ماند پڑ جائے گا خورشیدِ قیامت زاہدؔ

حصہ فردیات ماند پڑ جائے گا خورشیدِ قیامت زاہدؔ جس گھڑی آپ کے چہرے کی زیارت ہو گی دُنیا میں پنپتی ہوئی ہر جان پہ زاہدؔ اُس صاحَبِ لولاک کے احسان بہت ہیں چاند دو لخت ہوا کتنی خوشی سے زاہدؔ جب کیا میرے محمد نے اشارہ لوگو جب کوئی جھوم کے لے نام مرے […]

(آخری وقت) آخری وقت تھا

آخری وقت تھا رات خاموش تھی میری آہ و فغاں سنتے سنتے یہ شب تھک گئی اور تھک ہار کر سو گئی ایک میں جیسے تصویرِ سوز و الم باعثِ ہجر بیٹھا لیے چشمِ نم اپنے دل پر رکھے عکسِ نعلِ کرم مضطرب قلب کو چین دیتا رہا پھر کہیں دور سے ایک آواز نے […]

(آمدِ مصطفٰی) آخری وقت تھاخلاصی ملی

تارِ شب سے زماں کوخلاصی ملی اور بہاروں پہ پھر سے بہار آگئی جوق در جوق قدسی سرِ فرش تب سبز پرچم اُٹھائے اُترنے لگے ڈالی ڈالی پہ غنچے مہکنے لگے اور فرشِ جہاں یوں لگا جیسے خوشبو سے بھر سا گیا اور بہاروں پہ پھر سے بہار آگئی اُن کے قدموں کا دھوون تھا […]

(تحیر)رگِ جاں میں تحیر سا اُتر آیا اُس اک پل میں

رگِ جاں میں تحیر سا اُتر آیا اُس اک پل میں کہ جب یکلخت میرے دل پر اُن کا نقشِ پا اُبھرا تحیر میں تھا ششدر، لرزہ بر اندام تھا اُس پَل کہ یہ قلبِ سیہ میرا ،اور اس پر نعلِ پاک اُن کا؟ یہ دل تھا مخمصے میں تب یہ دھڑکے یا کہ رک […]

یا مرے مولا مجھے اپنے کرم کی بھیک دے

بھیک دے مجھ کو شہنشاہ اتم کی بھیک دے علم و فن میں برکتیں دے از طفیل پنجتن مالک لوح و قلم لوح و قلم کی بھیک دے رزق دے رزاق کر میری دعاے دل قبول ابن عبد اللہ کے جاہ و حشم کی بھیک دے سنگ اسود چومنے کی ہے مجھے خواہش بہت حج […]

دنیا سے اِس طرح ہو رُخصت غلام تیرا

ہو دل میں یاد تیری ہو لب پہ نام تیرا ہر ماسوا سے غافل شوقِ لقا میں تیرے ہو جان و دل سے حاضر سُن کر پیام تیرا ہے خوبیٔ دو عالم اِک حُسنِ خاتمہ پر کرنا سَر اِس مہم کا ادنیٰ ہے کام تیرا رگ رگ میں مرتے دم ہو صدقِ یقیں کے باعث […]

شکر صد شکر یوں بہار آئی

چل پڑی حریت کی پُروائی ایک قائد کی رہنمائی میں قوم کی قوم نے شِفا پائی خوب تعبیر پائی خوابوں کی ایک خطے کی عالم آرائی شب غلامی کی ہم گزار چکے صبحِ آزادیٔ وطن آئی صبحِ آزادیٔ وطن کیسی روشنی انبساط کی لائی وہ مسرت ہے سارے چہروں پر سارا عالم ہوا تماشائی! جذبۂ […]

جنابِ حضرتِ حسانؓ بن ثابت کو

جنابِ حضرتِ حسانؓ بن ثابت کو منبر کی سرافرازی سے مالا مال کرکے شعر کی ترغیب دینے والے آقا ضرورت ہے مجھے حرفِ دعا کی کہ میں ’’اَیِّدْ ہُ بِرُوْحِ الْقُدُسْ‘‘ والی دعا سے اُسی انداز سے فیضان پاؤں کہ جیسے آپ کی مدحت نگاری کا قرینہ جنابِ حضرت حسانؓ بن ثابت نے پایا انہیں […]

خداوندا محمد مصطفیٰ کے ابرِ رحمت کو

خداوندا محمد مصطفیٰ کے ابرِ رحمت کو مری ہسـتی پہ برسا دے حُدی خوانی سے رستے سہل ہو جائیں نسیم صبح جب شاخوں کو جھولا دے مرے نغمے شفاعت کا وسیلہ ہوں مجھے صدقِ ابوبکرؓ و علیؓ دے دے عمر فاروقؓ کا جذبہ عنایت ہو حیائے حضرتِ عثماںؓ نگاہوں کو بدل ڈالے بصیری کی ردائے […]

اے خدائے بحر و بر ، بابِ نعت وا کر دے

ہر سخن قبیلے کو ، نعت آشنا کر دے کھول دے مری جانب روشنی کی سب راہیں ٹال دے شبِ ظلمت صبحِ نو عطا کر دے لفظ کو رہائی دے لوحِ نا شگفتہ سے حرفِ ناصیہ سا کو واقفِ ثنا کر دے میری ہر تمنا کو رکھ جوارِ بطحا میں میری ساری سوچوں کو جانبِ […]