اک کرم اور کرم بانٹنے والے کر دے

میری سانسوں کو درودوں کے حوالے کر دے طائر سدرہ ہیں جس در کے گداگر یارب میری قسمت میں اسی در کے نوالے کر دے دے مجھے مرہم دیدار شہ کون و مکاں دور دل سے مرے ارمان کے چھالے کر دے جن سے سیراب ہوا کرتے ہیں اخیار ترے ابر اس سمت بھی وہ […]

دعا جو بھی مانگوں خدایا اثر دے

مرے دل کو عشقِ شہِ دیں سے بھر دے سبھی راستے بند کر کے تو یارب! مجھے شہرِ سرکار کی رہگذر دے تمنا نہیں سونے چاندی کی مجھ کو مجھے علم و عرفاں کے تازہ ثمر دے مجھے مصطفیٰ کا ہو دیدار حاصل نگاہوں کو وہ لمحۂ معتبر دے مجھے شہرِ طیبہ میں مسکن عطا […]

ترے لطف کا سلسلہ یا الٰہی

رہے ساتھ میرے سدا یا الٰہی کھلیں میری باتوں سے کلیاں دلوں کی بنا دے مثالِ صبا یا الٰہی کوئی وقت ہو ، کوئی لمحہ ، کوئی پل ہو محبوب تیری رضا یا الٰہی دکھا دے دکھا دے ہمیں بھی دکھا دے درِ پاکِ خیر الوریٰ یا الٰہی سلامت رہے دل میں حبِ شہ دیں […]

نعت خواں سے خطاب!

اپنے افعال سے ظلمت کی علامت نہ بنا شعرِ مدحت تو ہے فی الاصل چراغِ روشن پیروی سنتِ آقا کی ہے لفظوں کی جِلا نعت خواں! مدح، نہ بن جائے شکم کا ایندھن نعت پرھنے میں تقدس کا رہے خاص خیال ذکرِ حق، ساز کی دھن کے نہ مشابہ ہو جائے جیب ہو گرم تو […]

روح کی پیاس بجھ سکے، ہجر کی شب ہو مختصر

پرتوِ روئے ذوالجلال ایسے پڑے وجود پر قلب کے غار میں بھی ہو، وصل کی صبح کا اثر وصل کے آفتاب سے ہو شبِ ہجر کی سحر اے دلِ ناصبور سن! وقت کا انتظار ہے اس نے کہا کہ روبرو، پیش بھی ہو گا تو ضرور تیری یہ حاضری نہیں کوئی ہزاروں سال دور صرف […]

شعلۂ خورشید

سنولوگو! سنو اک داستاں جس میں تمہارے خواب بے اندازہ روشن، خوبصورت زندگی آمیز یعنی جاوداں سب آروزوؤں کے گل و گلزار اپنی چھب دکھاتے ہیں تمہیں آسودگی کے باغ میں موسم بلاتے ہیں تمہاری داستاں تم کو سناتے ہیں تمہیں میں چند ایسے لوگ تھے جن کی رگوں میں خون سچا تھاکہ ان میں […]

حیات بیکار ہے یقینا

حیات بیکار ہے یقینا جو اُن کی الفت نہیں رچی ہے شعور بے اصل ہے سراپا اگر نہیں دیں کی آگہی ہے اگر نہ ہو پیروی مکمل عمل کی بنیاد کھوکھلی ہے جو صرف آفاق ہی میں گم ہو اسے بصیرت نہیں ملی ہے حیات کیا ہے عزیزؔ احسن حیات بس اُن کی پیروی ہے […]

خیر و شر دونوں مِنَ اللہِ تعالیٰ ہیں مگر

خیر کی مقدار، اس دنیا میں کیوں محدود ہے؟ نیک سیر ت لوگ ہو جاتے ہیں فتنوں کا شکار خیر کا دشمن بڑے آرام سے مردود ہے یا الٰہی یہ تو سچ ہے تجھ کو شر ہے ناپسند پھر بھی اس دنیا میں اس کا راج کیوں ہر سمت ہے؟ جس طرح موسیٰؑ رہے بے […]

شجر حیاتِ دو روزہ کا یوں ہرا کر دے

کہ پَتَّہ پَتَّہ فضاؤں کو خوشنما کر دے وہ عزم اُمتِ خیرالوریٰ کو حاصل ہو نفاذِ دین کا دنیا میں حق ادا کر دے فضائے دہر پہ باطل کی حکمرانی ہے ضیائے حق سے ہر اک روح کی جِلا کر دے یہ حکمراں جو بظاہر بڑے مسلماں ہیں اِنہیں ضمیر کی دولت بھی کچھ عطا […]

ایسے اشعار لکھوں جن کی نظیر اور مثال

ایسے اشعار لکھوں جن کی نظیر اور مثال شعرِ مدحت کے خزانے میں بھی عنقا ٹھہرے ! یانبی ! آپ کی تائید و نگاہِ کرمِ خاص کی حاجت ہے کہ اب میرا قلم جوہرِ مدح و ثنا کی نئی دنیا پاجائے یعنی مجھ کو بھی بسانِ حسانؓ شعر کہنے کا سلیقہ آجائے!!!