کیے ہیں نذر دل و جان بھی، کلام کے ساتھ

دعا قبول ہوئی ہے مری سلام کے ساتھ منافقین ِ محبت کے خط بھی جھوٹے تھے انہیں بلایا گیا حسنِ اہتمام کے ساتھ بھلا دیا گیا کوفہ نژاد لوگوں کو حسین زندہ رہیں گے یونہی دوام کے ساتھ یہ تخت و تاج کی جس کو لڑائی کہتے ہو جہاد کہتا ہوں میں، ظلم کے نظام […]

میں تو پنجتن کا غلام ہوں

مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے مجھے عشق ہے تو رسول سے میرے منہ سے آئے مہک سدا جو میں نام لوں تیرا بھول سے مجھے عشق آلِ نبی سے ہے مجھے عشق ہے تو بتولؓ سے مجھے عشق ان کی گلی سے ہے مجھے عشق ان کے ہے پھول سے مجھے عشق سرّ […]

واجبِ تعظیم و عزت ، لائقِ صد احترام

اَلسَّلام اے اُمّہات المومنیں اعلیٰ مقام ہو کرم کی اک نظر اے اُمّہات المومنیں میں غلام ابنِ غلام ابنِ غلام ابنِ غلام سورہِ احزاب میں فرما رہا ہے خود خدا مومنوں کی ماں ہے ہر اک زوجہِ خیرُ الانام ق ہوں خدیجہ ، حفصہ ، زینب ، اُمِّ سلمہ ، ماریہ بنتِ حارث ، عائشہ […]

اے مطلع ایثار و مساوات کے نیر

اب اٹھ کے ترے در سے کہاں جائے گی دنیا اب کس سے ہو ماحول کے ظلمت کا تدارک اب تیرے سوا کون یہ ناسور بھرے گا پھر دور جہالت کی طرف پلٹی ہے تاریخ ہے پیش نظر آج وہی رنگ فضا کا اب قوم پہ وہ سخت گھڑی آئی ہے مولا جب وقت کے […]

انبیا کو بھی اجل آنی ہے

مگر ایسی کہ فقط آنی ہے پھر اُسی آن کے بعد اُن کی حیات مثل سابق وہی جسمانی ہے روح تو سب کی ہے زندہ ان کا جسم پر نور بھی روحانی ہے اوروں کی روح ہو کتنی ہی لطیف اُن کے اجسام کی کب ثانی ہے پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھی […]

طلب کا منھ تو کس قابل ہے یا غوث

مگر تیرا کرم کامل ہے یا غوث دوہائی یا محی الدیں! دوہائی بلا اسلام پر نازل ہے یا غوث وہ سنگیں بدعتیں وہ تیزیِ کفر کہ سر پر تیغ، دل پر سل ہے یا غوث عَزُوْمًا قَاتِلًا عِنْدَ الْقِتَالٖ مدد کو آدمِ بسمل ہے یا غوث خدارا نا خدا آ دے سہارا ہوا بگڑی بھنور […]

بدل یا فرد جو کامل ہے یا غوث

تِرے ہی در سے مستکمل ہے یا غوث جو تیری یاد سے ذاہل یا غوث وہ ذکر اللہ سے غافل ہے یا غوث اَنَا السَّیَّاف سے جاہل ہے یا غوث جو تیرے فضل پر صائل ہے یا غوث سخن ہیں اصفیا، تو مغزِ معنیٰ بدن ہیں اولیا، تو دل ہے یا غوث اگر وہ جسمِ […]

جو تیرا طفل ہے کامل ہے یا غوث

طُفیلی کا لقب واصل ہے یا غوث تصوّف تیرے مکتب کا سبق ہے تَصرّف پر تِرا عامل ہے یا غوث تِری سَیرِ اِلَی اللہ ہی ہے فِی اللہ کہ گھر سے چلتے ہی مُوصل ہے یا غوث تو نورِ اوّل و آخر ہے مولیٰ تو خیرِ عاجل و آجل ہے یا غوث ملک کے کچھ […]

تِرا ذرّہ مہِ کامل ہے یا غوث

تِرا قطرہ یمِ سائل ہے یا غوث کوئی سالک ہے یا واصل ہے یا غوث وہ کچھ بھی ہو تِرا سائل ہے یا غوث قدِ بے سایہ ظِلِّ کبریا ہے تو اُس بے سایہ ظل کا ظل ہے یا غوث تِری جاگیر میں ہے شرق تا غرب قلمر و میں حرم تا حل ہے یا […]

حسنِ معنویت میں حسنِ جاوداں حسّان

بعد ذاتِ احدیت پہلے نعت خواں حسّان باغِ رب اکبر نے ایسا ُگل ِکھلایا ہے تا ابد سجائیں گے تازہ گلستاں حسّان لفط لفظ میں گویا شرح ُحسنِ یزداں ہے منصبِ نبوت کے ایسے رازداں حسّان جبریل بھی آکر دادِ فکر دیتے ہیں شعریت کی دنیا میں ہیں وہ نکتہ داں حسّان یادِ پاک آتے […]