دیارِ خلد میں جاہ و حشم حسین کا ہے

دیارِ خلد کا ہر پیچ و خم حسین کا ہے خوشی یہ ہے کہ غلامانِ آل سے ہیں ہم حریمِ قلب میں حالانکہ غم حسین کا ہے بھلائے کیسے کوئی داستانِ کرب و بلا لہو شفق پہ ابھی تک رقم حسین کا ہے وہ میرے قلب کو دیتا ہے راحتوں کے گہر جو دل پہ […]

امام غوث اولیاء کے مقتدا علی علی

جری شجیع متقی کرم سخا علی علی حسن حسین کی حسِین یاد مسکرا اٹھی ہمارے دل کی دھڑکنوں نے جب کہا علی علی بس ایک لفظ میں چھپی ہیں مرتضٰی کی خصلتیں حضور شہرِ علم اور با بُہا علی علی مریضِ رنج و غم کے سر سے ٹل گئے تمام دکھ مریضِ غم کے دل […]

لبِ رسول کی دعا، حسین تھا حسین ہے

ہر ایک دل کی التجا، حسین تھا حسین ہے حسین باکمال ہے، وہ فاطمہ کا لال ہے سخی، متین ، باصفا ، حسین تھا حسین ہے وہ پنجتن کی آن ہے، وہ سیدوں کی شان ہے خدا کے دین کی بقا، حسین تھا حسین ہے دل و نظر کا چین ہے، علی کا نورِ عین […]

بابا ہیں ترے شاہِ عرب سیدہ زینب

حـضورِ اکرم کی بڑی شاہزادی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں بابا ہیں ترے شاہِ عرب سیدہ زینب ہے پاک ترا اعلیٰ نسب سیدہ زینب اے بنتِ نبی بنتِ خدیجہ ترے دل کو پہنچے ہیں بہت رنج و تعب سیدہ زینب اے اُمِ امامہ ترا اکرام ہے واجب کرتے ہیں فرشتے بھی ادب […]

میں سو جاتا ہوں کر کے گفتگو صدیقِ اکبر کی

نظر میں جاگتی ہے جستجو صدیقِ اکبر کی زباں پر انگبیں کا ذائقہ جلوے بکھیرے گا زباں پر بات جب لائے گا تو صدیقِ اکبر کی فرشتے بھی یقیناً سر جھکا کر سن رہے ہوں گے میں باتیں کر رہا تھا باوضو صدیقِ اکبر کی جہاں جلوہ فگن کون و مکاں کے تاج والے ہیں […]

سجدہ حسین نے جو سرِ کربلا کیا

ایسا کسی بشر نے نہ جگ میں ادا کیا دیں کی بقا کے واسطے خود کو فدا کیا نانا سے جو کیا تھا وہ وعدہ وفا کیا تا حشر یاد رکھیں گے قربانیٔ حسین حق تھا امام کا جو انہوں نے ادا کیا یہ کارنامہ حضرتِ شبیر ہی کاہے سر سبز خوں سے گلشنِ مہر […]

بھر دو داماں ہمارے آپ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں

بھر دو داماں ہمارے آپؒ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں کہ ہاتھوں کو پسارے آپؒ کی چوکھٹ پہ لائے ہیں سفینہ ہے بھنور میں ناخدا بھی پست ہمت ہے دکھا بھی دو کنارے غم بادل گھر کے آئے ہیں اسی در سے ملا ہے اور اسی در سے ملے گا بھی سخاوت کے کرشمے ہم […]

بزمِ نوری سے طیبہ کے جلوے لے کے نعتِ نبی لکھ رہا ہوں

دل سے اپنے عقیدت کے جذبے لے کے نعتِ نبی لکھ رہا ہوں ہے نگاہوں میں طیبہ کا منظر دل میں پنہاں ہے بس یادِ سرور جامِ عرفاں سے مستی کے قطرے لے کے نعتِ نبی لکھ رہا ہوں ہند میں غم کا مارا ہوا ہوں اور بدبخت و بے آسرا بھی سیرتِ پاک کے […]

دین نبی کی شمع جلاتے ہیں غوث پاک

بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھاتے ہیں غوث پاک آؤ اے غمزدو چلو بغداد کو چلیں بگڑا ہوا نصیبہ بناتے ہیں غوث پاک غوث الوریٰ نے چور کو ابدال کر دیا اور اسکو رب کا دوست بناتے ہیں غوث پاک جس پر پڑی نگاہ کرم ہو گیا ولی فضل خدا سے رتبہ یہ پاتے ہیں غوث […]

پیکرِ حق و صداقت ، لائقِ صد احترام

دین کے اوّل خلیفہؓ ، عاشقِ خیر الانام پیکرِ صبر و تحمّل ، با مروّت ، با وقار خوب صورت ، نیک سیرت ، نیک خو اور نیک نام جس سے ایوانِ صداقت میں ہے پھیلی روشنی آسمانِ صدق کے ہیں آپ وہ ماہِ تمام شاہِ دیں کے معتمد ، کارِ نبوت کے مشیر یارِ […]