مجھ پہ کیا اللہ کا انعام ہے

حمد سے منسوب میرا نام ہے جو صفات کبریا دے غیر کو ایسے انساں کا برا انجام ہے جس کا ہے توحید خالص پر یقیں بس وہی تو صاحب اکرام ہے شرک کی تعلیم دے منبر پہ جو اپنے ہاں وہ داخل دشنام ہے کیوں نہ عظمت دل میں ہو توحید کی جب پیا میں […]

مجھے بھی بلایا ہے ، الحمد للہ

کرم کا وہ سایہ ہے ، الحمد للہ مدینہ سے مکہ کیا ہے سفر بھی بڑا لطف آیا ہے ، الحمد للہ ملے جس پہ چل کر ہمیں اس کی جنت وہ رستہ دکھایا ہے ، الحمد للہ پرندوں سے پھولوں سے اشجار سے اک چمن بھی سجایا ہے ، الحمد للہ اطاعت محمد ، […]

تجھ کو روا تکبّر ، تجھ کو ہی کبریائی

اللہ نام تیرا ، تیری ہی سب بڑائی مالک ہے ، تو ہی خالق ، داتا ہے ، تو ہی آقا سارا جہاں ہے تیرا ، ہے تیری کُل خدائی صد شکر ، تُو نے ہم کو انسان ہے بنایا بھیجا نبی پھر اپنا ، انسانیت سکھائی مشکل کبھی جو آئی ، دکھ نے , […]

تجھی سے التجا ہے میرے اللہ

کہ تُو سب کا خدا ہے میرے اللہ ہیں زیبا ساری تعریفیں تجھے ہی کہ تُو سب سے بڑا ہے میرے اللہ احد ہے ، تُو صمد ہے ، تُو ہے بے مثل مجھے اتنا پتا ہے میرے اللہ زمین و آسماں میں جو بھی ہے ، سب کا تُو ہی فرمانروا ہے میرے اللہ […]

تعریف رب کی جس نے ، سارا جہاں بنایا​

ہر شے کو حسن دے کر ، پیارا سماں بنایا​ مخلوق ساری اپنی ، قدرت سے ہے بنائی​ کیسی زمیں بچھائی ، کیا آسماں بنایا​ رسوائی ہو کہ عزت ، غم یا خوشی کی حالت​ اللہ نے ہی سارا ، سود و زیاں بنایا​ شب روز کو کیا ہے ، اک دوسرے میں داخل​ شمسی […]

جلوہ ہے یا نُور ہے ،یا نُور کا پردہ تیرا

پر جلے جس جائے پر ، جِبریل بھی جُویا تیرا​ فکر میں ڈُوبا میں جتنا تُو اُبھرتا ہی گیا​ خاک پائے وصف تیری ، خاک کا پُتلا تیرا​ ​  اُجلا اُجلا نُور مانو ہے تلاشِ روشنی​ جلوہ ہے یا طُور ہے یا نُور کا دریا تیرا​ ​خِیرہ خِیرہ ہو گئی ہیں نَین کی بینائیاں​ کونسی […]

حاضر ہیں ترے دربار میں ہم، اللہ کرم، اللہ کرم

دیتی ہے صدا یہ چشمِ نم، اللہ کرم، اللہ کرم ہیبت سے ہر اِک گردن خم ہے، ہر آنکھ ندامت سے نم ہے ہر چہرے پہ ہے اشکوں سے رقم، اللہ کرم، اللہ کرم جن لوگوں پہ ہے انعام ترا، ان لوگوں میں لکھ دے نام مرا محشر میں مرا رہ جائے بھرم، اللہ کرم، […]

نشاں اسی کے ہیں سب اور بے نشاں وہ ہے

چراغ اور اندھیرے کے درمیاں وہ ہے نمود لالہ و گل میں وہی ہے چہرہ نما شجر شجر پہ لکھا حرفِ داستاں وہ ہے جبین شمس و قمر اس کے نور سے تاباں سنہری دھوپ ہے وہ حسن کہکشاں وہ ہے اسی کی ذات کے ممنون خدوخال حیات کہ اور کون ہے صورت گر جہاں […]

وہ کیا ایک ہے ذاتِ پروردگار​

فقط بے شماری ہے جس کا شمار​ وہ کیا ایک خالق ہے نامِ خدا​ نہیں جس کا ثانی کوئی دوسرا​ وہ کیا ایک رازق ہے روزی رساں​ کہ ہے جس کا محتاج سارا جہاں​ وہ کیا ایک قادر ہے ربِ قدیر​ خبر گیرِ حالِ صغیر و کبیر​ وہ کیا ذات ہے حضرتِ پاک ذات​ کہ […]

کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر

دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر، اللہ اکبر، اللہ اکبر حیرت سے خود کو کبھی دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر، اللہ اکبر، اللہ اکبر حمد خدا سے تر ہیں زبانیں، کانوں میں رَس گھولتی ہیں اذانیں بس اِک صدا آ رہی ہے برابر، اللہ اکبر، اللہ […]