنجے مرض نے جو ہر سو مرض میں اضافہ ہوا جا رہا ہے ہر اک پر ہوا ہے عجب خوف طاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر بہائے ہیں جس کے لئے اشک غاروں میں جا کر نبی نے کہ […]